18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
14فروری 2023ء
بروز منگل لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں صوبہ سندھ کے ڈویژن بھنبھور ضلع ٹھٹھہ کا دورہ
کیا۔
اس موقع پر اسلامی بہنوں
میں موجود رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹھٹھہ میں موجود دعوتِ اسلامی کے فیضان
اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں بچیوں کی تربیت کرنے نیز مدنی قاعدہ
و ناظرہ کلاسز کا آغاز کرنے کے بارے میں چند اہم امور پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی مدرسات کو تجوید کلاس میں داخلہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