سندھ کی سب سے بڑی و قدیم ”سینٹرل جیل کراچی“ میں 15 ستمبر 2025ء کو نبیِ کریم، رؤوف الرحیم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے 1500 سالہ جشنِ ولادت کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پولیس افسران سمیت دیگراسٹاف اور قیدیوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے دوران رکنِ شوریٰ نے قیدیوں کو اپنا زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے اور خود کو گناہوں سے بچانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں شعبہ FGRF کی جانب سے وہاں موجود پولیس افسران اور دیگر اسلامی بھائیوں کو رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کے ہاتھوں تحائف دیئے گئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)