جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے لئے امیرِ اہلِ سنت کاخصوصی پیغام
دعوتِ اسلامی نے امتِ مسلمہ کی دینی و
اخلاقی تربیت کرنےاور شرعی مسائل سکھانےکے ساتھ ساتھ اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کے لئے شعبہ
جامعۃ المدینہ کا قیام کیا ہے جس کے تحت ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول
درسِ نظامی مکمل کرکے عالم کی سند حاصل کرتے ہیں جبکہ کئی طلبۂ کرام و اساتذۂ
کرام اور ناظمین مدنی قافلے کے مسافر بھی بنتے
ہیں۔
ہر سال ماہِ شوال المکرم میں جامعۃ المدینہ کے
تعلیمی سال کے شروع میں طلبۂ کرام و
اساتذۂ کرام اور ناظمین کی ایک تعداد 12
ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرتی ہے جس پر گزشتہ روز امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے شرکائے قافلہ کی تربیت و رہنمائی کے لئے اپنا ایک صوتی پیغام جاری کیا ہے جس میں آپ دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے انہیں
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
پیغامِ عطار
نَحْمَدُہ
وَ نُصَلِّی وَ نُسَلِّمُوْا عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
سرخ اونٹو ں سے
بہتر
مکتبہ المدینہ کی کتاب ”نیکی کی دعوت“
صفحہ نمبر 304 پر ہے اللہ
پاک کے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ار
شاد فرمایا: اگر اللہ پاک تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت عطا
فرمائےتو یہ تمہارے لئے اس سے اچھا ہے کہ تمہارے پاس سرخ اونٹ ہوں۔ (مسلم شریف صفحہ 1311حدیث نمبر 2406)
حضرت علامہ یحیی بن شرف نووی رحمۃ
اللہ علیہ اس حدیثِ نبوی کی شرح میں
لکھتے ہیں: سرخ اونٹ اہلِ عرب کا بیش قیمت مال سمجھا جاتاتھا اس لئے ضرب المثل یعنی
کہاوت کے طور پر سرخ اونٹوں کا ذکر کیا گیا ۔(شرح مسلم لنووی
جلد 15 صفحہ نمبر 178 )
مبلغ بنوں کاش میں
سنتوں کا
سدا دیں کی خدمت
کروں یہ دعا ہے
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی
عنہ کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ!
دعوتِ
اسلامی کی پاکستان مشاورت کے نگران الحاج ابو رجب محمد شاہد عطاری نے مجھے یہ خبر
بھجوائی کہ ہر سال ماہِ شوال میں تعلیمی سال کے شروع میں جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اور ناظمین کی ایک
تعداد 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرتی ہے۔ ماشا اللہ بارک اللہ۔
یقیناً وہ مسلما ن بڑا خوش نصیب ہے جو علمِ دین
سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی پیاری پیاری نیتیں لے کر اللہ کی راہ میں 12 ماہ کا مسافر بنے۔ دعوتِ اسلامی
کی ترقی میں ایسے عاشقانِ رسول کا اہم کردار ہے اور ایسوں سے میرا دل بڑا خوش ہوتا ہے۔ میرے تمام مدنی بیٹوں سے میری
درخواست ہے کہ ہمت کریں اور اپنے آپ کو 12 ماہ کے لئے پیش کردیں۔
ہمتِ مرداں مدد
خدا
اگر گھر سے اجازت لینے کا مسئلہ ہویا کوئی اور
رکاوٹ ہو تو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے مشاورت کرلیں ان شا اللہ الکریم
کوئی صورت نکل آئے گی مگر رب کی رضا کے لئے اور حصولِ ثواب کے لئے سفر اس طرح کرنا ہے کہ گھر
میں ناراضگیاں نہ ہوں، ماں باپ کی دل آزاریاں نہ ہوں، کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ میرا کوئی بھی مدنی بیٹا فقط سستی اور غفلت کے سبب اس سعادت سے ہر گز ہرگز خود
کو محروم نہ کرے ۔ جلدی جلدی ہمت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے پاس 12 ماہ کے لئے نام لکھوادیجئےاور
تمام رکاوٹوں کو دور کرکے سفر شروع کردیجئے۔
قوتِ عشق سے ہر
پست کو بالا کردے
دہر میں اسم ِ
محمد سے اجالا کردے
ربِ کائنات آپ سب پر اپنا فضل و کرم فرمائے، اللہ کرے 12 ماہ سفر کے راستے کی رکاوٹیں دور ہوجائیں
اور دنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں آپ کا مقدر ہوں، بار بار حج و دیدار مدینہ نصیب
ہو، سبز سبز گنبد کے جلوں سے آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔
اللہ رب العزت ہم سب کو پل صراط سے بآسانی گزار کر
جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے مدنی حبیب صلی اللہ علیہ وسلم
کا پڑوسی بنادے۔ یہ ساری دعائیں مجھ گناہگاروں کے سردار کے حق میں بھی قبول
ہوجائے۔
(اللھم اٰمین بجاہ الخاتم
النبین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)
بے حساب مغفرت کی
دعا کا ملتجی ہوں