دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 7 فروری 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  ”کفن دفن کورس“ منعقد ہوا جس میں سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے دوران ناظم آباد ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار عزیر عطاری نے شرعی اصول کےمطابق غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا صحیح طریقہ بتایا نیز غسلِ میت، نمازِ جنازہ و تدفین کی فضیلت و اہمیت پر بیان بھی کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)