لاہور، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان سطح کی
میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی اور ملکی سطح کے ذیلی شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی منصور عطاری نے سابقہ 3 ماہ کے دینی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ 3
ماہ کے لئے اہداف طے کئے نیز PMS سافٹ ویئر کے حوالے سے ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن
بھی ہوا تاکہ دینی کاموں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے مختلف شہروں میں اسپیشل
پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں نمازِ جمعہ کے حلقے، اسپیشل پرسنز کے سحری
اجتماعات اور رمضانُ المبارک میں اسپیشل پرسنز کے اعتکاف کے اہداف پر بھی ذمہ
داران کی رہنمائی کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے علاقوں میں
دینی کاموں کی ترقی کے لئے بھرپور انداز میں کوشش کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے وہاں
موجود ذمہ داران کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اختتامی دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد عمیر ہاشمی عطاری نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami