جامع مسجد انوار مدینہ، ملتان میں مقامی اسلامی
بھائیوں کے لیے ”نمازِ جنازہ کورس“ کا انعقاد
ملتان، پنجاب کے علاقے پیپلز کالونی، موسیٰ پاک ٹاؤن میں واقع جامع مسجد انوار مدینہ
میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 30 اکتوبر 2026ء کو ”نمازِ جنازہ کورس“
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ جامع مسجد کے امام و
خطیب قاری محمد اکمل صاحب نے بھی شرکت کی۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کورس کے
دوران حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے شعبہ کفن دفن کے نگران محمد صابر علی عطاری نے
نمازِ جنازہ کے موضوع پر گفتگو کی۔
نگرانِ
شعبہ نے نمازِ جنازہ پڑھنے کے درست طریقے، اس کے فرائض، سنتِ مؤکدہ، تکبیرات کی
تعداد اور سلام پھیرنے کے شرعی و مسنون طریقے پر تفصیلی کلام کیا۔
علاوہ
ازیں عملی طور پر (پریکٹیکل) طریقہ سکھایا گیا اور عوام الناس میں نمازِ جنازہ کے
حوالے سے پائی جانے والی عام غلطیوں کی نشاندہی اور اصلاح کی گئی۔کورس کے اختتام
پر نگرانِ شعبہ نے دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد وسیم عطاری شعبہ کفن
دفن ملتان سٹی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami