3 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پاکستان کے شہر کراچی میں قائم عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز عظیم پلازہ میں 26 اپریل 2024ء کو ایک میٹ اپ ہوا جس میں
اسٹاف کی اسلامی بہنیں سمیت ذمہ دارا اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی ۔
اس میٹ اپ میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین اور امیرِ اہلِ سنت کی دینی خدمات کے بارے میں
بتاتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دورِ جدید میں
نیکی کی دعوت کی اہمیت پر اسلامی بہنوں کو
مدنی پھول دیئے اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے جبکہ اسٹاف اسلامی بہنوں کی نیتوں پر
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور مدرسۃ المدینہ
گرلز کا وزٹ کیا۔