فیصل آباد میں اسپورٹس کلب کے کوچ اور کھلاڑیوں کے لئے اجتماعِ میلاد کا انعقاد
فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں 18 اکتوبر 2024ء کو رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت
اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسپورٹس کلب کے کوچ، کھلاڑی، افسران
اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا جس کے
بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا
سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے قراٰنِ
مجید کی حقانیت کے بارے میں لوگوں کو بتایا نیز حاضرین کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات
پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے عاشقانِ رسول
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور
صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان سطح
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 7 اکتوبر 2024ء کو رابطہ برائے
اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ غلام مصطفیٰ عطاری، سٹی ذمہ داران اور ڈیپارٹمنٹ کے اراکین
نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ذمہ داران سے مشاورت کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے
اہداف اور کاکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ کے اہداف طے کئے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں ترقی کے
لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد حماد رضا
عطاری رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مختلف کیمپسز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی
شخصیات کی فیضانِ مدینہ فیصل آباد حاضری
گزشتہ روز رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ مختلف کیمپسز اور اسپورٹس سے تعلق
رکھنے والی شخصیات کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد حاضر ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے شخصیات کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کرنے، نیکی کے کاموں میں حصہ لینے، پانچوں نمازوں کی
پابندی کرنے اور سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں
دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر
اسلامی بھائیوں کو اس کا ذہن دینے کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت نےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔اس موقع پر نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جنرل
سیکرٹری پنجاب نیٹ بال سمیت دیگر کھلاڑیوں
کی نگرانِ پاکستان سے ملاقات
شعبہ
رابطہ برائے ا سپورٹس دعوتِ اسلامی کی دعوت پر شخصیات (ڈسٹرکٹ آفیسر انٹیلیجنس
بیورو جنرل سیکرٹری پنجاب نیٹ بال ، سلیکٹر پاکستان نیٹ بال طاہر حمید اور ممبر ورلڈ یوگا فیڈریشن محمد نعیم )نے فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔
ذمہ داران نے شخصیات کی فیضان مدینہ میں نگران پاکستان مشاورت ورکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری سے
ملاقات کروائی ۔ نگران پاکستان نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر کھلاڑیوں
نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
19
نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں شوبز سے وابستہ ڈائریکٹر ،پروڈیوسر ،رائٹر کامیڈین اورڈرامہ
ایکٹر زنے شرکت کی ۔
نماز
کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سید عارف عطاری نے نماز پڑھنے کی برکتیں اور چھوڑنے کی نحوستوں
کے بارے میں بتاتے ہوئے نماز کی شرائط ،فرائض اور واجبات کے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں۔ بعدازاں حاضرین کو نماز ادا کرنے کا پریکٹیکل طریقہ کروایااور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
رابطہ
برائے اسپورٹس دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سرگودھا میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا
جس میں نگرانِ مجلس سید عارف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نماز کورس کی اہمیت پر اسپورٹس سے وابستہ افراد
کوذہن دیا۔
شرکامیں
سابق اولمپیئن محمد شبیر عطاری، کک باکسنگ پاکستان کوچ ظہور احمد عطاری، پاکستان
فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد اختر کے علاوہ کرکٹ کراٹے، ہاکی، باڈی بلڈرز اور اسنوکر
کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
٭بعدازاں
شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس سرگودھا کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
مجلس عارف باپو نے شعبے کے دینی
کاموں کو مزید بڑھانے کے سلسلے میں اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نےنیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں سرکاری ڈویژن ذمہ
داران اور شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ
19 ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
میں سرکاری ڈویژن ذمہ داران اور شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا مدنی
مشورہ ہوا ۔
اس مدنی مشورے میں نگران مجلس محمد اسماعیل عطاری
نے ذمہ داران کی خودکفالت ، ڈیٹاانٹری ، ربیع النور کے اجتماعات ، شخصیات کی فیضان
مدینہ وزٹنگ، بروقت کارکردگی انٹر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور دیگر دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔
اس کے علاوہ شعبہ جدول ندیم عطاری نے ذمہ داران
کو جدول ایپ استعمال کرنا سکھایا اور ان کے مسائل پر گفتگو کی نیز شعبہ کارکردگی
کے وقار عطاری نے کارکردگی ایپ استعمال کرنا بھی سکھایا جس پر ذمہ داران نے بھرپور ساتھ دینے
کی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ:محسن
عطاری ،فیصل آباد سرکاری ڈویژن شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
فیصل آباد ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ذمہ داران کی شخصیات سے ملاقاتیں
پچھلے
دنوں فیصل آباد ڈویژن میں نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری کا دیگر ذمہ داران کے سے ملکر نیکی کی دعوت کے سلسلے میں جدول ہوا جس میں نیو خان بس کمپنی کے آنر حاجی عبدالستار
، حاجی عبدالرحمن سے ان کے آفس میں ملاقات
کی۔
نگران مجلس نے دعوت اسلامی کی فلاحی اور سماجی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے حاجی عبدالستار کی عیادت کی اور ان کے لئے دعا ئے صحت کروائی ۔ اس پر نیو خان کے آنر نے ایک یتیم خانہ بنانے کی نیت
کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نیو چوہدری بس سروس کے آفس میں مینیجر
کاشف عطاری سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر ان کے ساتھ لاری اڈے پر دعوت
اسلامی کا باقاعدہ پلیٹ فارم بنانے کے حوالے سے مختلف مقامات کا وزٹ بھی کیا گیا۔بعدازاں کوہستان بس کمپنی کے آنر میاں محمد نواز سے سعید
کالونی میں ان کے گھر پر ملاقات ہوئی۔ ذمہ
دار نے ان کو فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔ان تمام شخصیات کو ربیع الاول کے
اجتماعات کروانے کا ذہن بھی دیا اور
مقامات بھی طے کئے ۔
دوسری جانب مدینہ ٹاؤن راہی چوک میں سوزو شوروم ، بائیک پارٹس و دیگر شعبہ جات سے تعلق
رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں تمام
افراد کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و
رسائل تحائف میں پیش کئے ۔اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب
احمد عطاری اور ذمہ دار غلام شبیر عطاری بھی ہمراہ تھے ۔(رپورٹ: حسن عطاری فیصل آباد ڈویژن شعبہ رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد سجاد عطاری
کے والد صاحب کارضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا جس پر دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے
اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مرحوم کی نمازِ جنازہ
پڑھائی جبکہ تدفین کے معاملات، قبر پر اذان اور تلقین کا بھی سلسلہ رہا۔ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے محمد سجاد عطاری کو صبر کی تلقین کرتے ہوئےمرحوم کے لئے زیادہ سے
زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا و فاتحہ خوانی کروائی۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں اسلام آباد میں پاکستان کے مشہور سابق کرکٹر و قومی فاسٹ
باؤلر شعیب اختر کی والدہ کا انتقال ہو گیا جس پردعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
اسپورٹس کے ذمہ داران نے اُن کے گھر جاکر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی
تلقین کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے مرحومہ کے جنازے میں شرکت کی اور مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کا
اہتمام کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر علی محمد خان سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود
تھے۔ (رپورٹ:خالد عطاری شعبہ رابطہ برائے
اسپورٹس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت مختلف کرکٹرزسے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ا س موقع پر لاہور
ریجن کے ذمہ دارنے ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت
ہونیوالی شجرکاری مہم سے بھی آگاہ کیا ۔
کرکٹر عاقب جاوید ، کرکٹر کامران اکمل ، کرکٹر
عدنان اکمل، کرکٹر ظہور الٰہی اور کرکٹر محمد خلیل نے لاہور کے مختلف علاقوں اور اپنے گھروں میں پودا لگاکر دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی
کاموں کو خوب سراہا۔(رپوٹ: محمد
خالد رضا عطاری شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےاسپورٹس کے تحت سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سابق
اولمپیئن محمد شبیر انٹرنیشنل پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تصور عباس اور متعلقہ
شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس انجم رضا عطاری نے شعبےکے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن
دیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور ہر ماہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے
ذہن دیا۔
(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد)