جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے لئے امیرِ اہلِ سنت کاخصوصی پیغام
دعوتِ اسلامی نے امتِ مسلمہ کی دینی و
اخلاقی تربیت کرنےاور شرعی مسائل سکھانےکے ساتھ ساتھ اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کے لئے شعبہ
جامعۃ المدینہ کا قیام کیا ہے جس کے تحت ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول
درسِ نظامی مکمل کرکے عالم کی سند حاصل کرتے ہیں جبکہ کئی طلبۂ کرام و اساتذۂ
کرام اور ناظمین مدنی قافلے کے مسافر بھی بنتے
ہیں۔
ہر سال ماہِ شوال المکرم میں جامعۃ المدینہ کے
تعلیمی سال کے شروع میں طلبۂ کرام و
اساتذۂ کرام اور ناظمین کی ایک تعداد 12
ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرتی ہے جس پر گزشتہ روز امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے شرکائے قافلہ کی تربیت و رہنمائی کے لئے اپنا ایک صوتی پیغام جاری کیا ہے جس میں آپ دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے انہیں
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
پیغامِ عطار
نَحْمَدُہ
وَ نُصَلِّی وَ نُسَلِّمُوْا عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
سرخ اونٹو ں سے
بہتر
مکتبہ المدینہ کی کتاب ”نیکی کی دعوت“
صفحہ نمبر 304 پر ہے اللہ
پاک کے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ار
شاد فرمایا: اگر اللہ پاک تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت عطا
فرمائےتو یہ تمہارے لئے اس سے اچھا ہے کہ تمہارے پاس سرخ اونٹ ہوں۔ (مسلم شریف صفحہ 1311حدیث نمبر 2406)
حضرت علامہ یحیی بن شرف نووی رحمۃ
اللہ علیہ اس حدیثِ نبوی کی شرح میں
لکھتے ہیں: سرخ اونٹ اہلِ عرب کا بیش قیمت مال سمجھا جاتاتھا اس لئے ضرب المثل یعنی
کہاوت کے طور پر سرخ اونٹوں کا ذکر کیا گیا ۔(شرح مسلم لنووی
جلد 15 صفحہ نمبر 178 )
مبلغ بنوں کاش میں
سنتوں کا
سدا دیں کی خدمت
کروں یہ دعا ہے
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی
عنہ کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ!
دعوتِ
اسلامی کی پاکستان مشاورت کے نگران الحاج ابو رجب محمد شاہد عطاری نے مجھے یہ خبر
بھجوائی کہ ہر سال ماہِ شوال میں تعلیمی سال کے شروع میں جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اور ناظمین کی ایک
تعداد 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرتی ہے۔ ماشا اللہ بارک اللہ۔
یقیناً وہ مسلما ن بڑا خوش نصیب ہے جو علمِ دین
سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی پیاری پیاری نیتیں لے کر اللہ کی راہ میں 12 ماہ کا مسافر بنے۔ دعوتِ اسلامی
کی ترقی میں ایسے عاشقانِ رسول کا اہم کردار ہے اور ایسوں سے میرا دل بڑا خوش ہوتا ہے۔ میرے تمام مدنی بیٹوں سے میری
درخواست ہے کہ ہمت کریں اور اپنے آپ کو 12 ماہ کے لئے پیش کردیں۔
ہمتِ مرداں مدد
خدا
اگر گھر سے اجازت لینے کا مسئلہ ہویا کوئی اور
رکاوٹ ہو تو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے مشاورت کرلیں ان شا اللہ الکریم
کوئی صورت نکل آئے گی مگر رب کی رضا کے لئے اور حصولِ ثواب کے لئے سفر اس طرح کرنا ہے کہ گھر
میں ناراضگیاں نہ ہوں، ماں باپ کی دل آزاریاں نہ ہوں، کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ میرا کوئی بھی مدنی بیٹا فقط سستی اور غفلت کے سبب اس سعادت سے ہر گز ہرگز خود
کو محروم نہ کرے ۔ جلدی جلدی ہمت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے پاس 12 ماہ کے لئے نام لکھوادیجئےاور
تمام رکاوٹوں کو دور کرکے سفر شروع کردیجئے۔
قوتِ عشق سے ہر
پست کو بالا کردے
دہر میں اسم ِ
محمد سے اجالا کردے
ربِ کائنات آپ سب پر اپنا فضل و کرم فرمائے، اللہ کرے 12 ماہ سفر کے راستے کی رکاوٹیں دور ہوجائیں
اور دنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں آپ کا مقدر ہوں، بار بار حج و دیدار مدینہ نصیب
ہو، سبز سبز گنبد کے جلوں سے آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔
