دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضانِ مدینہ مدنی مراکز کے تحت ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان خیبرپختونخوا میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم الامور فیضان مدینہ، ائمہ فیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت دیگر متعلقہ مدنی عملے اور تحصیل نگران اسلامی بھائی نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مولانا عبدالستار عطاری مدنی، زمان عطاری مدنی، فرمان عطاری مدنی،قاری محمد زاھد نواز عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے مدنی مراکز کی آبادی کاری ، 12دینی کام و دیگر انتظامی معاملات، ہفتہ وار اجتماع اور تعمیرات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔(رپورٹ: قاری محمد زاھد نواز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضانِ مدینہ مدنی مراکز کے تحت 12 دسمبر 2023ء کو لکی مروت شین باغ،بنوں ڈویژن خیبرپختونخوا میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم الامور فیضان مدینہ، ائمہ فیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت دیگر متعلقہ مدنی عملے نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مولانا عبدالستار عطاری مدنی، زمان عطاری مدنی، فرمان عطاری مدنی،قاری محمد زاھد نواز عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے فیضان مدینہ مدنی مراکز کی آبادی کاری ، 12دینی کام و دیگر انتظامی معاملات، ہفتہ وار اجتماع اور تعمیرات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

اس کے علاوہ مدنی مراکز میں قرآن پاک کی الماریوں کے جائزے، صفائی ستھرائی اورشرعی رہنمائی کے لئے استفتاء تیارکرنے اور آمدن خرچ کا جائزہ نیز روز نامچہ گوشوارے،شعبہ جات کی پالیسیز سمیت تنظیمی اصولوں پر کلام ہوا۔(رپورٹ: قاری محمد زاھد نواز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


9 جون 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ فیضان مدینہ (مدنی مراکز) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوری ٰحاجی جنید عطاری مدنی، نگران شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ دار ان کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشعبے کی پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء تک کے اہداف طے کئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ الحمد للہ فی الوقت ملک بھر میں کم و بیش 392 مدنی مراکز فیضانِ مدینہ موجود ہیں ان مدنی مراکز میں بہت ساری جگہوں پر جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بھی قائم ہیں نیز ہفتہ وار اجتما ع، مدرسۃالمدینہ بالغان، مدرسۃالمدینہ جزوقتی اور اعتکاف کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے فرمایا کہ خوش نصیب ہیں وہ اسلامی بھائی جو مسجدوں کی تعمیر کرتے ہیں کہ مسجدوں کی تعمیر کرنا سنت انبیا علیہ السلام ہے، ان392 مدنی مراکز میں بہت سے زیر ِتعمیر ہیں ہمارے اسلامی بھائی جلد از جلد انہیں تعمیر کرنے کی کوشش کریں جس پر ذمہ داران نے اپنے عزم کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں نگرانِ شعبہ مولانا عبد الستار عطاری نےدینی کاموں کے سلسلے میں مدینہ آباد اور شکار پورکے مدنی مراکز کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود ذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی تعمیرات کے حوالے سےاہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ: شعبہ فیضانِ مدینہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ مدینہ کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا عبد الستار عطاری نے ڈیرہ اللہ یار زون کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

اس دوران نگران ِزون حاجی انور عطاری سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں مدنی مرکز میں بہتری لانےکے حوالے سےاہم نکات پر گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ: شعبہ فیضانِ مدینہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون ملتان ریجن نے شرکت کی۔ نگران مجلس فیضان مدینہ عبد الستار عطاری مدنی نے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور شرکا کی تربیت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس کا کہنا تھا کی مجلس فیضان مدینہ کو خود کفیل ہونا چاہیئے اور فیضان مدینہ  میں آنے والے قافلے کے شرکا کو بہترین سہولیات فراہم کی۔ مدنی مشورے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ 


دعوت اسلامی  کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت 15 مارچ 2020ء بروز اتور ملتان ریجن،ملتان زون ،نیو ملتان کابینہ،نزد باغ حسین چوک جامع مسجد عثمانیہ ملتان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں عثمانیہ مسجد کے مقامی عوام اور کچھ ذمہ دران نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی رکن زون مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کو گھر والوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے اور انکے حقوق کا خیال رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹر:شفیق مدنی رکن زون مجلس فیضان مدینہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت 13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک پیراں غیب روڈ نزد واپڈا کالونی ملتان میں مدنی دورہ ہوا جس میں قافلہ  و مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائی نے درودِ پاک کے فضائل اور فکرِ آخرت کے موضوع پر بیان کیا۔(رپورٹ:شفیق مدنی، رکن زون مجلس فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان شاہ رکن عالم کالونی نزد انصاری چوک میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان و  مجلس ائمہ مساجد کے امام صاحبان و ناظم الامور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس فیضان مدینہ پاکستان عبدالستار عطاری مدنی نے بذریعہ لِنک ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے عبادات و اخلاقیات سے متعلق نکات بیان کئے، 12 مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور مدنی عطیات جمع کرنے کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شفیق عطاری مدنی، رکن زون مجلس فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان شاہ رکن عالم کالونی نزد انصاری چوک میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان مدینہ کے خادمین و مدنی عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون ذمہ دار مجلس فیضانِ مدینہ   شفیق عطاری مدنی نے شرکا کی عبادات، اخلاقیات اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(رپورٹ: شفیق عطاری مدنی، رکن زون مجلس فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  فیضان مدینہ کے تحت 8مارچ2020ء بروز اتوار زون ذمہ دار مجلس فیضان مدینہ شفیق مدنی عطاری نے فیضان مدینہ کوٹ اسلام اور فیضان مدینہ کبیر والہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول دیئے نیز انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور چوک درس دیا جس میں عبادت میں خشوع و خضوع اور نمازیں قضا کرنےپر وعیدوں سے متعلق نکات بیان کئے۔ (رپورٹ: شفیق عطاری مدنی، رکن زون مجلس فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ مدینہ کے تحت 7مارچ2020ء بروز ہفتہ ملتان زون خانیوال کابینہ میں  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرائےسدو اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عبدالحکیم کا دورہ ہوا۔ اس موقع پر زون ذمہ دار مجلس فیضانِ مدینہ شفیق عطاری مدنی نے مدنی مراکز کی تعمیرات کا جائزہ لیااور مجلس کے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