پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں شعبہ FGRF اور
شعبہ فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن دعوتِ اسلامی
کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیل اسٹاف و افسران سمیت قیدیوں نے شرکت کی۔
اس دوران کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈکے ٹاؤن نگران حاجی نورالعینین عطاری نے تمام اسلامی
بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقۂ
کار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے اسسٹنٹ سپرنڈنٹنٹ سرکل
انچارج ڈسٹرکٹ جیل سبی عبد الرسول جتک کے ہمراہ قیدیوں میں کمبل تقسیم کئے جبکہ
ملک و قوم کی سلامتی، جیل افسران، اسٹاف اور قیدیوں کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔
اس موقع پر کوئٹہ کینٹ کے کنٹریکٹر محمد آفتاب،
محمد زبیر اور جیل معلم قاری نظام الدین عطاری موجو دتھے۔(رپورٹ: شعبہ اصلاح برائے قیدیان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح برائے
قیدیان کے ذیلی شعبہ فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے تحت مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں پنجاب ڈویژن کے ذمہ داران و صوبائی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران شعبہ حاجی محمد سلیم مون عطاری نے ذمہ
داران کی مختلف دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی اور آئندہ کے اہداف دیئے
جبکہ رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری کے
مدنی مشورے کی تیاری کے حوالے سے تربیت کی۔ (رپورٹ : محمد وقار عطاری فیضان
قرآن فاؤنڈیشن، اصلاح برائے قیدیان بلوچستان/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
فیضانِ مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن، شعبہ اصلاح
برائے قیدیان کے ذمہ داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 جون 2022ء بروز
پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) کے میں ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ اصلاح برائے
قیدیان کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور شعبے کے دینی
کاموں کا فالواپ لیا جس پر ذمہ داران نے شعبے کی کاکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلےدنوں شعبہ اصلاح برائےقیدیان دعوتِ اسلامی
کےریجن ذمہ دارعلی عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ ڈسٹرکٹ جیل
سبی کادورہ کیاجہاں انہوں نے اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل ملک انور ترین، آفس سپرینڈنٹ
ثناءاللہ بلوچ ،میراحسان بلوچ،شبیر ہانبھی، چیف، دربان
اورجیل وارڈن سمیت دیگراسٹاف سےملاقات کی۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام ڈسٹرکٹ ملیر
جیل میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیا جس میں DSP، SP
ڈسٹرکٹ ملیر جیل ارشد حسین شاہ اورDIG جیل خانہ جات سندھ ناصر خان سمیت
دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبارسے تربیت
ورہنمائی کی۔
اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کےہفتہ
وارسنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(محمد ابرار عطاری کراچی ریجن ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت
15فروری2020ء بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی میں
قیدیوں کے درمیان سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر نگران زون
کشمیرسید ریا ض عطاری نے والدین کی خدمت و اطاعت اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ نگرانِ زون نے معلمِ جیل اسلامی بھائی کے ہمراہ جیل اسٹاف سے ملاقات کی اور سردار افتخار (S.S.P) کی خالہ جان کے لیے ایصال ثواب و دعا بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے
تحت14 فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک سینٹرل
جیل میر پور اسلام آباد میں مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار
محمد شفیع عطاری نے جیل کے معلم اسلامی بھائی کے ہمراہ نیکی کی دعوت پیش کی۔ ذمہ
دار اسلامی بھائی نے جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
رسالہ ایک مسلمان کی عزت اور فیضانِ جمعہ تحفے میں پیش کیا اور اس
کے مطالعے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:صغیر
رضا عطای، پاک دفتر ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی
کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت یکم جنوری 2020 ء بروز بدھ کو D.I.G آفس
سرگودھا میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں D.I.Gآفس اسٹاف ,سپرنٹنڈنٹ ,A.S.Pکلریکل اسٹاف
اور دیگر ڈیپاٹمنٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے قراٰن سے محبت کے متعلق سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے حاضرین کو قراٰن سے تعلق مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ جبکہD.I.G آفس میں پڑھنے اسلامی بھائیوں کا ٹیسٹ لیا
گیا اورمعلم اسلامی بھائی کا جدول بھی چیک کیا گیا ۔(صغیر رضا عطاری، پاک
دفتر ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کی مجلس
اصلاح برائے قیدیان کے تحت21دسمبر2019بروز ہفتہ کنگ روڈ ضلع کمپلیکس روڈ منڈی
بہاؤالدین میں ضمانت پر رہا ہونے والے قیدیوں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل
منڈی بہاؤالدین کے معلم اسلامی بھائی اور ریجن ذمہ دار نے شرکائے مدنی حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں معاشرے کا ایک
اچھا فرد بننے ، ہر قسم کےجرائم سے اجتناب کرنےاور والدین کے
حقوق سے متعلق بیان کیا۔(رپورٹ: صغیر رضا عطاری،پاک دفتر ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کی
مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت 20دسمبر2019ء
کو ڈیرہ اللہ یار، نواب شاہ زون اورکراچی ساؤتھ زون ذمہ دار ان نے جیل معلم کے ہمراہ رہا شدہ قیدیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ رہا شدہ قیدیوں سے ملاقات کا مقصد
ان کو دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ کرنا اور ان کو قافلوں میں سفر کروانا تاکہ یہ
لوگ دینِ متین کی خدمت کریں اور دعوت
اسلامی کا مدنی کام کر سکیں۔(رپورٹ،
صغیر رضا عطاری،پاک دفتر ذمہ دار )
دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے
قیدیان کے تحت 17 دسمبر 2019 ء بروز منگل
کو ۔ داتا صاحب کابینہ مزنگ لاہور میں
مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس اور
ریجن ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نگران مجلس نے مدنی عطیات ،قافلہ ،مطالعہ
کارکردگی ،مدنی مذاکرہ ،جیلوں میں مدنی کام بڑھانےاور دورِجدید میں جیل عملہ و
افسران کو سوشل میڈیا کے ذریعے دعوت اسلامی سے منسلک کر نے کے لئےاپنے آپ کو دعوت ِاسلامی
کی سوشل ایکٹیوٹی سے بھی وابستہ و آگاہ رہنے کا ذہن دیا۔ (صغیر رضا عطاری،پاک دفتر ذمہ دار )
سینٹرل
جیل میرپور کشمیر میں جیل اسٹاف اور افسران میں اجتماع میلاد کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے
قیدیان کے تحت گزشتہ دنوں بَن خُرمہ سینٹرل
جیل میرپور کشمیر میں جیل اسٹاف اور افسران میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران زون کشمیر نے ”پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی اپنی امت سے محبت اور سرکارِغوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت“ سے
متعلق بیان فرمایا۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اصلاح
قیدیان نے بھی شرکت کی اورسپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں
شخصیت نے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اچھے تاثرات دیئے۔