آج کے دور میں جہاں مال کی جتنی اہمیت ہے وہیں لوگوں کی
غالب اکثریت مال کے صحیح استعمال سے آگاہ نہیں اور اس کا بے جا استعمال اکثر لوگوں
کا مشغلہ ہے کہ جہاں دل چاہا جیسے چاہا مال برباد کردیا جیسے غیر ضروری اشیاء
خریدنا ، صرف شوق و دلچسپی کی چیزوں میں
مال استعمال کرنا، اور شادی وغیرہ دوسری تقریبات میں بھی کئی قسم کی فضول رسم و
رواج کے نام پر مال کی بربادی ہوتی ہے۔ آج کے دور میں اس کے علاوہ بھی کئی طریقوں
سے فضول خرچی بڑھتی چلی جارہی ہے اور لوگوں کی غالبیت کی توجہ اس طرف نہیں ہوتی
حالانکہ کئی آیات مبارکہ و احادیث مبارکہ میں اسکی ممانعت آئی ہے، چند آیات مبارکہ
ملاحظہ فرمائیں:
وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ
الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) اِنَّ
الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ- (پ 15،
الاسراء: 26) ترجمہ کنز العرفان: اور رشتہ داروں کو ان کا حق دو اور مسکین اور
مسافر کو (بھی دو) اور فضول خرچی نہ کرو۔ بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے
بھائی ہیں۔ تفسیر صراط الجنان میں آیت مبارکہ کے اس حصے اِخْوَانَ الشَّیَاطِیْن کے تحت ہے: اس سے پہلی آیت میں اللہ پاک
نے ارشادفرمایا کہ فضول خرچی نہ کرو جبکہ اس آیت میں فرمایا کہ بیشک فضول خرچی کرنے والے
شیطانوں کے بھائی ہیں کیونکہ یہ ان کے راستے پر چلتے ہیں اور چونکہ شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے،
لہٰذا اُس کا راستہ اختیار نہیں کرنا
چاہیے۔ (مدارک، ص 621ملخصاً)
وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا
یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱)
(پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے
اسے پسند نہیں۔ مفسرین نے فضول خرچی کے مختلف مَحْمَل بیان فرمائے ہیں،
چنانچہ مفسر سُدِّی کا قول ہے کہ اگر کل مال خرچ کر ڈالا اور اپنے گھروالوں کو کچھ
نہ دیا اور خود فقیر بن بیٹھا تو یہ خرچ بے جا ہے اور اگر صدقہ دینے ہی سے ہاتھ
روک لیا تو یہ بھی بے جا اور داخلِ اسراف ہے ۔ حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ کا
بھی ایسا ہی قول ہے۔ حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ اللہ کی اطاعت
کے سوا اور کام میں جو مال خرچ کیا جائے وہ قلیل بھی ہو تو اسراف ہے۔ امام
زہری رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ اس کے
معنیٰ یہ ہیں کہ معصیت میں خرچ نہ کرو۔ امام مجاہد نے کہا کہ اللہ کے حق میں
کوتاہی کرنا اسراف ہے اور اگر ابو قبیس پہاڑ سونا ہو اور اس تمام کو راہِ خدا میں
خرچ کر دو تو اسراف نہ ہوگا اور ایک درہم معصیت میں خرچ کرو تو وہ اسراف ہے۔
(خازن، 2/62، 63)
فضول خرچی اور اسراف یہ دونوں ہم معنی الفاظ ہیں، علمائے
کرام نے اس کی مختلف تعریفات بیان کی ہیں، ان میں سے 11 تعریفات درج ذیل ہیں: (1) غیرِ
حق میں صَرف کرنا۔ (2) اللہ کے حکم کی حد
سے بڑھنا۔ (3) ایسی بات میں خرچ کرنا جو
شرعِ مُطَہَّر یا مُرَوّت کے خلاف ہو، اول حرام ہے اور ثانی مکروہِ تنزیہی۔ (4)
طاعتِ الٰہی کے غیر میں صرف کرنا۔ (5)
شرعی حاجت سے زیادہ استعمال کرنا۔ (6) غیرِ طاعت میں یا بلاحاجت خرچ کرنا۔ (7)دینے میں حق کی حد سے کمی یا زیادتی کرنا۔ (8) ذلیل غرض
میں کثیر مال خرچ کردینا۔ (9) حرام
میں سے کچھ یا حلال کو اِعتدال سے زیادہ
کھانا۔ (10) لائق وپسندیدہ بات میں لائق
مقدار سے زیادہ صرف کردینا ۔ (11) بے فائدہ خرچ کرنا۔
حکم : فضول خرچی اور اسراف خلاف شرع ہو تو حرام اور خلاف مروت ہو
تو مکروہ تنزیہی ہے۔
اب آئیے اس کے متعلق ایک حدیث مبارکہ ملاحظہ ہوں:
فرمان آخری نبی ﷺ: میانہ روی سے خرچ کرنا آدھی معیشت ہے اور
لوگوں سے محبت کرنا آدھی عقل ہے اور اچھا سوال کرنا آدھا علم ہے۔ (شعب الایمان، 5/255، حدیث:6568)
حدیث پاک کے اس حصے کہ ”خرچ میں میانہ روی (اعتدال) آدھی
معیشت ہے“ کی شرح میں ہے کہ خوشحال وہی شخص رہتا ہے جسے کمانے کے ساتھ خرچ کرنے کا
طریقہ بھی آتا ہو کیونکہ کمانا تو سب کو آتا ہے لیکن خرچ کرنا ہر کسی کے بس کی بات
نہیں۔
اسراف کے متعلق ایک اہم وضاحت: یہاں یہ واضح کرنا بہت ضروری ہے کہ جس طرح لَا خَيْرَ فِيْ
الْاِسْرَافِ یعنی اسراف (فضول خرچی) میں کوئی بھلائی و خیر نہیں ہے اسی
طرح لَا اِسْرَافَ فِيْ الْخَيْرِ یعنی نیکی اور بھلائی کے کاموں میں کوئی اسراف (فضول خرچی)
نہیں۔
فضول خرچی کے چند اسباب ہیں:
1۔ لاعلمی و جہالت، کہ بندے کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ
فضول خرچی کررہا ہے اس کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم دین کے فرائض کو جانیں اور کسی کام
میں خرچ کرنے سے پہلے غور و فکر کرے کہ میں جس کام میں مال خرچ کر رہا ہوں کیا یہ
