خواتین میں دینی شعور پیدا کرنے اور انہیں ضروریاتِ دین سکھانے والےدعوتِ اسلامی کے  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 14 نومبر 2023ء کو 3 دن پر مشتمل لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


11 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادیِ عطار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حیا کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی(P.I.B) کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی شفٹ ناظمہ اسلامی بہنیں براہِ راست جبکہ دیگر شہروں کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں حسد اور تکبر کےحوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اپنے کردار کی درستگی کرنے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کرنے اور حقوق العباد کی ادائیگی کا ذہن دیا جس پر سیشن میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں پچھلے دنوں ادارتی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں اسٹاف اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتداء میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسٹاف کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں پڑھنے والی ہر اسٹوڈنٹ سے ڈونیشن وصول کرنے نیز زیادہ سے زیادہ فطرہ جمع کرنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی ذمہ دار اور ناظمات اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا نیز شعبے کے نظام میں مزید کس طرح بہتری لائی جاسکتی ہے اس پر مشاورت کی۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


28 مارچ 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت آن لائن ایک سیشن ہوا جس میں اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن کے آغاز میں قراٰنِ کریم کی تلاوت کی گئی اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُرنور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”کوششِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور”سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کا رمضانُ المبارک میں معمولاتِ عبادت“ کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے رمضان کا شیڈول بہتربنانے، تلاوتِ قراٰن کرنے، درودِ پاک پڑھنے اور علمِ دین سیکھنے کے متعلق سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈنیشن جمع کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اور اختتامی دعا کروائی۔

اسلامی بہنوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے وار انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت مدرسات اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ  ”علمِ دین کے فضائل“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدرسات کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

14فروری 2023ء بروز منگل لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں  صوبہ سندھ کے ڈویژن بھنبھور ضلع ٹھٹھہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسلامی بہنوں میں موجود رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹھٹھہ میں موجود دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں بچیوں کی تربیت کرنے نیز مدنی قاعدہ و ناظرہ کلاسز کا آغاز کرنے کے بارے میں چند اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی مدرسات کو تجوید کلاس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت  3 دن کا شفٹ ایجوکیشنل اسٹاف تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کاا صلاح  کرنے کا انداز، امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مقصد کے مصداق ہیں، فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں مدنی مقصد پر عمل کرنے کے مواقع، اپنی اور ساری دنیا کے اصلاح کی کوشش میں ہمارا کیا کردارہے اور اصلاح کرنےکے  مختلف طریقے سمیت دیگر موضوعات پر کلام کیا۔

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  گرلز دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کے لاہور ڈویژن میں صوبائی سطح پر شعبے کی مفتشات و معاونات کی 2 دن پر مشتمل سالانہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام صوبۂ پنجا ب کی مدرسات ، مخصوص ایڈمن اسٹاف اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت صوبائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق دورانِ ورکشاپ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن ،ا راکینِ شعبہ تعلیمی امور ، ہوم کلاسز ذمہ دار اسلامی بہن اور دیگر ذمہ داران کے لئے چندسیشنز ہوئے جس میں مختلف اہم موضوعات پر کلام کرنے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل انداز میں دینی کام کرنے کے طریقۂ کار پر تربیت کی گئی۔

اس ورکشاپ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فضیل رضا عطاری اور حاجی محمداسدعطاری مدنی نے بھی بذریعہ انٹرنیٹ اصلاحی موضوعات پر اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی۔

ورکشاپ کے اختتام پر اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ رہا جبکہ نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی مدرسات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےانہیں شیلڈز اور Appreciation letter بھی دیئے گئے۔


دنیا بھر کے اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنےوالے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیرِا ہتمام دارالسنہ کراچی سندھ میں 2 دن پر مشتمل سالانہ رہائشی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کی ملک بھر سے ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی، جن کی تعداد کم و بیش 80 تھی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نگرانِ پاکستان مشاورت سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف اوقات میں حاضرین کے درمیان اصلاحی موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ و صوبائی اور مجلس ذمہ دار سمیت پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دارالسنہ کراچی میں شعبے کی ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے 2 دن پر مشتمل رہائشی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ و صوبائی اور مجلس ذمہ دار اسلامی بہن سمیت پاکستان سطح کی دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ اجتماع رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اصلاحی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