پاکستان کے شہر کراچی میں قائم عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز عظیم پلازہ میں 26 اپریل 2024ء کو ایک میٹ اپ ہوا جس میں
اسٹاف کی اسلامی بہنیں سمیت ذمہ دارا اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی ۔
اس میٹ اپ میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین اور امیرِ اہلِ سنت کی دینی خدمات کے بارے میں
بتاتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دورِ جدید میں
نیکی کی دعوت کی اہمیت پر اسلامی بہنوں کو
مدنی پھول دیئے اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے جبکہ اسٹاف اسلامی بہنوں کی نیتوں پر
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور مدرسۃ المدینہ
گرلز کا وزٹ کیا۔
میر پور خاص کے مدرسۃ المدینہ گرلز میں اسٹاف و طالبات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 19 اپریل 2024ء کوصوبہ سندھ
کے میر پور خاص ڈسٹرکٹ میں قائم مدرسۃ
المدینہ گرلز میں اسٹاف و طالبات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا۔
اس حلقے میں پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
”اتفاق میں برکت ہے“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دینی کاموں کی ترغیب دلائی جس پر 4 مدرسات نے نئےسنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے
اور مزید دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
قراٰن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام
کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 اپریل 2024ء کو شعبہ مدرسۃ
المدینہ گرلز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں سے متعلق گفتگو کی اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے
مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کراچی سٹی کورنگی ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات،
ناظمات اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز ڈسٹرکٹ آفس کورنگی ڈھائی میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کورنگی ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات،
ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مشورے کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے
کیا گیا اور شعبے کی رکن عالمی مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے طے شدہ نکات
پرکلام کیا ۔
لاہور مزنگ میں ادارتی شعبہ جات، مدرسۃالمدینہ
گرلز کی ذمہ داران اور ناظمات کی میٹنگ
لاہور پنجاب پاکستان کے علاقے مزنگ میں قائم
فیضانِ صحابیات میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ادارتی شعبہ جات، مدرسۃالمدینہ گرلز کی
ذمہ داران اور ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےمختلف
موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ گرلز کی طالبات و اسٹاف کا دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور اس کے اہداف پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
مدرسۃالمدینہ گرلز کے چند اہم معاملات مثلاً مدرسۃالمدینہ گرلز کی اسناد پر دستخط،
مدرسۃالمدینہ گرلز کی ٹائمنگ اور مدرسۃالمدینہ گرلز میں ہونے والے اجتماع کی
ٹائمنگ کے حوالے سے مشاورت کی جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔بعدازاں
نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
لاہور مزنگ بلڈنگ میں قائم مدرسۃالمدینہ
گرلز کا وزٹ، انتظامی امور پر مشاورت
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے اسلامی
بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے لاہور مزنگ بلڈنگ میں قائم
مدرسۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا جس میں بالخصوص
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی موجود تھیں۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
مدرسۃالمدینہ گرلز کی بچیوں کو حفظِ قراٰن کرنے کے بعد قراٰنِ پاک کی دہرائی جاری
رکھنے اور اپنی گھر کی خواتین کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدرسۃالمدینہ گرلز کے انتظامی امور سمیت دیگر
اہم امور پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی۔
راجہ بازار ٹاؤن ڈھوک حسو میں قائم مدرسۃ المدینہ
گرلز کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ
تعلیمِ قراٰن عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی
میٹروپولیٹن کے راجہ بازار ٹاؤن ڈھوک حسو میں قائم مدرسۃ المدینہ گرلز کے مدنی
عملے کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں
مدرسۃ المدینہ گرلز کی معلمات سمیت مدنی عملے کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے معلمات سے مختلف اہم نکات پر مشاورت
کرتے ہوئےانہیں دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی ۔
سلطان آباد، گلگت ڈسٹرکٹ کے مدرسۃ المدینہ گرلز کی طالبات و مدرسات کا مدنی مشورہ
لوگوں کو قراٰن و حدیث سکھانے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سلطان
آباد، گلگت ڈسٹرکٹ کے مدرسۃ المدینہ گرلز
کی طالبات اور مدرسات کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نےوہاں موجود اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا ،
معلمہ و مبلغات تیار کر نا اور شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا ۔
کراچی سٹی
ایسٹ ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات، ناظمات اور ذمہ داران کا لرننگ سیشن
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ گرلزکے تحت کراچی سٹی ایسٹ ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات،
ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا سٹی آفس میں لرننگ سیشن منعقد کیا گیا جوکہ صبح 8:00 بجے سے دو پہر4:00 بجے تک جاری
رہا۔
تلاوت
و نعت شریف سےاس سیشن کا آغاز ہوا جبکہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار، سٹی ذمہ دار اور ملک و شعبے کی رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پرشعبے کے طے شدہ نکات بتائے۔
کراچی سٹی
ایسٹ ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات، ناظمات اور ذمہ داران کا لرننگ سیشن
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ گرلزکے تحت کراچی سٹی ایسٹ ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات،
ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا سٹی آفس میں لرننگ سیشن منعقد کیا گیا جوکہ صبح 8:00 بجے سے دو پہر4:00 بجے تک جاری
رہا۔
تلاوت
و نعت شریف سےاس سیشن کا آغاز ہوا جبکہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار، سٹی ذمہ دار اور ملک و شعبے کی رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پرشعبے کے طے شدہ نکات بتائے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت
پاکستان سطح کی ٹیچر ٹرینر اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شعبے کی عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نے اُن کی تربیت کی۔
دورانِ مشورہ عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار نے لرننگ
سیشن کی ٹریننگ ، کتاب قرآن سیکھیں اور سکھائیں پرگہری توجہ دلاتے ہوئے مخارج کی ادائیگی میں بہتری کے طریقے بتانے پر
کلام کیا۔
اس کے علاوہ عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار نے مدنی مشورےمیں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیچرٹرینر
کا اوقاتِ جدول اور انہیں سنتوں پرعمل کرنے /کروانے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں
اسلامی بہنوں نے ٹیچرٹریننگ کورس مزید احسن اندازسے کروانے کی اچھی اچھی نیتیں
کیں۔
مدرسۃالمدینہ گرلز کی صوبہ، سٹی تا ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِ
اہتمام پاکستان کی صوبہ، سٹی تا ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شرکا
اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 34 تھی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول، سالانہ سیزن کے اہداف، رمضانُ المبارک میں روزانہ
دو مدنی مذاکرے دیکھنے کی پابندی، ماہِ
رمضان کو ماہِ نیک اعمال گزارنے، رمضان میں ہونے والے کورسز، فطرہ مہم، ذمہ داران کی انفرادی کارکردگی، 26 ویں شریف کے تحائف اور کارکردگی کا فالواپ لینےکے
حوالے سے مشاورت کی۔