مجھے دنیا یا آخرت میں فائدہ دے گا بھی یا نہیں؟
2۔ غرور و تکبر، اس کے لئے بندے کو چاہیے کہ وہ تکبر کے
دنیاوی و اخروی نقصانات کا مطالعہ کرے اور اپنے اندر عاجزی و انکساری پیدا کرنے کی
کوشش کرے۔
3۔ اپنی واہ واہ کی خواہش، اس سے بچنے کے لئے بندہ اپنے
اندر اخلاص پیدا کرے اور اپنا یہ ذہن بنائے کہ لوگوں سے اپنی تعریف سن کر خوش ہونا
کوئی اچھی بات نہیں بلکہ حقیقی خوشی تو یہ ہے کہ بندے کا رب اس سے راضی ہو جائے۔
4۔ غفلت اور لاپرواہی، کبھی انسان کو معلوم تو ہوتا ہے کہ
فلاں کام فضول خرچی ہے لیکن اپنی لاپرواہی اور غفلت کے سبب وہ اس سے بچ نہیں پاتا،
اس کے لئے بندے کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر احساس پیدا کرے، دنیا میں غفلت و
لاپرواہی کی بناء پر ہونے والے گناہوں پر آخرت کے مواخذے کو پیش نظر رکھے۔
نیز ہر مومن کو چاہیے کہ وہ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر
کا احساس پیدا کرے ، نیز اپنا یہ مدنی ذہن بنائے کہ آج اگر میں نے نعمتوں کی
ناشکری کی اور اسے فضول کاموں میں برباد کردیا تو ہوسکتا ہے کہ یہ نعمتیں مجھ سے
چھین لی جائیں، لہذا میں اسراف و فضول خرچی سے بچتے ہوئے شکر کروں گا تاکہ ان میں
مزید اضافہ ہو۔
اسراف کے لغوی معنی بے موقع و بے جا خرچ کرنا،
برباد کرنا خرچ کرنے میں حد سے گزر جانا ہے جبکہ اصطلاح میں اس سے مراد کسی ایسے بے مقصد یا ناجائز کام میں خرچ کرنا جس
میں شرعًا، عادتًا یا مروتًا خرچ کرنا منع ہو اسراف یعنی فضول خرچی کہلاتا ہے۔
اللہ رب العالمین نے قرآن پاک میں فضول خرچی اور
اسراف سے ممانعت فرمائی ہے اور اپنی ناراضگی کا بھی اظہار فرمایا ہے: وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱)
(پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے
اسے پسند نہیں۔
ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ
الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱) (پ
8، الاعراف: 31)
ترجمہ کنز الایمان: کھاؤ اور پیؤاور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے
پسند نہیں۔
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: اسراف کا معنی حد سے بڑھنا ہے حد سے بڑھنا دو طرح سے ہوتا ہے: جسمانی اور روحانی۔ اسی
لیے گناہ کو بھی اسراف کہتے ہیں، یہاں دونوں قسم کا اسراف مراد ہو سکتا ہے جسمانی
بھی روحانی بھی اور اس کا تعلق لباس، غذا، پانی سب سےہی ہے لہذا اسراف کی بہت
تفسیریں ہیں: حلال چیزوں کو حرام جاننا، حرام چیزوں کا استعمال کرنا، ضرورت سے
زیادہ کھانا، پینا اور پہننا، جو دل چاہے وہ کھا پی لینا اور مضر اور نقصان چیزیں
کھانا پینا وغیرہ وغیرہ۔ (تفسیر نعیمی، 8/390ملخصاً)
بے موقع اور بے محل خرچ کرنے والوں کو شیطان کے
بھائی کہا گیا ہے۔ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ- (پ
15، الاسراء: 26، 27)ترجمہ: اور مال کو بے جا خرچ نہ کرو،
بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔
حدیث مبارکہ میں بھی فضول خرچی کی ممانعت آئی ہے،
چنانچہ حضور پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: بغیر فضول خرچی اور تکبر کے کھاؤ، پیو، پہنو
اور خیرات کرو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605 مفہوماً)
ایک دوسری روایت میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ حضور پاک ﷺ
کا حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزر ہوا اور وہ وضو کر رہے تھے تو آپ ﷺ نے
دیکھا اور ارشاد فرمایا: یہ اسراف کیسا؟ تو انہوں نے عرض کیا: کیا وضو میں بھی
اسراف ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں اگرچہ تم بہتے ہوئے دریا پر ہو۔(ابن ماجہ،
4/49، حدیث: 3352)
موجودہ زمانے میں ہم لوگ بہت سے مواقع پر اللہ پاک کی
عطا کردہ نعمتوں کا انتہائی بے دردی سے اور بےدریغ استعمال کرتے ہیں، چنانچہ دیکھا
گیا ہے انتخابات کے مواقع پر امیدوار وغیرہ بے تحاشہ دولت لٹاتے سرکاری دوروں کے
مواقع پر مقتدر طبقہ فضول مال خرچ کرتا،
ملکی تقریبات کے دوران ایام انتہائی دھوم دھام اور سج دھج سے منائے جاتے ہیں ذاتی
تقریبات جیسے شادی بیاہ کے موقع پر جہیز کے نام پر فضول خرچی تو کہیں نئی نئی
تقریبات پر فضول خرچی کہیں کھانے کے نام پر مال کا بے دریغ ضیاع کیا جاتا ہے اگر
کوئی اس کا مرتکب ہوا ہو تو اپنے رب سے معافی مانگے۔
فضول خرچی اور اسراف سے ممانعت میں شریعت مطہرہ کا
مطلوب اور مقصود یہ ہے کہ انسان بےمقصد اور ناجائز کاموں میں کسی بھی چیز کا
استعمال نہ کرے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انسان خیر و بھلائی کے کاموں میں بخل
اور کنجوسی کرے۔
قرآن کریم اور احادیث طیبہ میں فضول خرچی کی سخت
ممانعت اور مذمت بیان کی گئی ہے اور اس کے سبب معاشرے میں رونما ہونے والے بھیانک
اثرات اور برے نتائج کو بھی بیان کیا گیا۔ دین اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو
ہر شعبہ زندگی میں سادگی،میانہ روی و اعتدال کو پسند کرتا ہے اور فضول خرچی و عیش
و عشرت سے منع کرتا ہے۔
قرآن پاک میں فضول خرچی کے لیے اسراف اور تبذیر کے
الفاظ استعمال فرمائے گئے۔
اسراف اور تبذیر میں فرق: اس کے متعلق علمائے کرام کے دو قول ہیں: (1)
اسراف اور تبذیر دونوں ایک ہی معنی میں ہیں ان کا معنی ناحق صرف کرنا ہے۔ (2)
اسراف اور تبذیر میں فرق ہے، تبذیر خاص گناہوں میں مال برباد کرنے کا نام ہے۔
آئیے اب اسراف کے لغوی و اصطلاحی معنی کے بارے میں
جانتے ہیں۔ چنانچہ اسراف کے لغوی معنی ہیں بے موقع و بے جا خرچ کرنا اور خرچ کرنے
میں حد سے گزر جانا اور اصطلاح میں جس جگہ شرعا عادتا مروة خرچ کرنا منع ہو وہاں
خرچ کرنا مثلا فسق وفجور و گناہ والی جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح
خرچ کرنا کہ اپنے اہل وعیال کو بے یارومددگار چوڑ دینا اسراف کہلاتا ہے۔ (باطنی
بیماریوں کی معلومات، ص 301 تا302)
فضول خرچی کا حکم: اسراف
اگر خلاف شرع ہو تو حرام ہے اور اگر خلاف مروت ہو تو مکروہ تنزیہی۔ (باطنی
بیماریوں کی معلومات، ص 307)
اسراف کی ممانعت : اللہ
رب العزت نے اسراف سے ممانعت فرما کر اپنی ناراضگی کا اظہار فرمایا: ارشاد باری
تعالیٰ ہے: وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱)
(پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے
اسے پسند نہیں۔
ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ
السَّبِیْلِ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶)
(پ 15، الاسراء: 26) ترجمہ کنز العرفان: اور رشتہ داروں کو ان کا حق دو اور مسکین
اور مسافر کو (بھی دو) اور فضول خرچی نہ کرو۔ یعنی اپنا مال ناجائز کام میں خرچ نہ کرو۔
حضور جان عالم ﷺ نے بھی اسراف و فضول خرچی کی سخت
ممانعت فرمائی ہے، ارشاد فرمایا: ہر اس چیز کو کھا لینا جس کا دل کرے یہ اسراف ہے۔
وضو میں اسراف: حضور
سید عالم ﷺ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جب وہ وضو کر رہے تھے تو ارشاد
فرمایا: اے سعد! یہ اسراف کیسا؟ عرض کیا: کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟ فرمایا: ہاں
اگرچہ تم بہتی نہر پر ہو۔ (ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)
اگر کوئی شخص اپنا سارا مال اس کے مصرف میں خرچ
کردے تو وہ فضول خرچی کرنے والا نہیں کہلائے گا لیکن اگر کوئی ایک درہم بھی ناجائز
کام میں خرچ کرتا ہے تو وہ فضول خرچی کرنے والا ہی ہوگا۔
فضول خرچی کرنے والے کو شیطان کا بھائی کہا گیا
کیونکہ یہ شیطان کے رستے پر چلتا ہے اللہ پاک نے اس کو مال دیا کہ وہ اس کی اطاعت
والے کاموں میں خرچ کرے اور وہ اس کے بجائے معصیت و رب تعالیٰ کی نافرمانی والے
کاموں میں خرچ کر کے اللہ رب العزت کی ناشکری کرتا ہے۔
اسراف کے اسباب: بسا
اوقات انسان اپنی لاعلمی وجہالت کی وجہ سے اسراف جیسے فعل حرام کا ارتکاب کر گزرتا
ہے اور کبھی غرور و تکبر و تفاخر کے باعث یہ کام کرتا ہے ان اسباب پر غور کر کے ان
کو دور کرنے کی کوشش کی جائے تو اسراف جیسے فعل حرام سے بچا جا سکتا ہے۔
دور حاضر ہی نہیں بلکہ ہر دور میں ذریعہ معاش کی
تلاش میں لوگ نظر آتے رہے ہیں۔ دن رات
محنت و مشقت کر کے اپنی اولاد کی خواہشات اور ضروریات کا خیال رکھتے ہیں اور اسی تگ و دو میں گرمیوں کی دھوپ اور
سردیوں کی خنکی ہوائیں ان پر ذرا برابر بھی اثر انداز نہیں ہوتیں۔ وہ اس خیال اور
اس امید پر نہیں رہتا کہ گرمیوں میں دھوپ ڈھل جائے، ٹھنڈی ہوائیں چل لیں تو کام کا
آغاز کروں گا۔ بلکہ پیش نظر صرف ایک چیز ہوتی ہے اولاد کی ضروریات۔ جہاں پر کچھ
غریب طبقہ محنت و مشقت سے روزی کماتا ہے
وہیں ایک ایسا طبقہ بھی ہے کہ جس کو الله نے بے شمار وسائل اور نعمتوں سے نوازا ہے۔
وہ بیشک جسے چاہتا ہے جیسا چاہتا ہے نوازتا ہے ان میں سے کچھ لوگ الله کا شکر ادا
کرتے ہوے ان نعمتوں کی قدر کرتے ہیں تو بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو ان نعمتوں کی
ناشکری کرتے نظر آتے ہیں۔
ناشکری محض منہ سے یہ الفاظ ادا کرنا ہی نہیں کہ
مجھے یہ نہیں چاہیے تھا مجھے یہ کیوں ملا۔ بلکہ جس طرح شکر ادا کرنے کے محتلف
انداز ہوتے ہیں اسی طرح ناشکری کے بھی
محتلف انداز ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک فضول خرچی کرنا ہے۔
الله پاک نے فرمایا: وَ
لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶)
اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ- (پ
15، الاسراء: 26، 27)ترجمہ: اور مال کو بے جا خرچ نہ کرو،
بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔
الله کی دی ہوئی نعمتوں کو ضائع کرنا اس کی قدر نہ
