اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع جامع مسجد  صدیقِ اکبر I-8 میں ”افطار اجتماع“ منعقد ہوا جس میں صوبائی مہ دار کامران عطاری نے کثیر اسپیشل پرسنز کے ہمراہ شرکت کی۔

تفصیلی معلومات کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا اور نعت شریف کے بعد صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے ”ماہِ رمضان نیکیوں کا مہینہ“ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔

آخر میں نگرانِ شعبہ عمیر ہاشمی عطاری نے شرکا کو اعتکاف کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)