دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) کے چانسلر، صدر ایجوکیشن کونسل اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے 3 اکتوبر 2026ء کو کانو اسٹیٹ، نائجیریا (Kano, Nigeria) میں قائم الاستقامہ یونیورسٹی، سومائلہ کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات وائس چانسلر پروفیسر عبدالہادی صالح کموریا سے ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ادارہ جاتی و تعلیمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلامی تعلیمات اور شرعی اصولوں کی روشنی میں اسٹوڈنٹس کی تعلیمی، اخلاقی اور کردار سازی کے اقدامات کو فروغ دینے پر بالخصوص زور دیا گیا۔

یہ ملاقات دونوں اداروں کی جانب سے تعلیمی اشتراکِ عمل کو مضبوط بنانے اور ایک ایسے علمی ماحول کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے جو علم، اخلاقی اقدار اور کردار سازی کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے۔(رپورٹ: ابراراحمد عطاری کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)