اللہ رب العزت ہم سب کو پل صراط سے بآسانی گزار کر
جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے مدنی حبیب صلی اللہ علیہ وسلم
کا پڑوسی بنادے۔ یہ ساری دعائیں مجھ گناہگاروں کے سردار کے حق میں بھی قبول
ہوجائے۔
(اللھم اٰمین بجاہ الخاتم
النبین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)
بے حساب مغفرت کی
دعا کا ملتجی ہوں
فلسطینیوں
سے اظہار ِہمدردی، امیر اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس قادری کا ویڈیو پیغام
فلسطین کے مظلوم مسلمان اس وقت بڑے
کرب ناک حالات سے گزررہے ہیں، امیر اہل سنت
دعوتِ اسلامی اپنے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہے، علامہ
محمد الیاس قادری
اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے ہم FGRF کی ٹیم روانہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، بانیِ دعوتِ اسلامی
مسجد
اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اوّل، انبیائے کرام علیہم السلام کی سرزمین،
فلسطین اس وقت سخت آزمائش اور پریشانی میں مبتلا ہے، فلسطین کے مسلمان دین اسلام
کی خاطر اپنی جان و اپنے مال کی قربانیاں پیش کررہےہیں۔ اب تک
سینکڑوں مسلمان شہید، ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ فلسطین کی اس
آزمائش پر ساری دنیا کے مسلمان فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لئے
دعائیں اور ممکن طریقے سے مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کیوں نہ کریں کہ فرمانِ
آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے!
مسلمان (باہم) ایک شخص کی
طرح ہیں ، اگر اس کی آنکھ میں تکلیف ہو تو ا س کے سارے جسم کو تکلیف ہوتی ہے اور
اگر اس کے سر میں تکلیف ہو تو اس کے سارے جسم کو تکلیف ہوتی ہے۔ (مسلم، ص۱۳۹۶، الحدیث: ۶۷(۲۵۸۶))
پیارے
آقاصلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی دُکھیاری امت کا درد رکھنے والی شخصیت، بانی دعوتِ اسلامی شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بھی اپنے
ویڈیو پیغام میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور اپنے دُکھ اور درد کا اظہار
کرتے ہوئے فرمایا کہ:
اس
وقت فلسطین کے مظلوم مسلمان بڑے کرب ناک حالت سے گزررہے ہیں۔ اللہ کریم ان پر رحمت
کی نظر فرمائے، ظلم و ستم کی آندھیاں ان پر چلائی جارہی ہیں۔ یااللہ پاک! تجھ سے رحمت کا سوال ہے۔تمام مسلمان
اس وقت اس طرف متوجہ ہوں کہ ہمارے مسلمان بھائی اس وقت ہماری مدد کے منتظر ہیں،
اپنے خزانوں کو منہ کھول کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیجئے۔
ان
شاء الکریم دعوتِ اسلامی بھی اپنے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہے، FGRF کی ٹیم کوشش کررہی ہے کہ کس طرح وہاں پہنچنا ہےاور جاکر مظلوموں کی
مدد کرنی ہے۔ جب بھی ہم آپ سے درخواست کریں تو دل کھول کر ہمارا ساتھ دیجئے گا۔
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بارگاہِ رب
العزت میں اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے لئے دعائیں کرتے ہوئے عرض گزار ہوئے :
یا
اللہ پاک! پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کا واسطہ! قبلہ اوّل کی حفاظت فرما اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد
فرما۔ یااللہ پاک ! یہ ظلم و استبداد کی آندھیاں بند ہوجائیں، مظلوم مسلمان سُکھ
کا سانس لیں، یااللہ پاک! جو شہید ہوئےغریق رحمت ہوں، بے حساب بخشے جائیں،
ان کے سوگواروں کو صبر جمیل ملے، اے اللہ پاک ! جو زخمی ہیں روبہ صحت ہوں، در در
کی ٹھوکروں سے بچ جائیں، جن کے مکانات منہدم ہوگئے اے اللہ پاک! ان کو ان کا نعم
البدل ملے، اعلیٰ مکان ملے، یا اللہ پاک رحمت کی نظرفرما، مولائے کریم ! پیارے
حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسطہ، اے
اللہ پاک! صحابہ کرام و اہل بیت کا واسطہ ، ہرنبی کا واسطہ ، تیرے ہر ولی کا واسطہ
فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے امداد فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
فرمان
مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: صدقہ میں
جلدی کرو کہ بلا صدقہ سے آگےقدم نہیں بڑھاتی۔(معجم الاوسط،
4/180، حدیث 5643)
دعوت
اسلامی کی جانب سے 13 نومبر 2022ء بروز اتوار عطیات مہم ”ٹیلی تھون“ ہونے
جارہا ہے جس میں دعوت اسلامی کے اخراجات کو منظم انداز میں چلانے کے لئے عاشقان
رسول سے ڈونیشن جمع کیا جائے گا۔ اس مہم میں ایک یونٹ ”دس ہزار (پاکستانی
روپے)“ رکھا گیا۔
بانی
دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بھی
عاشقان رسول کو اس ٹیلی تھون میں کم از کم ایک یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ہے
اور جمع کروانے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
عاشقان
رسول دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات پورا کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے
لئےٹیلی تھون میں کچھ نہ کچھ حصہ ضرور ملائیں۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے جلّ جلالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:دعوت
اسلامی کے تمام شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں جو بھی اپنی ملکی کرنسی
میں کم از کم ایک یونٹ جمع کروائے اُسے بُرے خاتمے سے بچا، مرتے وقت جلوۂ مصطفٰے دکھا،قبر
میں اس کو راحتیں، برکتیں دے۔
اے اللہ پاک :بے حساب جنت میں اس کا داخلہ ہو
اور جو زیادہ یونٹ جمع کروائےمالک کریم اس پر اور بھی رحمتیں نازل فرما، ساتھ ہی
ساتھ جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔ اٰمین
دعوت
اسلامی کے دینی، تعلیمی اور فلاحی کاموں کی تفصیل جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس
پر کلک کیجئے:
https://news.dawateislami.net/dawat-e-islami-deni-falahi-khidmaat
https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial/videos/868878414134291
ڈونیشن
دینے کے لئے عاشقان رسول Whats
app نمبرز اور E:mail
پر رابطہ کرسکتے ہیں:
00447393123786
+0311-1212142
امیر
اہل سنت کا تاجر حضرات کے نام پیغام، یومِ ختمِ نبوت کے سلسلے میں سات
فیصد ڈسکاؤنٹ کی ترغیب
7ستمبر
1974 کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا ۔جس
کی بنا پر 7 ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عاشقانِ رسول
کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی اور اس تحریک سے تعلق رکھنے
والے عاشقانِ رسول بھی یومِ تحفظِ ختمِ
نبوت نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ ہر سال جامعۃ المدینہ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ کراچی میں اجتماعِ پاک منعقد ہوتا ہے جو مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے، اس اجتماع میں جامعۃ المدینہ
کے سینکڑوں طلبہ کرام، اساتذۂ کرام اور
دیگر عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں جبکہ مفتیانِ کرام کے دیگر پروگرامز بھی مدنی چینل پر نشر کئے جاتے
ہیں۔
امیرِ
اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی ترغیب پر تاجر
حضرات بھی اس یوم کو منانے میں اپنا حصہ ملاتے ہیں اور اپنی دکانوں پر سات فیصدڈسکاؤنٹ دے دیتے
ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تاجر حضرات کے نام پیغام جاری
فرمایا ہے اور انہیں سات فیصد ڈسکاؤنٹ کی ترغیب دلائی ہے۔ ڈسکاؤنٹ کرنے والے تاجر
حضرات کو امیر اہل سنت نے اپنی دعاؤوں سے بھی نوازا ہے ۔
دعائے عطار
یارب المصطفےٰ جل جلالہ و
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم! جو جو
عاشقانِ رسول اپنے اپنے کاروبار میں سات فیصد یا اس سے زیادہ حسبِ توفیق ڈسکاؤنٹ دیں،انہیں اپنے آخری نبی ﷺ کی شفاعت نصیب کرنا اور ان کی روزی و روزگار میں برکت بھی دینا۔
دعوت
اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو
فروغ دینے کے لئے ہزاروں مساجد و مدارس قائم کرچکی ہے اور آگے مزید بھی جاری ہے۔ان
