اللہ
تعالیٰ نے انسان کو پاکیزہ اور حلال چیزوں کو اختیار کرنے کا حکم ارشاد فرمایا
ہے،تو اس اعتبار سےدینِ اسلام میں حلال و حرام کا علم بھی ایک عظیم نعمت کا درجہ رکھتا ہے، جس کے ذریعے
انسان اپنی زندگی کو شریعت کے مطابق گزار کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر
سکتا ہے۔
الحمدللہ!
اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے دارالافتاء اہل سنت کے تحت شعبہ حلال ریسرچ اینڈ
ایڈوائزری کونسل (Halal Research & Advisory Council) نے 15
نومبر2024ء بروز جمعہ ایک اہم ویبینار بعنوان "الکوحل کی
ٹیکنیکل اور شرعی حیثیت" (Technical
& Shariah Aspects of Alcohol) کا انعقاد کیا گیا۔ اس ویبینار میں
تقریباً 1400 افراد نے رجسٹریشن کروائی۔جس میں سنی جامعات و مدارس کے اساتذہ و
طلبہ، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیزکے طلبہ، حلال انڈسٹری کے ماہرین، P.H.D
اسکالرز، M.B.B.S ڈاکٹرز، اور بیرونِ ممالک کے افراد کی ایک کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
شرکائے
کورس میں برطانیہ، بھارت، آسٹریلیا، ماریشس، نیپال، اسپین، جنوبی افریقہ، اٹلی،
عمان، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا، سعودی عرب، ناروے، جرمنی، بحرین، قطر، متحدہ
عرب امارات، کینیا، پرتگال، ہنگری، کینیڈا، جنوبی کوریا، چین، مصر، نائجیریا، عراق
اور امریکہ جیسے ممالک کے افراد شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ تخصص فی الفقہ الحنفی و
فقہ الحلال کے طلبائے کرام نے بھی اس ویبینار میں حصہ لیا۔
اس
سیشن کا آغاز اللہ تعالیٰ کی لاریب کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا،جس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی۔ بعد
ازاں حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کا
تعارف پیش کرتے ہوئے حلال انڈسٹری کا مختصر خاکہ بھی پیش کیا گیا۔تعارف کے بعد
حلال انڈسٹری کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ کی جانب سے الکوحل کی ٹیکنیکل حیثیت اور مختلف
اقسام پر بریفنگ دی گئی۔اس کے بعد حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کے ہیڈ مولانا
مفتی محمد ساجد عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے الکوحل کی شرعی حیثیت پر تفصیلا گفتگو فرمائی
جس میں سےچند عنوانات یہ ہیں:
٭
شراب کی حرمت کے متعلق آیات،احادیث و آثار ٭ شراب
کی مختلف اقسام و احکام ٭ الکحل حاصل کرنے کے
ذرائع مع شراب اور الکحل میں فرق ٭ الکوحل کی
آمیزش والی اشیاء کے استعمال کے شرعی احکامات ٭ الکحل کے
متعلق فتوے میں تبدیلی، اور اس کے اسباب
آخر
میں مفتی صاحب نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی عطا فرمائے ۔کورس کے متعلق شرکاء
کرام نے تاثرات بھی دئیے۔چند تاثرات ملاحظہ کیجئے۔
٭الحمدللہ،
حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کی طرف سے الکحل کے حوالے سےجو کورس کروایا گیا، وہ بہت ہی معلوماتی تھا۔ خاص
طور پر مفتی ساجد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا لیکچر بہت
زیادہ مفید رہا۔ آپ نے الکحل کے جدید مسائل کو بھی عمدگی سے بیان کیا۔ اللہ کریم
ہم سب کو اس سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
٭ماشاء
اللہ، بہت معلوماتی سیشن تھا۔ الکحل کے متعلق سائنسی اور شرعی پہلوؤں کو سمجھنے
میں یہ کافی مددگار ثابت ہوا۔ پچھلے سال فقہ الحلال آگاہی کورس میں بھی اس موضوع
پر ایک کلاس تھی، جس سے کچھ معلومات ملی تھیں، لیکن یہ سیشن زیادہ تفصیلی اور
فائدہ مند رہا۔
٭ماشاءاللہ،
بہت کمال کا لیکچر تھا۔ اس طرح کے لیکچرز مزید بھی ہونے چاہییں تاکہ امتِ مسلمہ کو
فائدہ ہو۔اس سے بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔
٭دعوتِ
اسلامی کا شکریہ کہ اس کے ذریعے ہمیں نہ صرف الکوحل کے بارے میں شرعی رہنمائی ملی
بلکہ اس کی ممانعت یا بعض صورتوں میں اجازت کی فقہی وجوہات بھی سمجھ آئیں۔
یہ ویبینار بحمداللہ ایک شاندار اور کامیاب سیشن
ثابت ہوا، جس سے شرکاء کو علمی و عملی
فائدہ حاصل ہوا ۔ کورس کے شرکاء کرام
کو حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کی
جانب سے ای- سرٹیفیکیٹ بھی دئیے گئے۔ اور افادۂ عام کےلیے اس کورس کی ویڈیوز کو
یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔(رپورٹ: قیصر عباس ، دار
الافتاء اہل سنت جوہرٹاؤن لاہور)
شعبہ
حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل(HRAC)
دارُ
الافتاء اہل سنت دعوتِ اسلامی
اس
ویبینار کو دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
تخصص فی فقہ الحلال جوہر ٹاؤن لاہور کے طلبۂ
کرام کے لئے حلال لیڈ آڈیٹر کورس کا انعقاد
الحمد للہ عزوجل، دین اسلام ہمیں حلال و طیب اشیاء اختیار کرنے
اور حرام و نجس چیزوں سے بچنے کا حکم دیتا ہے چنانچہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سعد! اپنی غذا پاک کر لو،مستجاب الدعوات ہو جاؤ گے،
اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد ﷺ کی جان ہے! بندہ حرام کا لقمہ اپنے
پیٹ میں ڈالتا ہے تو اس کے چالیس دن کے عمل قبول نہیں ہوتے اور جس بندے کا گوشت
حرام سے پلا بڑھا ہو اس کے لئے آگ زیادہ بہتر ہے۔(معجم اوسط، 5/ 34، حدیث: 6495) انہی احکام کی تعلیم و تعلم اور آگاہی کے سلسلے میں دار الافتاء اہلسنت (دعوتِ
اسلامی)کے ذیلی شعبہ حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (HRAC) کی جانب سے تخصص فی فقہ الحلال جوہر ٹاؤن لاہور کے طلبۂ
کرام کو پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل سے رجسٹرڈ سرٹیفیکیشن باڈی کے تحت تین دن 27 تا 30 جنوری 2024ء تک حلال لیڈ آڈیٹر کورس کروایا گیاجس میں تخصص فی الفقه الحنفی وفقہ
الحلال کے 12طلبۂ کرام نے شرکت کی۔اس کورس میں حلال انڈسٹری کے ماہرین نے طلبائے
کرام کو مختلف موضوعات پر بریفنگ دی، جن
کے موضوعات اور ان کی تفصیل قدرے اختصار کے ساتھ یہ ہے:
(1) گلوبل حلال اکانومی کا تعارف:
اس سیشن میں عالمی سطح پر حلال انڈسٹری کی
ضرورت و اہمیت اور عالمی پذیرائی کے حوالے سے طلبۂ کرام کو مختلف چارٹ دکھائے گئے
جس میں حلال و طیب کی طلب و رغبت کے معاملے میں مختلف اوقات کا تقابلی جائز ہ دکھایا کہ کس طرح لوگ حلال و حرام کی اہمیت و افادیت
کے پیش نظر اس کی طرف متوجہ ہیں۔ ایک
اندازہ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا ًدو ٹریلین ڈالرز کی حلال انڈسٹری میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو مزید روز بروز بڑھتی جا رہی ہےاور مزید یہ بھی بتایا
گیا کہ مستقبل میں بھی اس میں کس قدر اضافہ دیکھنے کو ملے گا ، اس سے حلال انڈسٹری
