18 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں USA اور کینیڈا کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے بالخصوص ٹورانٹو (Toronto) میں دینی کام بڑھانے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کے حوالے سے آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