شعبہ اوقات الصلوٰۃ دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام پاکستان بھر میں 12 مقامات پر 6 دن کا علم توقیت، فلکیات اور جغرافیہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

ان میں سے ایک مقام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی بھی تھا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ کرام کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔

فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے کورس میں مولانا عبد القادر عطاری مدنی نے شرکا کو سورج اور چاند کی مدد سے نمازوں و روزوں کے وقت نکالنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔

کورس کے اختتام پر 29 فروری 2024ء کو امتحان اور تقسیم اسناد کا سلسلہ بھی ہوا جس میں کامیاب ہونے والے طلبائے کرام میں ناظم اسلامک ریسرچ سینٹر مولانا آصف خان عطاری مدنی اور دیگر نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

واضح رہے کہ !اس کورس کا سیکنڈ لیول رمضان المبارک 1445ھ کے فوری بعد آن لائن شروع ہوجائے گا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


درس نظامی  کرنے والے طلبا اور علمائے کرام نیز میٹرک پاس اسٹوڈنٹس کے لئے شعبہ اوقات الصلاۃ (دعوت اسلامی) کی جانب سے 22 فروری 2024ء سے پاکستان بھر میں 12 مقامات پر 6 دن کا علم توقیت ، فلکیات و جغرافیہ کورس ہونے جارہا ہے ۔

اس کورس میں آپ سیکھ سکتے ہیں۔

1۔پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا

2۔ دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمت قبلہ معلوم کرنا

3۔سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا فارمولا

4۔چھے ماہ کا دن/ چھے ماہ کی رات کہاں، کیسےاور کیوں ہوتی ہے

5۔دن رات کیسے بنتے ہیں

6-دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں

7-سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں

8- جنوبی ممالک میں دسمبر میں گرمی اور جون میں سردی کیوں ہوتی ہے

9-چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں نظر آتا ہے۔ اور بہت کچھ

مقامات:

پاکستان کے 12 مختلف مقامات(عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی، فیضان مدینہ حیدرآباد، فیضان مدینہ فیصل آباد، فیضان مدینہ اوستہ محمد( بلو چستان)، فیضان مدینہ اڈیالہ روڈ (راولپنڈی)، فیضان مدینہ خان پور، فیضان مدینہ صادق آباد،جامعۃ المدینہ چنیوٹ،جامعۃ المدینہ کاہنہ نو لاہور،جامعۃ المدینہ کبیر والا،جامعۃ المدینہ ڈیفنس لاہور، جامعۃ المدینہ مکہ ٹاؤن فیصل آباد )پر یہ کورس ہورہا ہے۔

داخلہ فارم میں اپنے پسندیدہ کسی بھی مقام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔توقیت و فلکیات کورس میں داخلہ اس لنک کے ذریعے کروائیں۔ https://forms.gle/MMVcrfkRiBy25Sug9

اہم ہدایات!

01۔ تمام کالم پُر کرنا لازمی ہیں۔

02۔ ..جن احباب کا داخلہ ہوگیا انہیں واٹس ایپ گروپ میں شامل کر دیا جائے گا۔

03۔..جو گروپ میں شامل نہ ہوئے ہوگے انہیں میسیج کر کے بتا دیا جائے گا ۔

04۔...احتیاطاً داخلہ فارم جمع کرواتے ہی واٹس ایپ بھی کر دیجئے۔03431164026

نوٹ: مکمل کورس کتاب ”نصاب توقیت“سے پڑھایا جائے گا۔ لہذا مکتبۃ المدینہ سے کتاب حاصل کیجئے ۔

داخلے کے لئے رابطہ:

03431164026

12 جنوری  2024ء بروز جمعۃ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رجب المرجب 1445ھ کا چاند دیکھنے کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے اراکین اور تخصص فی التوقیت کے طلبہ نے دوربین (Telescope) کی مدد سے چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا ۔ ( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


22 دسمبر  کو شمالی دنیا بشمول پاکستان میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سےلمبی رات ہوتی ہے

جبکہ اسی تاریخ کو جنوبی دنیا کے لئے سال کا سب سے بڑا دن اور سب سے چھوٹی رات ہوتی ہے۔

٭سورج کی سالانہ حرکت٭

سورج سال میں دومرتبہ(21مارچ اور 23ستمبر کو) وسط دنیا یعنی خط استوا (Equator) پر پہنچتا ہے۔ان دو ایام میں ساری دنیا میں نُجومی اعتبارسے دن رات برابر ہوتے ہیں یعنی 12 گھنٹے کا دن اور 12 گھنٹے کی رات۔

