عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک کی دعوت پر حیدرآباد، اسلام آباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دورہ کیا جن کے نام درج ذیل ہیں:

صدر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک پاکستان ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر محمد تبسم لاہور،ممبر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک پاکستان ڈاکٹر آصف حیدرآباد،ممبر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک ڈاکٹر صدیق طاہر آرائیں ،چیٔر مین آل پاکستان ہومیو پیتھک الائنس ڈاکٹرامجد علی،رہنما سندھ ہومیو پیتھک کمیسٹ ایسوی ایشن ڈاکٹر نعیم آ صف،رہنماآل پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل الائنس ایسٹ کراچی ڈاکٹر یامین قریشی،میڈیا کوآرڈینیشن آل پاکستان میڈیکل الائنس۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن ذمہ دار عبد الرؤف عطاری نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔بعدازاں شخصیات میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لکایا گیا جس میں نگرانِ مجلس ڈاکٹرآصف عطاری نے ’’نیکیاں کمانے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آخر میں انہیں تحائف بھی دئیے گئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)