دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) کے چانسلر، صدر ایجوکیشن کونسل اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے 5 اکتوبر 2026ء کو بائیرو یونیورسٹی کانو (BUK)، نائجیریا کا دورہ کیا، جہاں اُن کی ملاقات وائس چانسلر اور یونیورسٹی کی سینئر سے ہوئی۔

اس دورے کے دوران دونوں جانب سے باہمی تعلیمی دلچسپی کے امور اور باہمی ادارہ جاتی تعاون کے روشن امکانات پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی روابط کو مزید استوار کرنے اور اسلامی اقدار و اصولوں کی روشنی میں مشترکہ تعلیمی اقدامات کو آگے بڑھانے کے مواقع پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: ابراراحمد عطاری کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)