21مارچ کے بعد سورج جانبِ شمال ہٹتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ 21جون کو ”خَطِّ سرطان“ (Tropic of Cancer)یا ”میلِ اعظم شمالی“ پر پہنچتا ہے۔اس روز نِصف شمُالی کُرَّہ (North Hemisphare) میں بشمول پاکستان سال کا سب سے بڑا دن اور نِصْف جُنوبی کُرہ (South Hemisphare) میں سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتاہے ۔

پھرسورج واپس خطِّ اِستوا (Equator)کی طرف آتاہے اور 23 ستمبر کو دوبارہ خط استواپر پہنچتا ہے۔ اور ساری دنیا میں ”نُجومی“ اعتبار سے دن رات برابر ہوجاتے ہیں ۔

23 ستمبر سے سورج جانبِ جنوب ہٹتاچلا جاتا ہے یہاں تک کہ22دسمبرکوخطِ جدی (Tropic of Capricorn) یا ”میلِ اعظم جنوبی“ پر پہنچتا ہے اس روز ”نِصف جنوبی کُرَّہ “میں سال کا سب سے بڑا دن اور ”نِصْف شمالی کُرَّہ “میں بشمولِ پاکستان سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے۔

پھر سورج واپس ”خط استوا (Equator) “کی طرف آتا ہے اور ”21 مارچ“ کو دوبارہ یہاں پہنچتا ہے۔(رپورٹ: عبدالقادر عباسی المدنی ، شعبہ اوقات الصلاۃ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 دسمبر2023 ء  بروز جمعرات جمادی ٰالاخریٰ 1445ھ کا چاند دیکھنے کے لئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسول نے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا۔

اس سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبۂ اوقات الصلوٰۃ کے تحت چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ نگران شعبہ مولانا وسیم عطاری ا ور دیگر اراکین نے تخصص فی التوقیت کے طلبہ کے ساتھ چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے زیرِ اہتمام بروز اتوار 5 نومبر 2023 ء کو حیدرآباد پاکستان میں ایک علمی اور پریکٹیکل سیشن رکھا گیا جس کا وقت 11am سے 12:30pm تھا ۔

اس میں طلبۂ کرام کو نمازوں کا وقت نکالنے کے سلسلے میں مختلف چیزوں کا پریکٹیکل کروایا گیا جیسے دائرہ ہندیہ (جو کہ کسی وجہ سے درست نہ ہو سکا تو اس کے متبادل خط شمال و جنوب نکالنا اور اس کے ذریعے سمت قبلہ نکالنا)سورج کو دیکھ کر وقت معلوم کرنا، مساجد اور پلاٹ وغیرہ میں سمت قبلے کا تعین کرنے کا طریقہ ،تعمیر شدہ مسجد میں قبلہ درست کرنے کا طریقہ ،کمپاس استعمال کرنے کا طریقہ ،سمت قبلہ ، سمتِ مدینہ اور سمت ِبغداد، سورج کے ذریعے قبلے کا تعین ،ایپلیکیشن اور Google Map کے ذریعے قبلے کا تعین ۔

اس سیشن میں 25 طلبۂ کرام نے شرکت کی جس میں لیول 4 اور 2 کے طلبہ اور کچھ اس کے علاوہ بھی شامل تھے طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

٭اس موقع پر لیول 4 کے ایک طالبعلم (جو سیشن میں شرکت کرنے کے لئے دوسرے شہر سے آئے تھے ) کا کہنا تھا کہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، بہت سے قواعد کی دہرائی ہوئی جس کے ذریعے قواعد میں مزید مضبوطی آئی اور بہت سے concepts کلیر ہوئے ۔

٭مزید ایک سادسہ درجے کے طالبعلم کا کہنا تھا کہ علم توقیت نہ پڑھے ہونے کی وجہ سے بہت سے سوالات ذہن میں تھے لیکن اس کورس میں ان تمام کے جواب مل گئے،ساتھ بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔ اللہ تعالی ہمیں اپنی معرفت عطا فرمائے اور ہماری کوشش کو قبول فرمائے ۔(رپورٹ: عبد العزیز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جزوی چاند گرہن

28 اکتوبر 2023ء

جب زمین کا سایہ چاند پر پڑے تو اسے چاند گہن(Moon Eclipse) کہتے ہیں۔سائے دو قسم کے ہیں۔

