کسی کا دل خوش نہیں کرسکتے تو کسی کا دل نہ
دکھاؤ، مولانا الیاس عطار قادری
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں 3 اکتوبر 2026ء بمطابق 21 ربیع الآخر 1448ھ کو ہفتہ وار مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرونِ ملک سے عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد
میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شرکت
کی۔
مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک
سے ہوا جس کے بعد مدحِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعتِ شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ مدنی مذاکرے کے
دوران مختلف سوال و جواب ہوئے جس میں شرکا
نے روزمرہ کے شرعی مسائل، اخلاقیات اور تنظیمی امو ر سے متعلق سوالات پیش کیے۔
اس موقع پر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے عاشقانِ رسول کے سوالات کے جامع اور حکمت
بھرے جوابات ارشاد فرمائے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال:ایک پوسٹ میں لکھا
تھا:کسی کا بھلانہ ہوسکے تو بُراکرنے کی کوشش نہ کرو دُنیاکمزورہے لیکن دنیا بنانے
والا کمزورنہیں ؟
جواب: یہ نیکی کی دعوت
اوربُرائی سےبچانے والی پوسٹ ہے یعنی کسی کو نفع نہیں دے سکتے تو نقصان بھی نہ پہنچاؤ،کسی کا دل خوش نہیں کرسکتے تو کسی
کا دل نہ دکھاؤ،کسی سے بُرائی نہیں
کرنی چاہئے ،دوسروں کواپنے شرسےبچاناجہنم سے بچنے اورجنت میں لےجانے والاکام ہے،اسے
صدقہ بھی کہاگیا ہے ۔بندہ کمزورہے مگراللہ پاک تمام مخلوق سے بڑھ کر طاقتورہے۔
سوال: حقوق العبادکا معاملہ کیساہے ؟
جواب:حقوق العبادیعنی
لوگوں کے حقوق کا معاملہ بہت سخت ہے ۔
سوال:استادصاحبان
طلبہ(Students) کی کس طرح حوصلہ
افزائی کریں ؟
جواب:محتاط الفاظ میں حوصلہ افز ائی کریں ،جھوٹ نہیں ہوناچاہئے ۔
سوال:لوگ طرح طرح کےسوالات کرتے ہیں،اس بارے میں آپ کیا فرماتے
ہیں ؟
جواب:اس طرح کے سوالات
نہیں کرنے چاہئیں جس سے سامنے والاجھوٹ میں پڑجائے ،بہتریہ
ہے کہ ایسے سوالات ہی نہ کئے جائیں ۔
سوال: دعوتِ اسلامی کے
دِینی ماحول سے منسلک ہونے کا کیافائدہ ہوتاہے؟
جواب:دعوتِ اسلامی میں
آجائیں ،دِینی کام کریں ،پانچوں نمازوں کے عادی ہوجائیں گے ،سُنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ ملے گا، دِین کے بنیادی علم سے
آگاہی ہوگی ۔قرآنِ کریم پڑھنا نہیں آتاہوگا تو درست قرآن پڑھناآجائے
گا ۔
سوال: بہت بڑے محدث جن
کےالقابات خاتم المُحَققین، محقق الاطلاق ہیں، جن کا آج (21ربیع الآخر) یومِ عرس ہے اور امیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے ان کے لیے ایصالِ
ثواب بھی کیا ،ان کا نام کیا ہے ؟
جواب:شیخ عبدالحق محدثِ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ۔
سوال:امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے تقویٰ کا کیا
عالَم تھا ؟
جواب: آپ نے تقویٰ (خوفِ خدا) کی وجہ سے جُھوٹی
قسم تو دُورکی بات کبھی سچی قسم بھی نہیں کھائی۔
سوال:حافظے کی کمزوری
کی وجوہات کیا ہیں ؟
جواب:گناہ کرنے ،کھٹی چیزیں کھانے ،بدنگاہی کرنے ،عصرکے بعد سونے
وغیرہ سے حافظہ کمزورہوتاہے ،مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”حافظہ
کیسے مضبوط ہو؟“کا مطالعہ کریں ۔
سوال: سبق یادہونے کے
لیے کیا کرنا چاہئے ؟
جواب:سبق باربارپڑھنےاورپھر اس کا تکرارکرنے سے وہ یاد ہو جاتاہے
۔
سوال:مقدس چیزوں کا ادب کیسے کریں ؟
جواب: اللہ کرے ہم باادب
ہوجائیں ،جتنا ہوسکے مقدس چیزوں کا ادب کریں ،بیت اللہ
شریف کی طرف پاؤں نہ کریں، قرآن پاک
کو پیٹھ نہ ہو۔جب پڑھنے بیٹھیں یاسبق یاد کرنے لگیں تو کعبہ شریف کی طرف منہ کرلیں
۔جہاں ہوسکےجب بیٹھیں تو کعبہ شریف کی طرف
منہ کرلیں ،یہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
سنت بھی ہے ۔
سوال: اس ہفتے کے رسالے ’’پیدل چلنے کے فوائد‘‘پڑھنے والے کو امیراہل
سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیادعادی ؟
Dawateislami