کی اہمیت کا اندازہ لگایاجا سکتا ہے ۔نیز غیر مسلم ممالک میں اس شعبے کی اہمیت و
افادیت و ضرورت کے حوالے سے بھی تفصیلاً روشنی ڈالی گئی۔
(2)ملکی و بین الاقوامی حلال سیکٹر کے نظام
کا تعارف:
اس سیشن میں حلال انڈسٹری کے ملکی و بین الاقوامی حلال سیکٹر کے نظام کا تعارف کروایا گیا اور ان اداروں کا تعارف کروایا
گیا ہے جن کے تحت اس انڈسٹری کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور سرانجام دئیے جاتے ہیں،مثلاً پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل (PNAC)، پاکستان اسٹینڈر ڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اٹھارٹی(PSQCA)، پاکستان حلال اٹھارٹی (PHA)، حلال سرٹیفیکیشن باڈیز (HCB) وغیرہ کا تعارف اور ان کے کام کے حوالے سے بریفنگ
دی گئی۔
(3)پاکستان حلال اسٹینڈرڈ کا تعارفی جائزہ:
اس سیشن میں پاکستان کے حلال اسٹینڈرڈ کا اوور ویو کروایا گیا کہ اسٹینڈرڈ میں کن
کن شرعی پہلوؤں کو واضح کیا گیا ،مزید یہ کہ اس میں فوڈ سیفٹی یعنی طیب کے پہلو پر
بھی اہم چیزوں کو ڈسکس کیا گیا ، اس معیار
کا طلبۂ کرام نے تفصیلی جائزہ لے کر بہت
سے نکات بھی قلمبند کئے۔
(4)حلال سرٹیفیکیشن کی اہمیت:
اس سیشن میں حلال سرٹیفیکیشن کی اہمیت و ضرورت کے حوالے سے شرکا کو بریف کیا گیا کہ
کس طرح حلال سرٹیفیکیشن سے حرام چیزوں سے بچا جا سکتا ہے ااور اس کے اثرات و
امکانات کم کئے جا سکتے ہیں اور مزید یہ کہ بہت ساری چیزیں جو غیر مسلم ممالک سے
لائی جاتی ہیں تو ان کی حلال سرٹیفیکیشن سے تصدیق و توثیق کرکے حلال کے حوالے سے
بہتری لائی جا سکتی ہے۔
(5)آڈٹ کا طریقۂ کار واہمیت:
اس سیشن میں اس کام کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کیسے مختلف انڈسٹریز میں جا کر حلال کا
آڈٹ یعنی چیک اینڈ بیلنس کا نظام دیکھا جاتا ہے اور شرعی ایڈوائزر اس میں کن کن امور کودیکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے، مزید
برآں اس کے ٹیکنیکل طریقۂ کار کو تفصیل
سے پڑھنے کے بعد اس کی عملی مشقوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
(6)حلال سلاٹرنگ سسٹم کا تعارف:
اس سیشن میں اسکالرز نے انڈسٹریز میں رائج ذبح کے نظام و طریقہ ٔکا ر پر شرکائے کورس کو بریف کیا اور مزید یہ کہ
پاکستان حلال اسٹینڈرڈ میں ذبح کے لئے کن کن احتیاطی و شرعی پہلوؤں کو بیان کیا گیا
ان پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، نیز مشینی ذبیحہ (MECHANICALL SLAUGHTERING) ، اسٹننگ(STUNNING)، اور دیگر
متعلقہ امور کو بھی ڈسکس کیا گیا۔
قرآن
و سنت کی تعلیمات عام کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 4 جون 2023ء بروز اتوار عباسیہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں اجتماعی قربانی کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان
رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
دارالافتاء
اہل سنت کے مفتی بلال نیاز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو اجتماعی قربانی کے مقاصد ،مسائل ،اجتماعی قربانی کی بکنگ
اور اس کی وکالت کرنے کے بارے میں رہنمائی کی نیز جانور کی خریداری کب اور کیسے
کریں اور جانور کی خریداری سے قربانی تک
کے اخراجات کے انتظامات کے متعلق اسلامی بھائیوں کو شرعی احکامات سمجھائے۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
زکوۃ
کورس!
شعبہ دارالافتاء
اہلِ سنت (دعوتِ اسلامی)
کی جانب سے 5 مارچ 2023ء کو ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے شہر میرپورخاص میں زکوۃ کورس کاسلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری، ڈسٹرکٹ نگران
افتخار احمدعطاری، ڈویژن سطح کے ذمہ داران ، کاروباری حضرات ، ڈاکٹر اور وکلاسمیت دیگر شخصیات کی
شرکت ہوئی۔
دورانِ
کورس دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتی محمد نوید
عطاری مدنی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل
پر خصوصی گفتگو فرمائی۔
زکوۃ کورس
میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات
درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ
کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے
گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ
کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز
ہےا ور ساتھ ہی زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل بیان کئے۔آخر
میں تاجروں کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے۔(رپورٹ: فرحان
عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس مجلس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27 جون 2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں قائم
مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں اہم علمی امور کی تربیت کے
حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام نے
شرکت کی۔
دار
الافتاء اہلسنت ملتان کے مولانا بلال نیاز عطاری مدنی نے اہم علمی امور کے حوالے
سے گفتگو فرمائی اور طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ
دورۃ الحدیث شریف میں اہم علمی امور کی
تربیت کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف اور تخصص فی الفقہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
دار
الافتاء اہلسنت ملتان کے مولانا بلال نیاز عطاری مدنی نے اہم علمی امور کے حوالے
سے گفتگو فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 جون 2022ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں اہم علمی امور کی
تربیت کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف اور تخصص فی الفقہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
دار
الافتاء اہلسنت ملتان کے مولانا بلال نیاز عطاری مدنی نے اہم علمی امور کے حوالے
سے گفتگو فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
پتوکی میں احکامِ زکوٰۃ کورس کا انعقاد، مفتی انس مدنی
صاحب نے تربیت فرمائی
دارالافتاء اہلسنت (دعوت
اسلامی) کے زیر ِاہتمام 29 مارچ 2022ء بروز منگل پتوکی میں احکامِ زکوٰۃ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات،
تاجران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی انس
عطاری مدنی صاحب نے زکوٰۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر گفتگو کی جبکہ عاشقانِ رسول کی
جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
اس موقع پر جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات
درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ
کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ
کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر
فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
سنگت ہوٹل ملتان روڈ علی پور میں”زکٰوۃ سیمینار“ کا
انعقاد کیا گیا، مفتی سرفراز صاحب نے
گفتگو فرمائی
دارالافتاء
اہل سنت (دعوت
اسلامی) کے زیر اہتمام 16 مارچ 2022ء بروز بدھ بعد
نماز ظہر سنگت ہوٹل ملتان روڈ علی پور، پنجاب میں ”زکٰوۃ سیمینار“کا انعقاد
کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سیمینار
میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی سرفرازعطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی
مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔
زکوۃ
سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے
گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز
ہے؟
نفیس شادی ہال بائی پاس لاہور میں”زکٰوۃ سیمینار“ کا
انعقاد کیا گیا، مفتی انس صاحب نے گفتگو
فرمائی
دارالافتاء
اہل سنت (دعوت
اسلامی) کے زیر اہتمام 15 مارچ 2022ء بروز
منگل بعد نماز عشاءنفیس شادی ہال بائی پاس
رائے ونڈ روڈ لاہور، پنجاب میں ”زکٰوۃ سیمینار“کا انعقاد کیا گیا جس میں
کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سیمینار
میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی انس عطاری
مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔
زکوۃ
سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے
گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز
ہے؟
مکی آئل شاپ ولنشیہ ٹاؤن لاہور میں”زکٰوۃ سیمینار“ کا
انعقاد کیا گیا، مفتی آصف جیلانی صاحب نے گفتگو فرمائی
دارالافتاء
اہل سنت (دعوت
اسلامی) کے زیر اہتمام 20 مارچ 2022ء بروز
اتوار بعد نماز عشاء مکی آئل شاپ ولنشیہ ٹاؤن ڈیفنس روڈ لاہور میں ”زکٰوۃ سیمینار“کا
انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سیمینار
میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی آصف جیلانی عطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و
فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔
زکوۃ
سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے
گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز
ہے؟
سن لیٹ لین 4 ڈیفنس فیز 2 میں”زکٰوۃ سیمینار“ کا انعقاد
کیا گیا، مفتی کفیل صاحب نے گفتگو فرمائی
دارالافتاء
اہل سنت (دعوت
اسلامی) کے زیر اہتمام 17 مارچ 2022ء بروز جمعرات
سہ پہر 3:00 بجےسن لیٹ لین 4 ڈیفنس فیز 2 میں ”زکٰوۃ سیمینار“کا انعقاد کیا گیا جس
میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سیمینار
میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی
مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔
زکوۃ
سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے
گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز
ہے؟