رمضانُ المبارک وہ بابَرکَت مہینہ ہے جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گناہ بڑھ جاتا ہے، اسی مہینے کو حدیثِ پاک میں اللہ عزوجل کا مہینہ کہا گیا ہے۔

لوگوں کو رمضانُ المبارک کی اہمیت و فضیلت بتانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تمام اسلامی بہنوں کے لئے مختلف مقامات پر ”استقبالِ ماہِ رمضان اجتماع“ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجتماع کی خصوصیات:

٭آمدِ رمضان ہے! ٭زندگی عبادت میں گزاریئے٭حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم رمضان کیسے گزارتے تھے؟٭استقبالِ رمضان اور مسلم ممالک کے انداز٭رمضان نیکیوں کا مہینہ ہے٭ذکر اور خصوصی دعا۔

نوٹ:اس اجتماعِ پاک کا وقت، مقام اور تاریخ کی معلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رابطہ فرمایئے۔