اسپیشل پرسنز ایسے افراد جن کے جسم کے کچھ اعضا ء ناکارہ ہوں یا کسی عضو کی کمی ہو، مثلاً گونگے،
بہرے، نابینا یا کسی دوسری ذہنی یا جسمانی معذوری کے شکار افراد۔
الحمد للہ عزوجل دعوتِ اسلامی خدمتِ دین کے 80سے زائدمختلف شعبہ جات میں دینی کام کر رہی
ہے، ان میں سے ایک اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ بھی ہے۔ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نہ صرف
پاکستان ، بلکہ دنیا بھرکے مختلف ممالک
(انڈیا، نیپال،بنگلہ دیش وغیرہ)میں اسپیشل
پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذوراسلامی بھائیوں) میں دینی اور فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے،اسپیشل پرسنز کے مختلف طبقات کے پیش نظر دینی کا م کرنے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت کئی ذیلی شعبہ جات (Sub
Department)بنائے گئے ہیں،تاکہ
اسپیشل پرسنز میں دینی کام دنیا بھر میں آسانی سے کیا جاسکے۔
الحمد للہ عزوجل اسپیشل پرسنز کو علم ِدین سکھانے اور ان کی
روحانی اور اخلاقی تربیت کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت مختلف دینی کام مثلا چوک درس، ہفتہ
وار اجتماع،مدنی مذاکرہ ،یوم ِتعطیل اعتکاف اور وقتا ً فوقتاسنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد ہوتا ہے،اس کے علاوہ نماز اور
قرآن کے احکام سکھانے کے لئےاسپیشل پرسنز (گونگے ،بہرے،نابینا اور معذور افراد )
کو فیضان نماز کورس ،مدرسۃ المدینہ بالغان، رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف،3دن،
12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کا سلسلہ ہوتا ہے۔ان دینی کاموں میں ڈیف
اسلامی بھائیوں کیلئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کیلئے انٹرپریٹر (Interpreter)کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی نیکی کی دعوت کی برکت سے ہزاروں عاشقان رسول اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے، نابینا اور معذور
افراد) دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک ہیں اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دنیا بھر میں اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرے،نابینا اور معذور افراد) نیکی کی دعوت عام کرنے اور علمِ دین سیکھنے اور سکھانے میں مشغول ہیں۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈیف ، نابینا اور معذور عاشقانِ رسول کو
دینی تعلیم فراہم کرنے کے لئےمختلف کتب ورسائل تیار اور شائع ہو چکے ہیں،نابینا بچوں کو قرآن پاک سیکھانے کیلئے بریل رسم الخط
میں مدنی قاعدہ اور نابینا اسلامی بھائیوں کیلئے قرآن پاک کا آخری پارہ (عمّ) بمع حاشیہ بنام کنز العرفان مع حاشیہ افہام القرآن کے علاوہ 6 کتب و رسائل
شائع اور تقریباً 22 کتب و رسائل تیار ہو چکے ہیں،ان تحریری کتب و
رسائل کے علاوہ آڈیو بکس اور رسائل بھی ریکارڈ کرکے نابینا افراد کو فراہم کئے
جاتے ہیں۔ گونگے ،بہرے اسلامی بھائیوں کیلئے مسائل اور فرض علوم پر مشتمل رسالہ بنام گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے بارے میں سوال جواب(تحریری) اور اشاروں کی زبان میں تصویری کتب ” آئیے وضو کریں
“ اور باتصویر نماز قسط اول اور قسط دوم
شائع ہو چکی ہے۔معذور افراد کیلئے مسائل اور فرض علوم پر مشتمل رسالہ پر کام جاری
ہے۔اسپیشل پرسنز کو دینی معلومات فراہم کرنے کیلئے مزید کتب و رسائل پر کام جاری
ہے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نابینا بچوں کو حافظِ قرآن بنانے کےلئےرہائشی
مدارس المدینہ برائے نابینا افراد (بوائز) کراچی، حیدر آباد، ملتان، کالا باغ