کرنے کے برابر ہے جو کہ ناشکری میں شمار ہوتی ہے۔ بعض اوقات دیکھا جاتا ہے کہ جو
لباس ایک مرتبہ پہن لیں اسے دوبارہ نہیں پہنا جاتا۔ اور مزید فیشن ایبل لباس خریدے
جاتے ہیں۔ پہلا لباس بالکل سہی ہوتا ہے مگر اس کو نہ پہننے کی وجہ یہ ہے کہ اسے ہم
نے ایک مرتبہ پہن لیا ہے اور بہت سے لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔
اس لیے ہم اسے نہیں پہنیں گے۔ حالانکہ ہمارے پیارے
نبی ﷺ کی زندگی کو دیکھا جائے تو آپ ایک لباس کو کئی مرتبہ پہنتے تھے اور اگر لباس
کہیں سے پھٹ جاتا تو اسے پیوند لگا لیتے تھے۔ مگر اس کو پہنتے ہوئے شرمندگی محسوس
نہیں کرتے تھے۔
ہمارے جوتے بھی اگر کہیں سے گندے ہو جائیں تو ہم اس
کو صاف کر کے پہنتے نہیں بلکہ پھینک دیتے ہیں۔ جبکہ نبی کریم ﷺ جوتوں کو بھی پیوند
لگا کر استعمال میں لاتے تھے۔
ہمیں آج کل کے دور میں ضرورت اور خواہشات میں فرق
نہیں پتہ جس کی وجہ سے ہم فضول خرچی کے بہت زیادہ قریب ہو گئے ہیں۔ ضرورت میں روٹی
کپڑا اور مکان آتا ہے۔ یہ انسان کی ضروریات ہوتی ہیں اور خواہشات میں بہت سی فضول
چیزیں بھی شامل ہیں، جیسے ہماری بنیادی ضرورت کپڑے پہننا ہے ضروری نہیں کہ وہ
مہنگے برانڈڈ کپڑے ہوں۔ مہنگے کپڑوں کی خواہش ہی فضول خرچی ہے۔ لہذا ہمیں کوشش
کرنی چاہیے کہ فضول خرچی سے بچیں اور اپنی روز مرہ زندگی میں اس عادت کو اپنائیں۔
جس جگہ شرعاً، عادۃ یا مروۃ خرچ کرنا منع ہو وہاں
خرچ کرنا مثلاً فسق و فجور و گناہ والی جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح
خرچ کرنا کہ اپنے اہل وعیال کو بے یارو مددگار چھوڑ دینا فضول خرچی کہلاتا ہے۔
فضول خرچ صرف مال میں نہیں بہت سی چیزوں میں ہوتی ہے۔ جیسے ضرورت سے زیادہ کھانا
پینا یا پہننا، جو دل چاہے وہ کھا پی لینا، پہن لینا وغیرہ، فضول خرچ کرنا ہلاکت والا کام ہے۔
حکم: فضول خرچی
خلاف شرع ہو تو حرام اور خلاف مروت ہو تو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی بیماریوں کی
معلومات، ص 307)
قرآن کریم میں اللہ پاک فضول خرچی کرنے والوں کے
بارے میں ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تُبَذِّرْ
تَبْذِیْرًا(۲۶) اِنَّ
الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ- (پ 15،
الاسراء: 26، 27)ترجمہ: اور مال کو بے جا خرچ نہ کرو،
بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔
اس آیت مبارکہ میں اللہ پاک نے فضول خرچی کرنے والے
کو شیطان کا بھائی فرمایا ہے کیونکہ یہ لوگ اس کے راستے پر چلتے ہیں اور شیطان
اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے اسلئے اس کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
فضول خرچی کے متعلق احادیث مبارکہ: نبی کریم ﷺ نے
ارشاد فرمایا: کھاؤ پیو اور خیرات کرو اور پہنو کہ جب تک فضول خرچی اور تکبر نہ
ملے۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)
ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا، بولا: میں
محتاج ہوں میرے پاس کچھ نہیں اور میرے پاس ایک یتیم ہے تو فرمایا اپنے یتیم کے مال
سے کھاؤ نہ فضول خرچی کر کے نہ جلدی کر کے اور نہ مال جمع کرتے ہوئے۔
نبی کریم ﷺ حضرت سعد پر گزرے جب وہ وضو کر رہے تھے
تو فرمایا: اے سعد یہ اسراف کیسا؟ عرض کیا: کیا وضو میں بھی اسراف؟ فرمایا: ہاں۔
اگرچہ تم بہتی نہر پر ہو۔ (ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)
اسراف ( فضول خرچی) میں کوئی بھلائی و خیر نہیں ہے
اس طرح نیکی اور بھلائی کے کاموں میں کوئی اسراف نہیں۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات،
ص 305)
ربیع الاول کے موقع پر مسلمان اپنے آقا و مولا ﷺ سے
محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں، محلوں اور گلیوں کو سجاتے ہیں سبز
سبز پرچم لگاتے، صدقہ و خیرات کرتے، لنگر و نیاز کا اہتمام کرتے وغیرہ۔ لوگ اس پر
اعتراض کرتے ہیں کہ اتنا مال خرچ کیا یہ سب اسراف کر دیا یاد رہے نیکی کے کاموں
میں خرچ کرنا اسراف نہیں ہے۔
فضول خرچی کے بہت سے اسباب ہیں جن میں سے ایک سبب
اتباعِ شہوات بھی ہے انسان اپنی خواہش پوری کرنے کے لئے ہی فضول خرچی کرتا ہے
انسان کو اعتدال کی حالت میں خرچ کرنا چاہیے نہ تو اتنا کم خرچ کرے کہ کنجوس بن
جائے اور نہ اتنا زیادہ خرچ کرے کہ فضول خرچ کرنے والا بن جائے۔
بعض اوقات انسان کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسراف ہے
لیکن اپنی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے فضول خرچ میں مبتلا ہو جاتا ہے وضو کا پانی
استعمال کرتے ہوئے نل کھلا چھوڑ دینا، بجلی والی اشیاء کو سستی کی وجہ سے کھلا
چھوڑ دینا یہ سب بھی اسراف میں شامل ہے۔
اسراف کی تعریف: جس
جگہ شرعاً، عادۃً یا مروۃً خرچ کرنا منع ہو وہاں خرچ کرنا مثلاً فسق وفجور وگناہ
