شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اکتوبر 2026ء کو ملتان سٹی کے موسیٰ پاک ٹاؤن میں واقع ممتاز آباد مارکیٹ کے قادری کلاتھ ہاؤس پر ”تدفین کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں دکان کے مالک اور ورکرز کے ساتھ دیگر تاجر حضرات سمیت شعبہ کفن دفن کے ٹاؤن و یوسی ذمہ داران نے شرکت کی۔

کورس کے دوران شعبہ کفن دفن کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت کی اور درج ذیل اہم موضوعات پر روشنی ڈالی:

٭تدفین کا شرعی حکم٭قبر پر مٹی ڈالنے کا شرعی حکم اور اس کا مسنون طریقہ٭قبر کی اقسام اور قبر بنانے کا طریقہ٭قبرستان میں حاضری کے آداب اور طریقہ٭عوام الناس میں پائی جانے والی عام غلطیوں کی نشان دہی اور ان کی اصلاح۔

کورس کے دوران شرکا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات فراہم کیے گئے ۔کورس کے اختتام پر شعبہ کفن دفن ملتان سٹی کے ذمہ دار نے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)