دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضانِ مدینہ مدنی مراکز
کے تحت 12 دسمبر 2023ء کو لکی مروت شین باغ،بنوں ڈویژن خیبرپختونخوا میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم الامور فیضان مدینہ، ائمہ فیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت دیگر متعلقہ مدنی عملے نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں مولانا عبدالستار عطاری مدنی،
زمان عطاری مدنی، فرمان عطاری مدنی،قاری محمد زاھد نواز عطاری سمیت
دیگر ذمہ داران نے فیضان مدینہ مدنی مراکز کی آبادی کاری ، 12دینی
کام و دیگر انتظامی معاملات، ہفتہ وار
اجتماع اور تعمیرات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی ۔
اس
کے علاوہ مدنی مراکز میں قرآن پاک کی الماریوں کے جائزے،
صفائی ستھرائی اورشرعی رہنمائی کے
لئے استفتاء تیارکرنے اور آمدن خرچ کا جائزہ نیز روز نامچہ گوشوارے،شعبہ جات کی
پالیسیز سمیت تنظیمی اصولوں پر کلام ہوا۔(رپورٹ:
قاری محمد زاھد نواز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )