21 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں اسلام آباد میں پاکستان کے مشہور سابق کرکٹر و قومی فاسٹ
باؤلر شعیب اختر کی والدہ کا انتقال ہو گیا جس پردعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
اسپورٹس کے ذمہ داران نے اُن کے گھر جاکر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی
تلقین کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے مرحومہ کے جنازے میں شرکت کی اور مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کا
اہتمام کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر علی محمد خان سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود
تھے۔ (رپورٹ:خالد عطاری شعبہ رابطہ برائے
اسپورٹس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)