مدارس میں لاکھوں طلباء و طالبات فی سبیل اللہ دینی تعلیمات سے آراستہ ہورہے ہیں
جن کے سالانہ اخراجات کروڑوں بلکہ اربوں میں ہے۔ ان اخراجات کو عاشقان رسول کی جانب
سے دیئے جانے والے ڈونیشن اور چرم قربانی کے فنڈ سے پورا کیا جاتا ہے۔ ماہِ ذوالحجۃ
الحرام 1443ھ کی آمد ہوچکی ہے ، 10، 11 اور 12 ذو الحجہ کو دنیا بھر میں لاکھوں
مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔
بانیٔ دعوت اسلامی ، شیخ طریقت، امیر اہلسنت
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے محبین اور مریدین کو اِن دنوں
اپنی قربانی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے اور اس کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے
کی ترغیب دلائی ہے۔ اس کے علاوہ امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے قربانی کی
کھالیں جمع کرنے میں کسی بھی طرح اپنی خدمت پیش کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک ! جو کوئی قربانی کی کھال یا اجتماعی قربانی یا کھالوں میں جس طرح کا بھی
تعاون کرے میرے اس مدنی بیٹے ، مدنی بیٹی اور خصوصاً جو قربانی نہیں کر سکتا پھر
بھی 2000،1000،500 اپنی حیثیت سے ”دعوت اسلامی“ کے فنڈ میں جمع کروائے، ان سب کو دو جہانوں کی
بھلائیوں سے مالامال فرماکر بے حساب مغفرت
اُن کا مقدر کردے۔ اٰمین
امیر اہل سنت کا بڑا اعلان،نفلی حج کی رقم دعوتِ اسلامی
کے اجیروں کے لئے عطیہ کردی
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنا نفل
حج ملتوی کرکے حج کے سارے اخراجات دعوت اسلامی کی مالیت میں جمع کروانے کا اعلان کردیا، یہ رقم دعوت اسلامی کے اجیروں
کی سیلری بڑھانے پر خرچ کی جائے گی۔
اس وقت ملک
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مہنگائی کی آندھی نے آقا کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کو پریشانی میں مبتلا کرکے نڈھال
کردیا ہے۔کچھ دنوں قبل ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بزنس مین اور
کاروباری حضرات سے اپنے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10%فیصد اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی
تھی جس پر عمل کرتے ہوئے کئی کاروباری حضرات نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10% فیصد اور بعض نے اس سے زیادہ بھی اضافہ کرکے
اپنے ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا تھا۔
اس
اعلان کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے بھی سنجیدگی سے اس کو قبول کرتے
ہوئے اپنی اجیروں کی سیلری میں اضافہ کرنے کا عزم کیا اور اس کے لئے کوششیں کرنے
لگی۔ باہمی مشاورتوں کے بعد مجلس شوریٰ نے اپنے اجیروں کی سیلری میں اضافہ کرنے کا
اعلان کردیا ہے۔ اعلان 25 جون 2022ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے کے دوران کیا گیا۔ کم
و بیش 48ہزار اجیروں کی سیلری بڑھانے کے بعد دعوت اسلامی کے سالانہ اخراجات میں تقریباً ایک
ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
دعوت
اسلامی کے ان اخراجات کو پورا کرنے اور مصیبت کی ان گھڑیوں میں اپنے اجیروں کے
ساتھ ہمدردی کرنے کے لئے ، انسانی ہمدردی کے علمبردار، خدمت انسانیت میں پیش پیش
رہنے والی شخصیت ، شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے نفلی حج کو ملتوی کرکےاس کے سارے اخراجات دعوت اسلامی کے اجیروں کی سیلری میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دُکھیاری
امت کی خاطر نفلی حج پر جانے والے عاشقان رسول کو بھی دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب
دلائی ہے اور ڈونیٹ کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
واضح
رہے کہ پریشانی کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی نے اپنے وہ اجیرجن کی سیلری 30 ہزار سے
کم ہے ان کی 12 فیصد، جن کی سیلری 30 سے 40 ہزار ہے ان کی 8 فیصداور جن کی سیلری
40 ہزار سے زائد ہے ان کی 6 فیصد بڑھا نے کا اعلان کیا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو اپنے حج کے اخراجات اور رقم اور جو جارہے ہیں اتنی ہی مزید رقم یا کچھ نہ
کچھ رقم تیری راہ میں مزید خرچ کردیتا ہے، یااللہ پاک اُسے اس سے پہلے موت نہ
دیناجب تک تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
جلوہ نہ دیکھ لے، محبوب کریم تشریف لائیں اور اُس کو کلمہ پڑھا دیں اور ایمان کے
ساتھ وہ دنیا سے رخصت ہو، بُرے خاتمے سے اس کی حفاظت ہو، بے حساب مغفرت ہو اور
تیرے محبوب کا پڑوس جنت میں بھی اس کو مل جائے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم۔
مفتی عبید اللہ جان نعیمی صاحب کو M. Philاور
مفتی کی اسناد ملنے پر امیر اہلسنت کی جانب سے مبارکباد کا پیغام
حضرت علامہ مفتی عبید اللہ جان نعیمی الازھری
صاحب کو جامعۃ الازہر مصر سے کلیۃ اصولِ الدین کی قِسمُ الحدیث کے تحت علامہ ابن عساکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے لکھے ہوئے مخطوطے ”الاِشراف علٰی معرفۃ ِالاطراف“ کی تحقیق و تخریج کرنے اور اس کے مناقشے کے
بعد ممتاز کیفیت پر ایم فِل M.
Phil کی سند جاری
کردی گئی۔ اس کے علاوہ آپ کو افتاء کا تین سالہ نصاب مکمل کرنے پر ادارے کی جانب
سے مفتی کی سند بھی دی گئی۔
جب یہ خبر رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی کے ذریعے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکو دی گئی تو آپ نے خوشی کا اظہار فرمایا اور اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے انہیں اور ان کے والد
محترم شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد جان نعیمی صاحب
مُدَّ ظِلُّہُ العالی کو مبارکبار پیش کی اور مدنی پھول ارشاد فرماتے
ہوئے ان کے حق میں دعائیں کیں۔
پیغام امیر اہلسنت!
شیخ الحدیث حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد جان
نعیمی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بڑے شہزادے حضرت علامہ مفتی عبید اللہ جان
نعیمی الازھری کی خدمتِ بابرکت میں السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے یہ خبرِ فرحت اثر دی کہ ماشاء اللہ الکریم آپ نے
جامعۃ الازہر کے کلیۃ اصولِ الدین کی قِسمُ الحدیث کے تحت علامہ ابن عساکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے لکھے ہوئے مخطوطے ”الاشراف علٰی معرفۃ ِ الاطراف“ کی
تحقیق و تخریج کی اور جس کے مناقشے کے بعد آپ کو ممتاز درجے پر کامیاب قرار دیا
گیا اور ایم فِل M. Phil کی سند بھی جاری کی گئی نیز آپ نے مصر ہی میں افتاء کا تین سالہ نصاب مکمل
کرکے مفتی کی سند بھی حاصل کی۔ ماشاء اللہ،
ماشاء اللہ۔۔
میں اس کامیابی پر آپ کو اور آپ جناب کے والد محترم حضرت شیخ الحدیث الحاج مفتی محمد
جان نعیمی صاحب اطال اللہ عمرہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ رب العزت
کے بارگاہ میں دعاگوں ہوں کہ اللہ رب العزت آپ کو مزید کامیابیاں اور ترقیاں عطا
فرمائے۔ آپ پر، آپ کے خاندان اور دیگر متعلقین خصوصاً آپ کے دادا جان مفتی محمد
عبد اللہ نعیمی شہید رحمۃُ اللہِ
علیہ، آپ کے چچا جان حضرت علامہ مولانا مفتی غلام
محمد نعیمی صاحب کا خصوصی فیضان جاری رہےاور آپ اپنے اکابرین کی علمی میراث کے
حقیقی جانشین رہیں۔
اللہ
پاک آپ کے علم و عمل میں خوب برکتیں دے، آپ کے ذریعے ایک عالَم علمی فیضان سے مالا
مال ہو، آپ کو ، آپ کی آل اولاد کو، آباؤاجداد کو سب کو اللہ پاک بے حساب مغفرت سے
مشرف فرمائے، آپ کے صدقے مجھ گناہگار کے حق میں بھی یہ دعائیں مستجاب ہو، خوب پھلے
پھولیں، آباد رہیں، بار بار حج کریں، میٹھا مدینہ دیکھیں۔
عرفان
خان عطاری کے گھر شہزادی کی ولادت ہوئی
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو
پیغام کے ذریعے عرفان خان عطاری سمیت سارے خاندان
والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منی کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول
ارشاد فرمائے۔
پیغام عطار!
نیک اولاد کی فضیلت
اپنی اولاد کی اچھی سے اچھی تربیت کیجئے تاکہ آپ کی اولاد نیک بنے اور آپ کو ہمیشہ فائدہ
پہنچتا رہے، اولاد کو نیک بنانا اتنا
فائدے کا کام ہے کہ حدیث پاک میں ہے کہ ”دنیا سے جانے کے بعد بھی مسلمان کو
جن اعمال اور نیکیوں کا ثواب ملتا رہتا ہے
ان میں سے نیک اولاد بھی ہے“۔
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی
جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے عرفان خان عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشا اللہ الکر یم ! شہزادی کی ولادت بہت بہت مبارک
ہو۔ عرفان بیٹا صحابیہ کی نسبت سے صاحبزادی کا نام رکھتا ہوں ”رُمَیْثَہ“ ، رُمَیْثَہ کا معنی ہے ”زرخیز زمین“۔ میں آپ کو اور اپنی مدنی
بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیاری پیاری پھول جیسی بچی
کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتاہوں۔ اللہ رب العزت اس بچی کو آپ کے لئے
اور ساری امت کے لئے باعث برکت بنائے۔
یا رب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم رُمَیْثَہ
عطاریہ کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما، اے
اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا
فرما۔ مولائے کریم انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا چین اور
فرمانبردار اور اطاعت گزار بنا، خاندان بھر میں نیکی کی دعوت پھیلنے کا ذریعہ بنا۔
یا اللہ پاک پھول جیسی پیاری پیاری بچی بڑی ہو کر باعمل عالمہ دین مفتیہ اسلام اور دعوتِ اسلامی کی مخلص مبلغہ بنے۔ ربِ
کریم ان کی امی کی کمزوری دور ہو ،صحت ملے، راحت ملے ،عافیت ملے ، سلامتی نصیب ہو،عافیت
کے ساتھ انہیں لمبی عمر نصیب ہو، یا اللہ پاک تیری رضا کے سائے میں یہ نارمل لائف
میں آکر دین و نیا کے کام کرنے والی بنیں۔ الہ العالمین ! ان کے ابو کو بھی صحت دے،عافیت
دے روزی روزگار دے سارا گھرانہ شاد و آباد پھلتا پھولتا مدینہ کے صدا بہار پھولوں
کے صدقے مسکراتا رہے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشادبیان کرتے ہوئے
فرمایا نیت کیجئے کہ اپنی پیاری پیاری
پھول جیسی بچی کو عالمہ دین، حافظہ قرآن،
مفتیہ اسلام اور مبلغہ دعوتِ اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں
کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی
سجائیں، داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام
ہے۔ معا ذا للہ
اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی
ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک
مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لیے زلفیں رکھنا
سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک
کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف
بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی
سعادت نصیب ہوجائے۔ یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں سے نیچے
پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر
کرلینا حرام و گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئے مطالعہ کیجئے فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600۔
ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی
کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، وہیں رات بھی گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی
برکتیں لوٹیں۔سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں
بھرا سفر اختیار کریں۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے
اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں۔ گھر
کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں
کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔ ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ
رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر
پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔
دعوت اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
اگربکنگ نہ کروائی تو بارہ ماہ کے لئے کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں
اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم
اورمزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لئے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو
2500 روپے یا اس کے زیادہ کے دینی رسائل مکتبۃ المدینہ سے
خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

ڈاکٹر
آصف عطاری کے گھر شہزادی کی ولادت ہوئی
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو
پیغام کے ذریعے ڈاکٹر آصف عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی
منی کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پیغام عطار!