1... ہلکا سایہ(Penumbra) جو خالی آنکھ سے نظرنہیں آتا۔

2... گہرا سایہ (Umbra)جو خالی آنکھ سے نظر آتا ہے۔اسے جزوی چاند گہن (Partial Moon Eclipse) بھی کہا جاتا ہے۔

ہمارے اکابرین سے جس گہن پر نماز پڑھنے کا استحباب ثابت ہے وہ وہی ہے جو آنکھ سے نظر آتا ہو۔

’’چاند گہن ‘‘مکمل (Total) بھی ہوتا ہے اور جزوی (Partial)بھی۔

اکتوبر 2023 ءکی 28 اور 29 تاریخ کی درمیانی رات ’’جزوی چاند گرہن‘‘(Partial Moon Eclipse) ہوگا جو پاکستان سمیت براعظم ایشیا،افریقہ و یورپ میں مکمل جبکہ آسٹریلیا ، شمالی امریکہ و جنوبی امریکہ کےکچھ حصوں میں دیکھا جاسکےگا۔

یہ’’جزوی چاندگہن گرین وچ (GMT)ٹائم سے 19:35 تا 20:53“ رہے گا۔

چاند گہن کی نماز

مسئلہ : سورج گہن کی نماز سُنَّتِ مُؤَکَّدہ اور چاند گہن کی نمازمُستَحَب ہے ۔ ( دُرِّمُختار،۳/ ۸۰ دار المعرفۃ بیروت)

پاکستان میں گہن کی ابتدا و انتہا کے اوقات

پاکستان بھر میں یہ چاند گرہن اکتوبر کی 28 اور 29 کی درمیانی رات 12:35 تا 1:53 رہے گا۔

نوٹ : وقتِ فجر میں نفل نماز منع ہے اس کا خیال رکھا جائے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں گہن کی ابتدا و انتہا کے اوقات

GMT Differnce

Begin

End

GMT +10:00

Papua new Guinea

05:35 am

06:53 am

GMT +9:00

Japan

04:35 am

05:53 am

GMT +8:00

Western Australia

China

03:35 am

04:53 am

GMT +7:00

Thailand

02:35 am

03:53 am

GMT +6:00

Bangladesh

01:35 am

02:53 am

GMT +5:45

Nepal

01:20 am

02:38 am

GMT +5:30

India

01:05 am

01:23 am

GMT +5:00

Pakistan,Tajikistan

12:35 am

1:53 am

GMT +4:30

Afghanistan

12:05 am

1:23 am

GMT +4:00

UAE,Mauritious

11:35 pm

12:53 am

GMT +3:30

Iran

11:05 pm

12:23 am

GMT +3:00

Arab Sharif,Iraq

10:35 pm

11:53 pm

GMT +2:00

Syria,South Africa

09:35 pm

10:53 pm

GMT +1:00

Germany,Nrtherland

Moroco,Spain

08:35 pm

09:53 pm

GMT +0:00

Uk,Mali

07:35 pm

08:53 pm

GMT -3:00

Some Parts of Brazil,Canada,Usa etc

04:35 pm

05:53 pm


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اوقات الصلوٰ ۃ کے زیرِ اہتمام16 اکتوبر 2023ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں ربیع الثانی 1445ھ کے چاندکی رؤیت کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شعبہ اوقات الصلوٰ ۃ کے اراکین، تخصص فی التوقیت کے طلبۂ کرام اور ماہرِ توقیت و فلکیات مولانا وسیم احمد عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: عبد القادر عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 اکتوبر مکمل سورج گرہن

Fri, 13 Oct , 2023
197 days ago

ااَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

14 اکتوبر مکمل سورج گرہن

(Total Solar Eclipse)

2023 کا سورج گرہن

سال2023 کا دوسرا سورج گرہن 14اکتوبر بروز ہفتہ لگنے والا ہے۔

یہ مکمل سورج گہن (Partial Solar Eclipse)براعظم شمالی اور جنوبی امریکہ کے بعض ممالک میں دیکھا جاسکےگا۔

اللہ پاک کی نشانیاں

سورج گرہن اور چاند گرہن اللہ پاک کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہیں۔ جس دن رسولِ کریم، جنابِ صادق وامین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ انتقال کر گئے اسی دن سورج میں گہن لگا۔ چونکہ عربوں کا اِعتقاد تھا کہ جب کوئی بڑا شخص مر جاتا یا کوئی بڑا حادثہ واقع ہوتا ہے تو سورج یا چاند میں گہن لگ جاتا ہے۔لہذا بعض لوگوں نے عربوں کے عقیدے کے مطابق خیال کیا کہ یہ حضرت براہیمرضی اللہ عنہ کے غم میں واقع ہوا ہے،حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے سورج گہن کی نماز پڑھانے کے بعد خطبہ میں ارشاد فرمایا:سورج اور چاند اللہ پاک کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، انہیں گرہن کسی کی موت اور زندگی کی وجہ سے نہیں لگتا۔تو جب تم گرہن دیکھو تو اللہ کریم کو پکارو، اس کی بڑائی بیان کرو، نماز پڑھو اور صدقہ دو۔

(بخاری،کتاب الکسوف،باب الصدقۃ فی الکسوف ۱/۳۵۷،۳۶۳ ،حدیث :۱۰۴۴،۱۰۶۰ملخصاً)

لہٰذا ان مواقع پر توبہ واِسْتِغْفار اور نماز کا اہتمام کرنا چاہئے ۔

گہن کی نماز

سورج گہن کی نماز سُنَّتِ مُؤَکَّدہ اور چاند گہن کی نمازمُستَحَب ہے ۔

( دُرِّمُختار،۳/ ۸۰ دار المعرفة بیروت)

توہمات سے بچنا چاہیے

سورج یا چاند گرہن کے حاملہ عورت پر کسی قسم کے کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے لہٰذا توہمات سے بچنا چاہیے۔

سائنس اور سورج گرہن

سائنسی اعتبار سے سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب سورج اور زمین کے درمیان چاند حائل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی بعض اوقات مکمل طور پر اور بعض اوقات جزوی طور پر ماند پڑ جاتی ہے۔

Starting and Ending Time of the Eclipse in some aries

City

Country

Begin

End

%

1

Atlanta

U.S America

11:43

14:45

51%

2

New York

=

12:08

14:36

22%

3

Washington DC

=

12:00

14:39

29%

4

Los Angeles

=

08:07

10:50

70%

5

Kansas City

=

10:25

13:20

61%

6

Mobile

=

10:37

13:47

66%

7

Ottawa

Canada

12:06

14:23

19%

8

Mexico City

Mexico

09:36

12:50

69%

9

Monterrey

=

09:25

12:36

82%

10

Guatemala City

Guatemala

09:55

13:21

81%

11

Centro Villa Nueva

=

09:51

13:17

83%

12

Tegucigalpa

Honduras

10:01

13:30

89%

13

Managua

Nicaragua

10:06

13:36

87%

14

San Jose

Costa Rica

10:15

13:46

88%

15

Panama City

Panama

11:26

14:56

90%

16

Bogota

Colombia

11:48

15:15

88%

17

Caracas

Venezuela

12:56

16:11

60%

18

Georgetown

Guyana

13:28

16:28

58%

19

Paramaribo

Suriname

14:38

17:32

58%

20

Cayenne

French Guiana

14:47

17:36

59%

21

Brasilia

Brazil

15:25

17:54

63%

22

Quito

Ecuador

11:51

15:16

79%

23

Lima

Peru

12:29

15:31

50%

24

La Paz

Bolivia

13:55

16:43

49%

25

Asuncion

Paraguay

15:32

17:45

29%

26

Arica

Chile

14:58

17:40

40%

27

Havana

Cuba

11:55

15:15

68%

28

Montevideo

Uruguay

16:05

17:22

05%

29

Dakar

Senegal

18:28

18:50

11%

30

Nouakchott

Mauritania

18:27

18:42

05%


16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ پاکستان کے مختلف علاقوں سمیت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بھی ربیع الاول 1445ھ کے چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پرشعبہ اوقات الصلوٰۃ دعوتِ اسلامی کے اراکین، تخصص فی التوقیت کے طلبۂ کرام اور ماہرِ توقیت و فلکیات مولانا وسیم احمد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عبد القادر عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں صفر المظفر 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلے میں 29 محرم الحرام کی شام 17 اگست 2023ء بروز جمعرات شعبہ اوقات الصلاۃ کے اراکین، تخصص فی التوقیت کے طلبائے کرام نے استاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری کے ہمراہ دوربین (Telescope) کی مدد سے چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا ۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ اوقات الصلوٰۃ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا محمد وسیم عطاری مدنی اور  شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ مدنی مشورے میں ملنے والے مدنی پھولوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر بنانےکے حوالے سے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)