دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجدکےتحت
پچھلےدنوں ذمہ داران نے جڑانوالہ زون میں لاہور روڈ پرکئی سالوں سےویران مسجدکاوزٹ کیا۔
اس دوران مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی (معاون نگران مجلس پاکستان)سمیت
دیگراہم ذمہ داران بھی موجودتھے۔ذمہ داراسلامی بھائیوں نےمسجد میں نمازشروع
کروانےاورمدرسۃالمدینہ کاآغازکرنےکےحوالےاہم نکات پرتبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد ، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجدکےتحت ریجن وزون ذمہ داران نے لیہ زون کادورہ کیاجہاں
انہوں نےزیرِتعمیرایک مسجدکاوزٹ کیا۔اس دوران شعبہ خدام المساجد کےذمہ دار مولانا
عبدالسمیع عطاری مدنی (معاون نگران
مجلس خدام المساجد پاکستان) نےجگہوں
کےحصول کےحوالےسے ذہن سازی کی۔
مزیداسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےمدنی
پھولوں سےنوازااوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طورپرشمولیت اختیار کرنے کاذہن
دیا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجد کےذمہ دار
مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی (معاون نگران مجلس خدام المساجد
پاکستان) نےفیصل آبادزون کادورہ
کیاجس دوران انہوں نے دو کینال پلاٹ کا وزٹ کیا۔
اس موقع پروہاں موجوداسلامی بھائیوں کی حوصلہ
افزائی کرتےہوئےمدنی پھولوں سےنوازااوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی
طورپرشمولیت اختیارکرنےکاذہن دیا۔(کانٹینٹ:
غیاث الدین عطاری)
اوکاڑہ روڈ الجنت کمرشل مارکیٹ کادورہ،زیرِتعمیرمدرسۃالمدینہ
اورمسجدکاوزٹ
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت مولانا عبدالسمیع
عطاری مدنی(معاون نگران مجلس خدام المساجد پاکستان) نےدینی کاموں کےسلسلےمیں فیصل آباد زون میں
اوکاڑہ روڈ الجنت کمرشل مارکیٹ کادورہ کیاجہاں انہوں نےزیرِتعمیرمدرسۃالمدینہ
اورمسجدکاوزٹ کیا۔
اس دوران اُنہوں نےذمہ دارن کی حوصلہ افزائی
کرتےہوئےمدنی پھولوں سے نوازا اور احسن اندازسےدعوتِ اسلامی کےدینی کام کرنےکاذہن
دیا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
جنوبی لاہور زون میں مسجد و مدرسۃ المدینہ بوائز کا سنگِ بنیاد رکھنے کا
سلسلہ
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دین ِ اسلام کے پیغام
کوعام کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر نے میں مصروفِ عمل ہے جن میں سےمساجد کی
تعمیرات ایک اہم کام ہے،دعوتِ اسلامی مسجد
بھرو تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ مساجد کی
تعمیرات کا کام بھی بھرپور انداز میں کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں شعبہ خدام المساجد (دعوتِ اسلامی)کی زیرِ نگرانی جنوبی لاہور زون کےننکانہ کابینہ
میں ذمہ داران کی کوششوں سے جامع مسجد ابراہیم و مدرسۃ المدینہ بوائز کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے کوٹ ادو کابینہ کی ڈویژن چوک سرور شہید میں دینی کام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد کے تحت پچھلے
دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوٹ ادو کابینہ کی ڈویژن چوک سرور شہید کا دورہ کیا جہاں نگرانِ
شعبہ عبدالسمیع عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مدرسے ومساجد کی تعمیرات کے حوالے سے شخصیات سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے شخصیات کودعوتِ اسلامی کی دینی
وفلاحی خدمات سے آگاہی فراہم کی جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے
ہوئے تعمیرات میں ہر ممکن معاونت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
نظام پورہ میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ و مدرسۃ
المدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت نظام پورہ چک نمبر 2 پتوکی
اوکاڑہ کابینہ میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ و مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری
ہے۔اس موقع پر5ستمبر2021ءبروزاتوار نگرانِ کابینہ بلال عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جگہ کا وزٹ کیا اور
اس کو جلد از جلد مکمل کرنےکے حوالے گفتگو کی۔(رپوٹ: محمد شوال ندیم
عطاری رکن کابینہ اوکاڑہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری کا دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ ناران کاغان کا وزٹ
دعوت
اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت 24 تا26 جولائی 2021ء کو رکن شوریٰ
حاجی سید لقمان عطاری نے نگران شعبہ خدام المساجد و المدارس مدنی رضا عطاری، معاون
نگران عبد السمیع عطاری مدنی اور کراچی کی شخصیات کے ہمراہ ہزارہ زون ناران کاغان
کے سیاحتی مقامات کا وزٹ کیاجہاں انہوں ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں نگران زون ہزارہ، نگران کابینہ بالاکوٹ، نگران کابینہ مانسہرہ، نگران
کابینہ ایبٹ آباد، نگران کابینہ حویلیاں اور خدام المساجد والمدارس ہزارہ زون کے
تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے سیاحتی و تفریحی مقامات پر جائے نماز،
مساجد اور مدارس کے لئے پلاٹ وقف کرنے اور خریداری کے حوالے سے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ:
شعبہ خدام المساجد والمدارس ہزارہ زونK.P.K )
بلوچ کالونی کراچی میں ستار مسجد کا افتتاح ، حاجی عبد
الحبیب عطاری کا بیان
دعوت اسلامی کے شعبہ
خدام المساجد والمدارس کے تحت 5 جولائی 2021ء کو علاقہ بلوچ کالونی کراچی میں ستار
مسجد کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر افتتاحی
تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ، ڈویژن، علاقائی سطح کے ذمہ داران اور مسجد
انتظامیہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”علمِ دین کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیااور شرکا کو نیکی کے کاموں میں مصروف رہنے اور مسجد آباد کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد اشفاق عطاری، علاقہ مشاورت محمود آباد)
دعوت
اسلامی شعبہ خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن کے ذمہ داران نے نگران کابینہ
کامونکی عمران عطاری کے ہمراہ پام سٹی سوسائٹی پہنچے جہاں انہوں نے قائم ہونے والے
جامع مسجد کا وزٹ کیا۔ذمہ داران نے تعمیرات کے حوالے سے فالواپ کیا اور دعائیں
کیں۔
بعد
ازاں معاون نگران عبد السمیع عطاری اور نگران کابینہ عمران عطاری نے پام سٹی
سوسائٹی کے ای پراپرٹی ڈیلر کے آفس کا وزٹ کیا اور ان سے ملاقات کی۔
اسی
طرح نگران کابینہ اور معاون نگران عبد السمیع عطاری نے پام سٹی سوسائٹی میں ایک
شخصیت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں مساجد پر ورک کرنے کے حوالے سے بات
چیت ہوئی۔
معاون نگران شعبہ خدام المساجد والمدارس اور نگران
کابینہ کامونکی کی ملاقات
شعبہ
خدام المساجد و المدارس کے معاون نگران عبد السمیع عطاری نے نگران کابینہ عمران
عطاری سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔
ملاقات
میں کابینہ کے اہم مقامات پر مساجد کے قیام کے لئے مشاورت ہوئی جس پر نگران کابینہ
نے بھر پور نیت کا عزم کیا۔
کامونکی میں ایک شخصیت کا اپنی بیٹی کے ایصالِ ثواب کے
لئے جامعہ و مدرسہ بناکر دینے کی نیت
دعوت
اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے معاون نگران عبد السمیع عطاری نے کامونکی
کابینہ میں ایک شخصیت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اپنی بیٹی کے
ایصالِ ثواب کے لئے جامعہ و مدرسہ بنانے کا ذہن دیا۔ شخصیت نے اپنی نیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 2 کروڑ کی لاگت سے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ
المدینہ بناکر دعوت اسلامی کے لئے وقف کرونگا۔
معاون
نگران عبد السمیع عطاری نے شخصیت کو فیضان مدینہ لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