مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں گزشتہ روز
شعبہ خدام المساجد و المدارس المدینہ کے ڈسٹرکٹ اور پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر
حافظ عبد الرؤف عطاری نے شعبے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے خالی پلاٹس میں مساجد و مدارس
المدینہ کی تعمیرات کرنے کے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے رمضانُ
المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے، شخصیات سے ملاقات کرنے، 12 دینی کاموں کو
بڑھانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
آخر میں وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
اپنے اپنے شعبوں سے متعلق مسائل بیان کئے جس کا انہیں حل بتایا گیا جبکہ دینی
کاموں میں مزید ترقی کے لئے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
واربرٹن
میں جامع مسجد فیضانِ عائشہ صدیقہ کے سنگِ
بنیاد کے موقع پر اجتماع
1
جنوری 2024ء بروز پیر پنجاب کے شہر منڈی واربرٹن میں مین فیروز
وٹواں روڈ بالمقابل واپڈا دفتر پر واقع 10 مرلہ کے پلاٹ پر عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس المدینہ کے تحت جامع مسجد فیضانِ عائشہ صدیقہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔
مسجد
کے سنگ بنیاد کے موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مسجد کی پہلی اینٹ رکھی اور دعائے خیر فرمائی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ”مسجد
بنانے کے فضائل اور مسجد آباد کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
رکنِ
شوریٰ نے شرکا کو مساجد کی آباد کاری میں نیکی کی دعوت کے ذریعے اپنا حصہ ملانے کا
ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے
ہوئے ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید رکنِ
شوریٰ نے شرکا کو بتایا کہ ان شا اللہ عزوجل یہ
مسجد ڈبل اسٹوری بنائی جائے گی اور اس میں بیک وقت تقریباً 350 نمازی سجدہ ریز
ہوسکیں گے ۔
سنگِ
بنیاد کی اس تقریب میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ،امیر سنی
علماکونسل واربرٹن مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا
محمد ارشد ، نائب صدر مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ ننکانہ محمود احمد قاضی ، بزنس مین عمران
رشید ، سماجی شخصیت رانا شفیق عباد،دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گوجرہ سٹی کی ستارہ کالونی میں جامع مسجد و مدرسۃ
المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اصلاح کا ذہن
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے گوجرہ سٹی کی ستارہ کالونی میں جامع مسجد و مدرسۃ المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا
جائزہ لیا۔
اس دوران نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری ،
نگرانِ ٹوبہ ٹیگ سنگھ ڈسٹرکٹ اور نگرانِ گوجرہ تحصیل نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کے متعلق چند
اہم نکات پر مشاورت کی۔
14
اکتوبر 2023 ء بروز ہفتہ واربرٹن پنجاب پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام
المساجد و المدارس المدینہ کے تحت مدینہ
کالونی میں 6 مرلہ پر مشتمل پلاٹ پر عظیم الشان ، خوبصورت مسجد بنام’’
جامع مسجد ممتاز‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔
تعمیراتی کام مکمل ہونے پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد
اظہر عطاری نے اذان و باجماعت نمازکی امامت فرماکر مسجد کا باقاعدہ افتتاح فرمایا ۔بعدازاں
رکن شوریٰ نے وہاں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہلِ علاقہ کو نماز پنجگانہ کی
پابندی کرنے اور مسجد کی آباد کاری میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد
رمضان عطاری مدنی امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم و مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ
رضویہ واربرٹن،،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کی عظیم روحانی شخصیت امام بری سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے
پڑوس میں واقع محلہ اسپلال میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس المدینہ
کے تحت جامع مسجد فیضانِ پنجتن پاک کا افتتاح کردیا گیا ۔اس پُر مسرت موقع پر اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ، شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ’’آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معجزات‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اورشرکا کو نماز کی پابندی کرنے کاذہن دیا ۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں دعوت اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ
سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی فرمائی اور مسجد کے احاطے میں پنجتن پاک کے ایصال ثواب کےلئے پودا بھی لگایا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
واربرٹن
ڈسٹرکٹ ننکانہ پنجاب پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے
تحت مدینہ کالونی میں 6 مرلہ پلاٹ پر عظیم الشان ، خوبصورت مسجد بنام ’’ جامع
مسجد ممتاز ‘‘ کے تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہیں ۔
