عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس ڈاکٹر آصف عطاری نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مزید آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار ان نے شرکت کی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 فروری 2023ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر حیدر آبا دمیں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔

معلومات کے مطابق اس فری میڈیکل کیمپ میں حیدر آباد سندھ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں۔

علاوہ ازیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایااور چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ڈاکٹر حضرات نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 فروری 2023ء کو پاکستان کے شہر حیدر آبا دمیں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔

اس فری میڈیکل کیمپ میں حیدر آباد سندھ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں۔

علاوہ ازیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے  وہاں موجود ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایااور چند اہم نکات پر کلام کیا۔ بعدازاں ڈاکٹر حضرات نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

08 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں دعوت اسلامی کی جانب سے فری طبّی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔

اس فری طبی کیمپ میں بارہ ماہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے والوں کا چیک اپ کیا او رفری ادویات دی ۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے مختلف شعبہ جات کا تعارف بھی کروایا گیا

انہوں نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے کی نیت کی اور ہفتہ وار اجتماع ، مدنی مذاکرہ اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں کی جبکہ ہفتہ وار ہومیوپیتھک کیمپ لگانے کا بھی ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


02 فروری 2023ء کومدنی  مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیو پیتھک  ڈاکٹروں نے 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں ادویات دیں۔

٭بعدازاں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈاکٹرز حضرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیانیز انہیں ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : محمد محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر حضرات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف عطاری اور صوبائی نگران قاری محمد تسلیم رضا خان عطاری نے ڈاکٹرز کی دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کورسز کی افادیت و اہمیت پر تربیت کی اور انہیں کورسز کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ڈاکٹرز کوڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلاتے ہوئے وہاں موجود بعض ڈاکٹرز کو دعوتِ اسلامی کی چند ذمہ داریاں بھی دیں۔بعدازاں ذمہ داران نے ڈاکٹر حضرات کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 جنوری 2023ء کو فیضان مدینہ حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک  (دعوت اسلامی ) کی جانب سے فری طبّی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں حیدرآباد کے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے بارہ ماہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے والوں کا فری چیک اپ کیا اور ادویات دیں ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ڈاکٹروں کو فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ ذمہ داران نے ڈاکٹروں کو ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر ڈاکٹروں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : محمد محسن مدنی عطاری صوبہ سندھ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے  رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 12 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں فری طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ڈاکٹروں نے 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں ادویات دیں۔

٭بعدازاں ہومیوپیتھک ڈاکٹر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈاکٹرز حضرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : محمد محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک کی جانب سے 05 جنوری 2023ء کو فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے 12 ماہ کے مدنی قافلوں والے عاشقانِ رسول کافری چیک اَپ کیا اور انہیں ادویات دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آبا دمیں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایاگیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا نیز ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں پیش کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک کی دعوت پر حیدرآباد، اسلام آباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دورہ کیا جن کے نام درج ذیل ہیں:

صدر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک پاکستان ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر محمد تبسم لاہور،ممبر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک پاکستان ڈاکٹر آصف حیدرآباد،ممبر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک ڈاکٹر صدیق طاہر آرائیں ،چیٔر مین آل پاکستان ہومیو پیتھک الائنس ڈاکٹرامجد علی،رہنما سندھ ہومیو پیتھک کمیسٹ ایسوی ایشن ڈاکٹر نعیم آ صف،رہنماآل پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل الائنس ایسٹ کراچی ڈاکٹر یامین قریشی،میڈیا کوآرڈینیشن آل پاکستان میڈیکل الائنس۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن ذمہ دار عبد الرؤف عطاری نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔بعدازاں شخصیات میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لکایا گیا جس میں نگرانِ مجلس ڈاکٹرآصف عطاری نے ’’نیکیاں کمانے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آخر میں انہیں تحائف بھی دئیے گئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک دعوت اسلامی  کی جانب سے 19 نومبر 2022ء کو حیدرآباد میٹروپولیٹن، حیدرآباد ڈویژن اور میرپورخاص ڈویژن ذمہ دران کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں نگران ِمجلس ڈاکٹر آصف عطاری نے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہومیوپیتھک ڈاکٹر ز میں دینی کام کرنے کے اہداف دیئے۔

بعد مدنی مشورہ حیدرآباد میں ممبرکونسل فارہومیوپیتھک پاکستان میں ڈاکٹرز سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محسن عطاری مدنی نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ڈاکٹرز کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


لوگوں کو ضروریاتِ دین کے بارےمیں بتانے کے لئے 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت کالا بورڈ ملیر میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے درمیان  سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آصف عطاری نے ”فکرِ آخرت“ کے حوالے سےسنتوں بھرا بیان کیا ۔علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ڈاکٹرز کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور نیکی کے کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محسن عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)