سری لنکا اور انڈونیشیا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

29 مارچ 2025ء کو دنیا بھر میں نیکی کی دعوت
عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سری لنکا اور
انڈونیشیا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا۔

26 مارچ 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت رمضان
ڈونیشن کے سلسلے میں کینیڈا، امریکہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا
کی سب کانٹینٹ نگران اور دیگر سطح کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ماہِ رمضانُ المبارک کے ڈونیشن کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال کی کارکردگی سے اس کا تقابل کیا۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش
مسائل کا حل بتایا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے کی ترغیب دلائی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات کے لئے رمضانُ المبارک میں ہونے والے ڈونیشن کے سلسلے میں 24مارچ 2025ء
کو بذریعہ انٹرنیٹ نادرن اور ساؤتھ افریقہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اور مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ماہِ رمضانُ المبارک کے ڈونیشن کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال کی کارکردگی سے اس کا تقابل کیا۔

رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے
لئے ہونے والے ڈونیشن کے سلسلے میں 24 مارچ 2025ء کو بذریعہ انٹرنیٹ ایسٹرن اینڈ
مڈل افریقہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اور دیگر
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 22 مارچ 2025ء کو آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں بنگلہ دیش کی
سب کانٹیننٹ نگران، ملک نگران اور جامعۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے بنگلہ دیش میں ہونے والے دینی کاموں کو مزید مضبوط کرنے
کا ذہن دیا اور آئندہ کے اہداف بھی طے کئے۔
بعدازاں بنگلہ دیش کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی و بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ
کی اراکین کا مدنی مشورہ

دنیا بھر کے لوگوں کو علمِ دین کے نور سے روشناس
کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت 24 مارچ 2025ء کوآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی اراکین نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ابتداءً پریزنٹیشن کے ذریعے سب
کانٹیننٹ میں ہونے والے دینی کاموں، شعبہ جات کی کارکردگی اور ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔

عالمی سطح پر خدمتِ دین کا کام بھرپور انداز میں
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 مارچ 2025ء
کو تمام کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دونیشن کی ترغیب اور اس کے اہداف کو پورا کرنے
کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے مدنی پھولوں کے مطابق پلاننگ کرنے پر تبادلۂ
خیال کیا۔

عالمی سطح پر اسلامی تعلیمات کا درس دینے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 مارچ 2025ء کو ایک میٹنگ کا
انعقاد ہوا جس میں میلبرن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ
کاؤنسل کے اجتماعات کے حوالے سے کلام کیا گیا جبکہ نارتھ کاؤنسل میں فیضان ایک
اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

13 مارچ 2025ء کو اصلاحِ معاشرہ کا درس دینے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پرتھ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
سابقہ 2 ماہ میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور پرتھ میں آنے والی
فیملیز کے حوالے سے مشاورت کی۔

بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں ایڈیلیڈ کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا 13 مارچ 2025ء کو
مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے
میں 13 مارچ 2025ء کو ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں نیوزی لینڈ نگران سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کام
کے نئے فارم کی کارکردگی جمع کروانے، دینی ماحول سے منسلک اور ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی حوصہ افزائی کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا نیز Islam Forever ایپلی کیشن کے بارے میں بھی مشاورت کی۔

نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 مارچ 2025ء کو اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ
مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے
ذمہ دار اسلامی بہن نے 2025ء کے 8 دینی کاموں کے اہداف پر گفتگو کی اور اسلامی
بہنوں کو ڈونیشن کے لئے ڈونر گروپس بنانے کا ذہن دیا۔