والی جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح خرچ کرنا کہ اپنے اہل وعیال کو بے
یارومددگار چھوڑ دینا اسراف کہلاتاہے۔(باطنی بیماریوں کی معلومات،ص 301 تا 302)
اللہ پاک قران مجید میں ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱)
(پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے
اسے پسند نہیں۔
فضول خرچی کرنے کا حکم: اسراف
اور فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اورخلاف مروت ہوتو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی
بیماریوں کی معلومات، ص307)
آج کل بہت زیادہ فضول خرچی کی جا رہی ہے ایک تو لوگ
بہت زیادہ فضول خرچی کرتے ہیں اور پھر اس بات کا رونا روتے ہیں کہ ہمارے اخراجات
پورے نہیں ہوتے سیلری کم پڑ جاتی ہے مہینے کے آخر میں تو ہمارا گزارا کرنا مشکل ہو
جاتا ہے حالانکہ جب انہی لوگوں سے پوچھا جائے کہ آپ نے اپنی سیلری کو اپنی تنخواہ
کو کس چیز میں خرچ کیا اگر غور کیا جائے تو بہت ساری چیزیں ایسی سامنے آتی ہیں جن پر خرچ
کرنے کی حاجت نہ ہونے کے باوجود اس پر کثیر رقم خرچ کی گئی ہوتی ہے مثال کے طور پر
ڈیکوریشن ہونے کے باوجود بلاوجہ ڈیکوریشن کو چینج کرنا چیز بالکل صحیح سلامت ہے اس
سے گزارا بھی ہو رہا ہے اس کے باوجود اسے نیا لینا، پیسے نہ ہونے کے باوجود دکھاوے
کے لیے شادی کے موقع پر بےشمار پیسے نہ ہونے کے باوجود دکھاوے کے لیے شادی کے موقع
پر کثیر رقم خرچ کرنا اس جگہ جس جگہ اس کی ضرورت نہ ہو۔
بعض لوگ ہر سال اپنے گھر کے اشیاء تبدیل کرتے ہیں
اپنے شوق سے حالانکہ نہ اس کی کوئی ضرورت ہوتی ہے اور نہ وہ چیز خراب بھی ہوتی ہے
اس کے باوجود محض شوقیہ اپنی چیزوں کو چینج کرتے ہیں اور اس پر کثیر رقم خرچ کرتے
ہیں۔
اسی طرح جب بات آئے خریداری کی تو ایک سوٹ 2000 میں
مل سکتا ہے لیکن برانڈڈ لینے کے چکر میں وہی سوٹ 10 ہزار میں بھی لے لیتے ہیں
حالانکہ دو ہزار کا سوٹ بھی کفایت کر سکتا ہے۔ انسان کو اپنی چادر دیکھ کر پاؤں
پھیلانے چاہئیں۔
بعض وہ لوگ جن کے اندر بد مذہبی کا وائرس ہوتا ہے
وہ لوگ خیر کے کاموں میں خرچ کرنے کو فضول خرچی کے اندر ڈال دیتے ہیں ان کو سب سے
پہلے قاعدہ یاد رکھنا چاہیے کہ اسراف
(فضول خرچی)میں کوئی بھلائی نہیں اور خیر کے کاموں میں اسراف نہیں۔
یہ لوگ جب بات آئے تو جشن ولادت کے موقع پر ہونے
والی لائٹنگ کی تو انہیں کرنٹ لگتا ہے اور کہتے ہیں کہ یہ سب فضول خرچی ہے حالانکہ
یہی لوگ اپنے گھروں میں ہونے والی شادیوں کے موقع پر لاکھوں کی لائٹنگ کریں اور وہ
فضول خرچی نہ کہلائے لیکن جب بات آئے پیارے نبی ﷺ کی جشن ولادت کے موقع پر ہونے
والی لائٹنگ کی تو ان کو سمجھ نہیں آتی۔
اسی طرح جب بات ہو قربانی کی تو انہیں غریب یاد آ
جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قربانی میں کیوں اتنا خرچ کرتے ہو اتنا پیسہ کسی غریب کو
دے دو کسی کی بچی کی شادی کر دو لیکن جب یہ لوگ اپنے گھر میں ہونے والی شادیوں کے
موقع پر بے جا رسوم وغیرہ پر کثیر رقم خرچ کرتے ہیں اس وقت انہیں غریبوں کے بچے
یتیموں کی بچیاں یاد نہیں آتی۔
بس بات یہی ہے کہ کڑوے لوگوں کو میٹھی باتیں سمجھ
نہیں آتیں جس کے دل و دماغ پر بد مذہبی کا وائرس ہو اس کو یہ پیاری باتیں سمجھ
نہیں آتیں۔ اس کے برعکس وہ شخص جس کا دل محبت الہی اور محبت رسول سے سرشار ہو جس
کے دل میں یاد الہی ہو جس کا سر احکامات الہیہ کے آگے سر تسلیم خم ہو تو وہ لوگ نہ
فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ کنجوسی بلکہ خرچ کرنے کی جگہ خرچ کرتے ہیں اور ایسی جگہ
جہاں خرچ کرنے کی ضرورت نہ ہو وہاں فضول خرچے کر کے اپنے مال کو برباد نہیں کرتے۔
انسان کو چاہیے کہ وہ کفایت شعاری اپنائے کتنی
پیاری بات ہے: کفایت شعاری خوشحال زندگی گزارنے کا بہترین ذریعہ اور فضول خرچی
بربادی کا پیش خیمہ ہے۔ مشہور کہاوت ہے ضرورت تو فقیر کی بھی پوری ہوجاتی ہے لیکن
خواہش بادشاہ کی بھی پوری نہیں ہو پاتی۔
جس جگہ شرعاً، عادۃً یا مروۃً خرچ کرنا منع ہو وہاں
خرچ کرنا مثلاً فسق وفجور وگناہ والی جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح
خرچ کرنا کہ اپنے اہل وعیال کو بے یارومددگار چھوڑ دینا اسراف کہلاتاہے۔
اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱)
(پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے
اسے پسند نہیں۔
احدیث مبارکہ:
1۔ کھاؤ پیو، صدقہ و خیرات کرو، اور پہنو ہر وہ
لباس جس میں اسراف و تکبر (فضول خرچی اور گھمنڈ) کی ملاوٹ نہ ہو۔ (ابن ماجہ،
4/162، حدیث: 3605)
2۔ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کا حضرت سعد کے پاس سے گزر
ہوا اور وہ وضو کر رہے تھے تو آپﷺ نے دیکھا اور ارشاد فرمایا: یہ اسراف کیسا؟ تو
انہوں نے عرض کیا: کیا وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں!
اگرچہ تم بہتے ہوئے دریا پر ہو۔ (ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)
3۔ وضو کیلئے ایک شیطان ہے جسے ولہان کہا جاتا ہے،
لہٰذا تم پانی کے بارے میں وسوسوں سے بچو۔ (ابن ماجہ، 1/252، حدیث: 421)
3۔ ایک شخص رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں فقیر ہوں میرے
واسطے کچھ بھی مال وغيره موجود نہیں ہے اور ایک یتیم بچے کا میں ولی بھی ہوں۔ آپ
نے فرمایا تم اپنے یتیم کے مال میں سے کچھ کھا لیا کرو ليكن تم فضول خرچی نہ کرنا
اور تم حد سے زیادہ نہ کھانا اور نہ تم دولت اکٹھا کرنا۔
5۔ مغیرہ بن شعبہ نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے
ہوئے سنا کہ اللہ تعالی نے تمہارے لئے تین چیزیں ناپسند فرمائی ہیں: ایک بے فائدہ
گفتگو دوسرے مال ضائع کرنا اور تیسرے بہت مانگنا۔
7۔ آدمی کو گناہ گار بنا دینے کے لیے یہ بات کافی
ہے کہ وہ اپنی یا اپنے متعلقین کی روزی کو ضائع کر دے۔
8۔ کچھ لوگ الله تعالیٰ کے مال کو بے جا اڑاتے ہیں،
انہیں قیامت کے دن آگ ملے گی۔
اسراف کا حکم: اسراف اور
فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اور خلاف مروت ہو تو مکروہ تنزیہی ہے باطنی
بیماریوں کی معلومات، ص 307)
اللہ پاک اور اسکے پیارے حبیب ﷺ نے ہمیں اعتدال اور میانہ روی کا حکم ارشاد
فرمایا جن چیزوں سے منع فرمایا ان میں سے
ایک فضول خرچی بھی ہے قرآن پاک میں کئی
مقامات پر نصوص قرآنیہ میں اس کی ممانعت
آئی ہے۔ الله رب العزت ارشاد فرماتا ہے: كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ
الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱) (پ
8، الاعراف: 31)
ترجمہ کنز الایمان: کھاؤ اور پیؤاور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے
پسند نہیں۔
اسراف کی تعریف: جس
جگہ شرعاً، عادتاً یا مروتا خرچ کرنا منع ہو مثلاً فسق و فجور اور گناہ کے کاموں
میں خرچ کرنا، اجنبیوں پر خرچ کرنا اور اپنے اہل وعیال کو بے سہارا چھوڑ دینا
وغیرہ۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 301 تا 302)
اسراف کا حکم: اسراف اور
فضول خرچی خلافِ شرع ہو تو حرام اور خلافِ مروت ہو تو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی
بیماریوں کی معلومات، ص 307)
احادیث مبارکہ کی روشنی میں فضول خرچی کی
ممانعت:
1۔ کھاؤ، پیو، صدقہ کرو اور پہنو لیکن فضول خرچی
اور تکبر سے بچو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)
2۔ حضرت عبد اﷲ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم ﷺ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جب وہ
وضو کررہے تھے تو ارشاد فرمایا: اے سعد!
یہ اسراف کیسا؟ عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ ! کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟ فرمایا: ہاں
!اگرچہ تم بہتی نہر پر ہو۔ (ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)
3۔ فرمان آخری نبی ﷺ: قیامت کے دن انسان کے قدم نہ
ہٹیں گے حتیٰ کہ اس سے پانچ چیزوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا: اس کی عمرکے بارے
میں کہ کن کاموں میں بسر کی۔ اس کی جوانی کے متعلق کہ کس طرح گزاری۔ اس کے مال کے
حوالے سے کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا۔ اپنے علم پر کتنا خرچ کیا۔
5۔ آ دمی کے اسلام کے حسن سے ہے کہ وہ فضول چیزوں
کو چھوڑ دے۔ (ترمذی، 4/142، حدیث: 2324)
فضول خرچی اپنے معنی کے اعتبار سے زندگی کے ہر قسم
کے معاملے میں مقررکردہ حد سے تجاوز کرنے
اور مخصوص دائرہ کار سے آگے بڑھنے کانام ہے، لیکن اصل میں اس کا مطلب اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی نعمتوں
میں حد سے تجاوز کرنے پر کیا جاتا ہے۔
قرآن مجید
فرقان حمید اور احادیث نبویہ میں فضول خرچی کی سخت ممانعت بیان کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں انسانوں کی معاشرتی اور
اجتماعی زندگی پر ہونے والے برے اثرات و
نتائج کوبیان کیا گیا ہے۔ اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو انسان کی ہر شعبہ
زندگی میں سادگی، اعتدال اور میانہ روی کا حکم دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں فضول
خرچی، عیش و عشرت اور نمود و نمائش سے نہ
صرف یہ کہ منع کرتا ہے بلکہ اس کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت بھی کرتا ہے۔
اللہ پاک ہمیں فضول خرچی، بخل تمام ممنوعہ اور برے کاموں سے بچنے کی توفیق
عطا فرمائے زندگی کے ہر معاملے میں سنت رسول مقبول ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا
فرمائے۔
اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب ﷺ نے ہمیں بعض چیزوں
سے منع فرمایا ہے اور قرآن و احادیث میں ان کی مذمت ارشاد فرمائی ہے۔ ان میں سے
ایک فضول خرچی بھی ہے بہت سی نصوص قرآنیہ میں اس کی ممانعت آئی ہے۔
اسراف کی تعریف: جہاں
شرعاً، عادتاً یا مروتا خرچ کرنا منع ہو مثلاً فسق و فجور اور گناہ کے کاموں میں
خرچ کرنا، اجنبیوں پر خرچ کرنا اور اپنے اہل وعیال کو بے سہارا چھوڑ دینا وغیرہ۔ (باطنی
بیماریوں کی معلومات، ص 301 تا 302)
اسراف کا حکم: اسراف اور
فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اور خلاف مروت ہو تو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی
بیماریوں کی معلومات، ص 307)
قرآن کریم کی روشنی میں فضول خرچی:
1-اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱)
(پ8، الانعام: 141) ترجمہ کنز الایمان: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے
اسے پسند نہیں۔
2-ایک اور جگہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ
السَّبِیْلِ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶)
(پ 15، الاسراء: 26) ترجمہ کنز العرفان: اور رشتہ داروں کو ان کا حق دو اور مسکین
اور مسافر کو (بھی دو) اور فضول خرچی نہ کرو۔ یعنی اپنا مال ناجائز کام میں خرچ نہ کرو۔
ترجمہ کنزالایمان: اور رشتہ داروں کو ان کا حق دے
اور مسکین اور مسافر کو اور فضول نہ اڑا
3-اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ
یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا(۶۷) (پ 19، الفرقان:
67) ترجمہ کنز الایمان: اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی
کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں۔
احادیث مبارکہ کی روشنی میں فضول خرچی:
1۔ کھاؤ، پیو، صدقہ کرو اور پہنو لیکن فضول خرچی
اور تکبر سے بچو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)
2۔ آقا ﷺ نے وضو کرنے میں بھی اسراف کرنے سے منع
فرمایا: ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کا گزر حضرت سعد رضی الله عنہ کے پاس سے ہوا اور وہ
وضو کر رہے تھے تو آپ نے دیکھا اور فرمایا: یہ اسراف کیسا؟ تو انہوں نے عرض کیا:
کیا وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے؟ تو سرکار ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں! اگرچہ تم بہتے
ہوئے دریا پر ہو۔ (ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)
3۔ حضرت ابن عباس نے ارشاد باری تعالیٰ ”اور تم جو
چیز بھی خرچ کرو وہ اس کا بدل دے گا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے“ کے بارے میں
فرمایا: اسکا مطلب ہے فضول خرچی نہ ہو اور نہ ہی بخل ہو۔
فضول خرچی کے نقصانات اور ان کے علاج:
1۔ الله پاک کی ناراضگی: فضول خرچی کا پہلا نقصان
یہ ہے کہ یہ الله پاک کی ناراضگی کا سبب ہے اس لئے چاہیے کہ الله پاک کی ناراضگی
سے بچنے کے لئے اس کے حرام کردہ کاموں سے بچا جائے اور فضول خرچی نہ کی جائے۔
2-افلاس کا خدشہ: اگر مال خرچ کرنے کے معاملے میں
احتیاط نہ کی جائے تو اس بات کا اندیشہ ہے کہ مالدار آدمی مفلس ہو جائے اس لئے
چاہیے کہ مال خرچ کرنے میں میانہ روی اختیار کی جائے۔
3-رزق حرام کمانے کی ترغیب: لوگ دوسروں کو دکھانے
کےلئے بہت مال خرچ کرتے ہیں اور اس عمل کے
دوران حلال اور حرام کے فرق کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور لوگوں پر اپنے مال کی
دھاک بٹھانے کے لئے حرام مال کمانے سے گریز نہیں کرتے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ
حلال مال کمائے اگرچہ کم ہی کیوں نہ ہو اور اپنے مال کو درست مصرف میں استعمال
کرنا چاہیے۔
اللہ پاک ہمیں تمام منع کردہ کاموں سے بچنے کی
توفیق عطا فرمائے فضول خرچی اور بخل جیسے گناہوں سے بچائے اور زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کرنے
کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
جہاں ہمارا معاشرہ بہت سی برائیوں میں مبتلا ہے وہی
فضول خرچی جیسے گناہ میں بھی گرفتار ہے
عام مشاہدہ ہے کہ ایک تعداد ایسی
ہے کہ وہ یوں اندھا دھند مال خرچ کررہے ہوتے ہیں کہ انہیں اس بات کا احساس تک ہی
نہیں ہوتا کہ وہ فضول خرچی جیسی گناہ میں مبتلا ہوچکے ہیں اسکا لغوی معنی بے جاخرچ کرنا۔
فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اورخلاف مروت جس جگہ
شرعاً، عادۃً یا مروۃً خرچ کرنا منع ہو وہاں خرچ کرنا مثلاً فسق وفجور وگناہ والی
جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح خرچ کرنا کہ اپنے اہل وعیال کو
بےیارومددگار چھوڑ دینا اسراف کہلاتاہے۔
اسراف اور فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اورخلاف
مروت ہوتو مکروہ تنزیہی ہے۔ (باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 307)
قرآن پاک میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ- (پ
15، الاسراء: 26، 27)ترجمہ: اور مال کو بے جا خرچ نہ کرو،
بے شک بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔ یعنی اپنا مال ناجائز کام
میں خرچ نہ کرو۔ حضرت عبداللہ بن مسعود
رضی اللہ عنہ سے تبذیر کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ جہاں مال خرچ کرنے کاحق ہے ا س کی بجائے کہیں اور خرچ کرنا تبذیر ہے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص
اپنا پورا مال حق یعنی اس کے مصرف میں خرچ
کر دے تو وہ فضول خرچی کرنے والا نہیں اور
اگر کوئی ایک درہم بھی باطل یعنی ناجائز کام میں خرچ کردے تو وہ فضول خرچی کرنے والا ہے۔ (خازن، 3 / 172)
کھاؤ اور پیو، گوشت ہو خواہ چکنائی ہو اور اسراف نہ
کرو۔ (بغوی، 2 / 131)
کھاؤ، پیو، صدقہ کرو اور پہنو لیکن فضول خرچی اور
تکبر سے بچو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے فضول خرچی کرنے
والوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: جو ناحق خرچ کرتے ہیں وہ
فضول خرچ ہیں۔
حلال مال میں فضول خرچی کی گنجائش نہیں۔ یعنی حلال
مال اس لائق نہیں کہ اسے فضول خرچی کرکے برباد کردیا جائے، اس کی قدر و منزلت کرنی
چاہیے یا حلال مال میں فضول خرچی کی گنجائش نہیں وہ اتنا زیادہ نہیں ہوتا کہ اس
میں فضول خرچی کی جائے۔
اسکے اسباب میں لاعلمی اور جہالت، غرور و تکبر، شہرت کی خواہش غفلت اور لاپرواہی وغیرہ
شامل ہیں۔
اے عاشقان رسول ﷺ آئیے ہم سب بھی غور کرتے ہیں کہیں
ہم بھی فضول خرچی جیسے گناہ میں مبتلا تو نہیں اور اگر ہیں تو گزشتہ گناہوں کی
توبہ کرکے آئندہ نا کرنے کا پختہ عزم کرتی ہیں اوراسکے اسباب کو دور کرنے کیلیے
مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ باطنی بیماریوں کے بارے معلومات کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔
اللہ پاک ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے اور
اعتدال نصیب فرمائے۔ آمین یارب العالمین
اپنا مال ایسی جگہ پہ خرچ کرنا کہ جہاں پہ صرف کرنے
کا کوئی فائدہ نہ ہو یا خرچ کرنے کا مقصد ریاکاری کرنا ہو یا غفلت کی وجہ سے مال
خرچ ہو رہا ہو تو یہ سب فضول خرچی میں آتا ہے۔
فضول خرچی کی تعریف: جس
جگہ شرعاً، عادۃً یا مروۃً خرچ کرنا منع ہو وہاں خرچ کرنا مثلاً فسق و فجور و گناہ
والی جگہوں پر خرچ کرنا، اجنبی لوگوں پر اس طرح خرچ کرنا کہ اپنے اہل و عیال کو
بےیار و مددگار چھوڑ دینا اسراف کہلاتا ہے۔ اسے تبذیر بھی کہتے ہیں۔ (الحدیقۃ
الندیۃ، 2/28)
اسراف اور فضول خرچی خلاف شرع ہو تو حرام اورخلاف
مروت ہوتو مکروہ تنزیہی ہے۔ (الحدیقۃ الندیۃ، 2/28)
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا
تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱) (پ
8، الاعراف: 31)
ترجمہ کنز الایمان: کھاؤ اور پیؤاور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے
پسند نہیں۔
اسراف سے متعلق ایک اہم اصول یاد رکھنا چاہیے کہ اسراف
میں کوئی بھلائی نہیں اور بھلائی میں کوئی اسراف نہیں۔ اس لیے ميلاد شریف کے موقع
پر جو چراغاں کرتے ہیں وہ اسراف میں نہیں آئے گا۔
احادیث مبارکہ:
1۔ ہر اس چیز کو کھالینا جس کا دل کرے یہ اسراف ہے۔
(باطنی بیماریوں کی معلومات، ص 307)
2۔ نبی کریم ﷺ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے
گزرے جب وہ وضو کررہے تھے تو ارشاد فرمایا: اے سعد! یہ اسراف کیسا؟ عرض کیا: رسول اللہ ﷺ! کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟
فرمایا: ہاں !اگرچہ تم بہتی نہر پر ہو۔ (ابن ماجہ، 4/49، حدیث: 3352)
3۔ کھاؤ، پیو، صدقہ کرو اور پہنو لیکن فضول خرچی
اور تکبر سے بچو۔ (ابن ماجہ، 4/162، حدیث: 3605)
اسراف کے اسباب یہ ہیں: لا علمی و جہالت، غرور و
تكبر، حب مدح، حب جاه اور غفلت و لاپرواہی۔
قارئین کرام! اگر ایک جانب آج کل کے مسلمان رزق
ضائع کرتے ہیں تو دوسری جانب بہت سے مسلمان تنگدستی کی وجہ سے فاقوں کا شکار ہیں
اس لیے ہمیں سوچنا چاہیے کہ کہیں یہ فاقے ہماری روٹی ضائع کرنے کے سبب ہی تو نہیں
براہ مدینہ آج ہی سے توبہ کر لیں کیوں کہ بروز حشر ایک ایک ذرے کا حساب ہونا ہے۔
صدقہ پیارے کی حیا کا کہ نہ لے مجھ سے
حساب بخش بے
پوچھے لجائے کو لجانا کیا ہے
پیسہ ضائع کرنا ایک وسیع اور تباہ کن عادت ہے جو
کسی کی مالی بہبود، تعلقات اور ماحول پر دور رس اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ فضول اشیاء
پر بے سوچے سمجھے خرچ کرنا، زبردستی خریداریاں، اور اسراف کی وجہ سے وسائل کی کمی
واقع ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں مالی دباؤ، پریشانی اور ضروری ضروریات کو پورا
کرنے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ فضول خرچی کے اثرات زندگی کے مختلف پہلوؤں پر
محسوس کیے جا سکتے ہیں، ذاتی مالیات سے لے کر ماحول اور مجموعی طور پر معاشرے تک۔
لاپرواہی سے خرچ کرنا قرض کے ایک شیطانی چکر کا
باعث بن سکتا ہے، کریڈٹ سکور کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اور مالی تحفظ کو کم کر سکتا
ہے۔ مزید برآں، یہ صارفیت کی ثقافت کو بھی برقرار رکھ سکتا ہے، جو ماحولیاتی
انحطاط، وسائل کی کمی اور سماجی عدم مساوات میں معاون ہے۔ مادی اثاثوں کی مسلسل
تلاش اور تازہ ترین رجحانات زندگی میں واقعی اہم چیزوں سے عدم اطمینان، ناخوشی اور
منقطع ہونے کے احساس کو فروغ دے سکتے ہیں۔
مزید برآں، فضول خرچی بھی تعلقات پر گہرا اثر ڈال
سکتی ہے، کیونکہ مالی تناؤ اور پریشانی خاندانی بندھنوں، دوستیوں اور رومانوی
شراکتوں کو تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ صارفیت کی توقعات کو برقرار رکھنے کا دباؤ
ناکافی، کم خود اعتمادی، اور خود قدری کے مسخ شدہ احساس کا باعث بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، پیسے کے ضیاع کے وسیع تر سماجی اثرات
بھی ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ ڈسپوزایبلٹی، فضول خرچی اور استحصال کی ثقافت کو
برقرار رکھتا ہے۔ سستی، تیز، اور ڈسپوزایبل مصنوعات کی مسلسل مانگ ایسی صنعتوں کو
چلاتی ہے جو لوگوں اور کرہ ارض پر منافع کو ترجیح دیتی ہیں، جس سے ماحولیاتی
انحطاط، وسائل کا استحصال اور سماجی ناانصافی ہوتی ہے۔