مجلس مدرسۃ المدینہ کا ایک شعبہ "مدرسۃ المدینہ کورسز"بھی ہے ۔چونکہ مدارس المدینہ کی ملک و بیرونِ ملک بے شمار شاخیں قائم ہیں جس میں مُدرسین کی ایک بڑی تعداد کی ضرورت رہتی ہے۔

آئے دن نئے مدارس کا قیام ، پرانے مدارس میں نئے درجات کا اضافہ وغیرہ کے پیشِ نظر اس شعبے کا قیام عمل میں لایا گیا ہےتاکہ اس شعبے کے تحت نئے مُدرسین تیا رکئے جا سکیں نیز پہلے سے پڑھانے والے مُدرسین میں بھی مزید تدریسی صلاحیتیں پید اکی جاسکیں۔

اس شعبے کے تحت قرآنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے(ملک و بیرونِ ملک) درج ذیل مختلف کورسزکروائےجاتے ہیں:

تجوید و قراء ت کورس (رہائشی) : 12 ماہ

مُدرس کورس (رہائشی) :5 ماہ

قاعدہ ناظرہ کورس (رہائشی) :7ماہ

تربیت معلّم کورس (رہائشی) : 12 دن

تجوید و قراء ت کورس میں 18سال ،مدرس کورس میں 20 سال،معلم کورس میں 25سال جبکہ قاعدہ ناظرہ کورس میں 18سال کی عمر سے داخلہ دیا جاتا ہے۔

نوٹ:

کورسز کے طلبہ کرام کو تین وقت کا معیاری کھانا اور قیام کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