اورچکسواری کشمیر میں قائم ہو چکےہیں اور لاہور اور فیصل آباد میں کام جاری ہے،مزید
بڑے شہروں(اسلام آباد وغیرہ ) اور دیگر
ممالک میں مدارس قائم کئےجائیں گے،
اس کے ساتھ ساتھ نابینا اسلامی بھائیوں کو
عالم ِدین بنانے کے لئے رہائشی جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا باقاعدہ آغاز حیدر
آباد میں ہوچکا ہے،مزید ملک و بیرونِ ملک
میں جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد (بوائز )قائم کئےجائیں گے۔ الحمد للہ دعوت
اسلامی کے دینی ماحول میں اب تک چار(4) مدنی منے حاٖفظ قرآن پاک اور پندرہ (15) اسپیشل پرسنز عالم کورس مکمل کر چکے ہیں۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد میں
نیکی کی دعوت دینے کے ساتھ فلاحی کام بھی
کئے جاتے ہیں،الحمد للہ ڈیپارٹمنٹ کے
تحت عالمی مدینی مرکز میں فیضان مدینہ میں
معذور افراد کیلئے لفٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور دیگر مدنی مراکز اور بڑی مساجد میں ریمپ ، لفٹ اور وہیل چئیر کی
سہولت فراہم کی جائے گی۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دعوت اسلامی کے
مبلغین پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر مختلف ممالک میں اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سفر کرتے ہیں
،گونگے بہرے افراد میں نیکی کی دعوت کیلئے مبلغین کو(رہائشی،جزوقتی اور آن لائن )
اشاروں کی زبان کا کورس کروایا جاتا ہے، ملک و بیرون ِملک میں سینکڑوں اسلامی بھائی اشاروں کی زبان کا کورس کر چکے ہیں ۔
دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اسپیشل پرسنز کیلئے موبائل ایپ بنام اسپیشل پرسن (Special Person) بنائی گئی ہے،جس میں نابینا
افراد کے لئے آڈیو لائبریری کا آپشن،گونگے بہروں کے لئے حج و عمرہ، نماز، وضو اور
غسل کا طریقہ اشاروں کی زبان میں،عمومی(نارمل) اسلامی بھائیوں کے لئے اشاروں کی
زبان سیکھنے کیلئے اینی میٹیڈسائن لینگوئج کورس (Animated Sign Language Course) کاآپشن
موجودہے۔
الحمد للہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائیٹ بھی لانچ ہوچکی ہے اور
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کافیس بک پیج اورآفیشل یوٹیوب چینل اور ٹویٹر
بھی بنا یاجا چکا ہے، ان پلیٹ فارمز پر
وقتاً فوقتا ًشارٹ کلپس، مختلف سلسلے اور نعتیں اشاروں کی زبان کے ساتھ اپلوڈ کی
جاتی ہیں۔ دعوت اسلامی کے مدنی چینل پراسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل
پرسنز کے لئےمختلف پروگرامز اشاروں کی
زبان کے ساتھ نشر کئے جا رہے ہیں۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کے ذریعے پاکستان
بھر میں اسپیشل ایجوکیشن کےسرکاری اور پرائیویٹ اداروں، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے انٹر پریٹرز (Interpreters)
وزٹ کرتے ہیں اور اسکولز کے آفیسران ، اور
ٹیچرز کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہیں اور اور اسٹوڈنٹس میں لرننگ سیشن کرتے ہیں۔اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی کو مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے ایپریسی ایشن لیٹر ز (Appreciation Letters)بھی ایشو کئے گئے ہیں اور اداروں میں ٹریننگ سیشنز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
گونگے بہرے عاشقان رسول کے لئے دارالمدینہ (Islamic School System) کا بھی آغاز کیا جائے گا اور اسپیشل پرسنز کے لئےعنقریب کئی کورسز آن لائن بھی شروع کروائے جائیں گے۔(محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ )