اسلامک اکنامکس سینٹر دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامک بینکنگ کے حوالے سے 25 اپریل 2025ء سے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”ایک سالہ ڈپلومہ“ کا آغاز کیا گیا جس کی ہفتے میں دوبار کلاس منعقد کی جاتی ہے۔

اس ایک سالہ ڈپلومہ میں مختلف بینکوں کے شرعی ایڈوائزرز اور دیگر سینئر مفتیانِ کرام و علمائے کرام شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں شرعی اصولوں کے مطابق اسلامک بینکنگ کے اہم امور پر شرکا کی رہنمائی کر تے ہیں۔

ایک سالہ ڈپلومہ میں اب تک جن موضوعات پر لیکچر دیا گیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

Debit, Charge, and Credit Cards٭

Ijarah (Leasing) ٭

Regulatory Framework ٭

Introduction to Corporate Law ٭

Business Structure ٭

Fundamentals of Islamic Banking and Finance ٭

Trading in Currency ٭

System of Islamic banking٭

اس موقع پر جن مفتیانِ کرام، علمائے کرام اور اسلامک بینکنگ کے شرعی ایڈوائزرز نے لیکچرز دیئے اُن میں سے بعض یہ ہیں:

٭ماہرِ امورِتجارت مفتی علی اصغر عطاری (Head of the Islamic Economics Centre and SECP-registered Shariah Advisor)٭مولانا ماجد عطاری مدنی (Shariah Scholar) ٭مولانا طلحہ بلال صدیقی صاحب (Head of Shariah Audit at Dubai Islamic Bank) ٭سر محمد بن انیس۔