نیک اولاد کی فضیلت
اپنی اولاد کی اچھی سے اچھی تربیت کیجئے تاکہ آپ کی اولاد نیک بنے اور آپ کو ہمیشہ فائدہ
پہنچتا رہے، اولاد کو نیک بنانا اتنا
فائدے کا کام ہے کہ حدیث پاک میں ہے کہ ”دنیا سے جانے کے بعد بھی مسلمان کو
جن اعمال اور نیکیوں کا ثواب ملتا رہتا ہے
ان میں سے نیک اولاد بھی ہے“۔
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی
جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے ڈاکٹر آصف عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشا اللہ الکر یم ! شہزادی کی ولادت بہت بہت مبارک
ہو۔ آصف بیٹا صحابیہ کی نسبت سے صاحبزادی کا نام رکھتا ہوں ”رُمَیْثَہ“ ، رُمَیْثَہ کا معنی ہے ”زرخیز زمین“۔ میں آپ کو اور اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے
خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیاری پیاری پھول جیسی بچی کو سلسلہ عالیہ
قادریہ رضویہ میں داخل کرتاہوں۔ اللہ رب العزت اس بچی کو آپ کے لئے اور ساری امت
کے لئے باعث برکت بنائے۔
یا رب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم رُمَیْثَہ عطاریہ کو
درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما، اے اللہ پاک
انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے
کریم انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا چین اور فرمانبردار اور
اطاعت گزار بنا، خاندان بھر میں نیکی کی دعوت پھیلنے کا ذریعہ بنا۔ یا اللہ پاک
پھول جیسی پیاری پیاری بچی بڑی ہو کر باعمل عالمہ دین مفتیہ اسلام اور دعوتِ اسلامی کی مخلص مبلغہ بنے۔ ربِ
کریم ان کی امی کی کمزوری دور ہو ،صحت ملے، راحت ملے ،عافیت ملے ، سلامتی نصیب ہو،عافیت
کے ساتھ انہیں لمبی عمر نصیب ہو، یا اللہ پاک تیری رضا کے سائے میں یہ نارمل لائف
میں آکر دین و نیا کے کام کرنے والی بنیں۔ الہ العالمین ! ان کے ابو کو بھی صحت دے،عافیت
دے روزی روزگار دے سارا گھرانہ شاد و آباد پھلتا پھولتا مدینہ کے صدا بہار پھولوں
کے صدقے مسکراتا رہے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشادبیان کرتے ہوئے
فرمایا نیت کیجئے کہ اپنی پیاری پیاری
پھول جیسی بچی کو عالمہ دین، حافظہ قرآن،
مفتیہ اسلام اور مبلغہ دعوتِ اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں
کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی
سجائیں، داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام
ہے۔ معا ذا للہ
اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی
ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک
مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لیے زلفیں رکھنا
سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک
کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف
بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی
سعادت نصیب ہوجائے۔ یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں سے نیچے
پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر
کرلینا حرام و گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئے مطالعہ کیجئے فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600۔
ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی
کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، وہیں رات بھی گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی
برکتیں لوٹیں۔سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں
بھرا سفر اختیار کریں۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے
اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں۔ گھر
کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں
کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔ ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ
رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر
پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔
دعوت اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
اگربکنگ نہ کروائی تو بارہ ماہ کے لئے کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں
اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم
اورمزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لئے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو
2500 روپے یا اس کے زیادہ کے دینی رسائل مکتبۃ المدینہ سے
خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔
احسان
علی عطاری کے گھر شہزادی کی ولادت ہوئی
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو
پیغام کے ذریعے احسان علی عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی
منی کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پیغام عطار!