انشاء
اللہ عزوجل 14 اکتوبر2023ء بروز ہفتہ رکنِ
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نمازِ مغرب پڑھا کر اس مسجد کا باقاعدہ افتتاح فرمائیں
گے جس کے بعد یہاں پانچ وقتہ نماز ، جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ ادا کی جائیں گیں ۔بعد نماز مغرب رکنِ شوریٰ مسجد کی آباد کاری کے موضوع پر بیان کریں گئے۔ مقامی عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔(رپورٹ: محمد
رمضان عطاری مدنی امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
4ستمبر2023ء
بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹر کے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات سمیت کراچی ذمہ دار یوسف عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ خدام المساجد و المدارس و رکنِ شوریٰ سید لقمان عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے انداز کے متعلق بتایا نیز دینی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے میں مسجد بنانے کا ذہن
بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے بہت جلد نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں مسجد کی
جگہ لینے کی اچھی نیت
کا اظہار کیا۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ خدام المساجد والمدارس کی جانب سے بہاولپور سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد
19جون
2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ خدامُّ المساجد والمدارس کی جانب سے بہاولپور سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بہاولپور
ڈویژن ا ور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو 12دینی کاموں بالخصوص مدنی قافلے میں ہر ماہ سفر کرنے کی دعوت دی اور ڈویژن میں دعوت اسلامی کے
قائم کردہ اثاثہ جات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی
پھول دیئے۔ (رپورٹ
:احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پتوکی
شہر کے اطراف گاؤں شیخم میں ایک شخصیت نے
02 کینال (40
مرلہ)
جگہ دعوت اسلامی کو وقف کی۔اس جگہ پر فیضان مدینہ (مسجد)، جامعۃ المدینہ
اور مدرسۃ المدینہ قائم کیا جائے گا۔
اس
سلسلے میں متعلقہ جگہ پر 13 مئی2023ء بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے
تحت سنگ بنیاد اجتماع کا انعقاد ہوا۔
اجتماع
کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا۔
بعدازاں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی محمد نعیم
خان عطاری نے ’’مسجد بنانے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں مختلف شخصیات سمیت
دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار
شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقان
ِرسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
خدام المساجد والمدارس کے زیرِ اہتمام پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ
خیبرپختونخوا کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
معاون
نگرانِ مجلس خدام المساجد والمدارس عبدُالسمیع عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں رمضان ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا اور اس سلسلے میں اہداف بھی دیئے جس پر حاضرین نے بھر
پور کوشش کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبائی نگران سمیت پشاور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد والمدارس
کے پی کے، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی فیصل ٹاؤن
کورنگی ڈسٹرکٹ میں رکنِ شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے سٹی
ذمہ دار خدَّامُ المساجد یوسف رضا عطاری اور ڈسٹرکٹ شعبہ ذمہ دار محمد وسیم عطاری کے ہمراہ شخصیات سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ نے مسجد کی جگہوں کا وزٹ کیااور
شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز شعبہ خدَّامُ المساجد کا تعارف کرواتے ہوئے شخصیات کو مساجد کی تعمیرات میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں حاجی سید لقمان عطاری نے ذمہ داران کے ساتھ امام
جعفر صادق رضی
اللّٰہ عنہ
کی نیاز میں شرکت کی اور وہاں ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ داران کا اہم مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی مساجد
کی تعمیر و آباد کاری کے سلسلے میں تربیت
فرمائی۔ (رپورٹ: شعبہ خدام المساجد والمدارس
کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رکن
شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری نے پنجاب کے شہر بھکر میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے پنجاب کے شہر بھکر میں دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا
جہاں ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا ۔
رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دوران وزٹ مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے
ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور بھکر میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام تعمیراتی
پراجیکٹس کا جائزہ لیا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)