راہِ خدا میں دینا صرف فاضل چیزوں سے جان چھڑانے کا نام نہیں، بلکہ اصل عطا وہ ہے جو دل کو محبوب ہو۔ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ چیز کو سنبھال کر رکھتا ہے، مگر جب وہی پسندیدہ چیز اللہ کی رضا کے لئے پیش کر دے تو یہ ایمان کی بلندی کی علامت بن جاتی ہے۔

راہِ خدا میں پیاری چیز دینا دل کی آزمائش بھی ہے اور روح کی پاکیزگی کا ذریعہ بھی۔ کبھی یہ مال کی صورت میں ہوتا ہے، کبھی وقت، کبھی صلاحیت اور کبھی اپنی خواہش کو قربان کرنے کی شکل میں۔ جو بندہ اپنی پسند کو رب کی رضا پر قربان کر دیتا ہے، اللہ پاک اس کے بدلے میں ایسی برکتیں عطا فرماتا ہے جن کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔

اپنی پسندیدہ چیز راہِ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو 13 صفحات کا رسالہ راہِ خدا میں پیاری چیز دینا پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے ! جو کوئی 13 صفحات کا رسالہراہِ خدا میں پیاری چیز دیناپڑھ یا سن لے اُس کے رزق میں برکت اور اُسے اپنی راہ میں خوش دلی سے اپنی چیز دینے کی توفیق عطا فرماکر ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download