نیک اولاد کی فضیلت
اپنی اولاد کی اچھی سے اچھی تربیت کیجئے تاکہ آپ کی اولاد نیک بنے اور آپ کو ہمیشہ فائدہ
پہنچتا رہے، اولاد کو نیک بنانا اتنا
فائدے کا کام ہے کہ حدیث پاک میں ہے کہ ”دنیا سے جانے کے بعد بھی مسلمان کو
جن اعمال اور نیکیوں کا ثواب ملتا رہتا ہے
ان میں سے نیک اولاد بھی ہے“۔
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی
جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے احسان علی عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشا اللہ الکر یم ! شہزادی کی ولادت بہت بہت مبارک
ہو۔ احسان بیٹا صحابیہ کی نسبت سے صاحبزادی کا نام رکھتا ہوں ”رُبَیْحَہ“ ، رُبَیْحَہ کا معنی ہے ”کامیاب“۔ میں آپ کو اور اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے
خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیاری پیاری پھول جیسی بچی کو سلسلہ عالیہ
قادریہ رضویہ میں داخل کرتاہوں۔ اللہ رب العزت اس بچی کو آپ کے لئے اور ساری امت
کے لئے باعث برکت بنائے۔
یا رب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم رُبَیْحَہ عطاریہ کو
درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما، اے اللہ پاک
انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے
کریم انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا چین اور فرمانبردار اور
اطاعت گزار بنا، خاندان بھر میں نیکی کی دعوت پھیلنے کا ذریعہ بنا۔ یا اللہ پاک
پھول جیسی پیاری پیاری بچی بڑی ہو کر باعمل عالمہ دین مفتیہ اسلام اور دعوتِ اسلامی کی مخلص مبلغہ بنے۔ ربِ
کریم ان کی امی کی کمزوری دور ہو ،صحت ملے، راحت ملے ،عافیت ملے ، سلامتی نصیب ہو،عافیت
کے ساتھ انہیں لمبی عمر نصیب ہو، یا اللہ پاک تیری رضا کے سائے میں یہ نارمل لائف
میں آکر دین و نیا کے کام کرنے والی بنیں۔ الہ العالمین ! ان کے ابو کو بھی صحت دے،عافیت
دے روزی روزگار دے سارا گھرانہ شاد و آباد پھلتا پھولتا مدینہ کے صدا بہار پھولوں
کے صدقے مسکراتا رہے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشادبیان کرتے ہوئے
فرمایا نیت کیجئے کہ اپنی پیاری پیاری
پھول جیسی بچی کو عالمہ دین، حافظہ قرآن،
مفتیہ اسلام اور مبلغہ دعوتِ اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں
کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی
سجائیں، داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام
ہے۔ معا ذا للہ
اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی
ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک
مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لیے زلفیں رکھنا
سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک
کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف
بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی
سعادت نصیب ہوجائے۔ یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں سے نیچے
پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر
کرلینا حرام و گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئے مطالعہ کیجئے فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600۔
ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی
کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، وہیں رات بھی گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی
برکتیں لوٹیں۔سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں
بھرا سفر اختیار کریں۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے
اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں۔ گھر
کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں
کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔ ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ
رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر
پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔
دعوت اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
اگربکنگ نہ کروائی تو بارہ ماہ کے لئے کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں
اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم
اورمزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لئے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو
2500 روپے یا اس کے زیادہ کے دینی رسائل مکتبۃ المدینہ سے
خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔
حافظ
شیر علی کے گھر شہزادی کی ولادت ہوئی
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو
پیغام کے ذریعے حافظ شیر علی سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منی
کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پیغام عطار!
نیک اولاد کی فضیلت
اپنی اولاد کی اچھی سے اچھی تربیت کیجئے تاکہ آپ کی اولاد نیک بنے اور آپ کو ہمیشہ فائدہ
پہنچتا رہے، اولاد کو نیک بنانا اتنا
فائدے کا کام ہے کہ حدیث پاک میں ہے کہ ”دنیا سے جانے کے بعد بھی مسلمان کو
جن اعمال اور نیکیوں کا ثواب ملتا رہتا ہے
ان میں سے نیک اولاد بھی ہے“۔
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی
جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے حافظ علی شیر عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ
ماشا اللہ الکر یم ! شہزادی کی ولادت بہت بہت مبارک
ہو۔ علی شیر بیٹا صحابیہ کی نسبت سے صاحبزادی کا نام رکھتا ہوں ”شَقِیْرَہ“ ، شَقِیْرَہ کا معنی ہے ”سرخ و سفید رنگت والی“۔ میں آپ کو اور اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے
خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیاری پیاری پھول جیسی بچی کو سلسلہ عالیہ
قادریہ رضویہ میں داخل کرتاہوں۔ اللہ رب العزت اس بچی کو آپ کے لئے اور ساری امت
کے لئے باعث برکت بنائے۔
یا رب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم شَقِیْرَہ عطاریہ
کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما، اے اللہ
پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے