23 رمضان المبارک, 1447 ہجری
ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں دعوتِ اسلامی
کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ”افطار اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں
اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص
عطاری نے اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک کی برکتیں
سمیٹنے، سنتوں پر عمل کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔آخر
میں تمام شرکا نے خوشگوار ماحول میں اجتماعی طور پر افطار کیا اور اختتامی دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ: مبشر رضا عطاری ضلعی ذمہ دار اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، ضلع شیخوپورہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami