4 مارچ 2026ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں رمضانُ المبارک کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کے آغاز میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے ”روزہ اور روحانیت“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ رمضان کیسے گزاریں؟ اور رمضانُ المبارک کی فضیلت کیا ہے؟ نیز رمضان میں اپنی نیکیوں کی عادت کو پورا سال اپنانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے اور رمضانُ المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رجسٹرار، پروفیسرز، یونیورسٹی فیکلٹی ممبران اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسٹاف موجود تھے جبکہ آخر میں رکنِ شوریٰ کی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات بھی ہوئی۔(رپورٹ: مولانا حافظ حسیب الرحمٰن عطاری مدنی شعبہ تعلیم ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)