کامونکی کے ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر 2025ء کو شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کامونکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی عمران
عطاری نے ابتداءً سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کے
حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ
افزائی کی۔
اسی طرح نگرانِ ڈسٹرکٹ نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں آئندہ
کے اہداف دیئے اور اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت قافلوں میں سفر کرنے اور مختلف کورسز کرنے کی بھی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد
آفتاب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نارووال شہر کے مختلف مقامات پر نئے باکسز ، تاجروں
میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ
3 دسمبر 2025ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈویژن،
ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن ذمہ داران سمیت اہلِ علاقہ نے ملکر نارووال شہر کے مختلف مقامات پر نئے باکسز
اور تاجروں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے۔
شعبے کے ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے اوراقِ
مقدسہ کے فضائل و برکات بتاتے ہوئے تاجروں کو اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے لاری اڈوں اور سبزی منڈی میں
بھی باکسز لگائے۔(رپورٹ: غلام الیاس
عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 2
دسمبر 2025ء کو نارووال شہر میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور
ٹاؤن ذمہ داران سمیت محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے شعبے کی
سابقہ 3 ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو
تحائف دیئے نیز 2026ء کے نئے اہداف بھی
دیئے۔
صوبائی ذمہ دار نے دورانِ میٹنگ ذمہ داران کو
قافلوں میں سفر کرنے، ماہِ رمضان المبارک 1447ھ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
غلام الیاس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:
غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاہور کینٹ ڈسٹرکٹ کے علاقے برکی میں
موجود اخوان سائنس اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سمیت دیگر اسٹاف سے
ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کا
تعارف کرواتے ہوئے اسکول میں اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے بکسز لگانےکے متعلق
مشاورت کی جس پر پرنسپل نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر 2025ء کو واہگہ ٹاون، ڈسٹرکٹ کینٹ لاہور کے علاقے برکی میں
شخصیات کے درمیان نیکی کی دعوت کے سلسلےمیں حلقہ لگایا گیا اور اوراقِ مقدسہ محفوظ
کرنے کے لئے عارضی طور پر اسٹور کا افتتاح
کیا گیا ۔
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ، مختلف
شعبہ جات کے ذمہ داران کا بیان
21
نومبر 2025ء کو پنجاب کے شہر فیصل آبادمیں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ نے مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور موجودہ کاموں میں
بہتری کے لئے رہنمائی کی۔
مدنی مشورے
کے دوران نگرانِ Performance
Management System نے کارکردگی کے معیار، عمل درآمد کے طریقۂ
کار اور بہتری کے عملی اقدامات پر رہنمائی کی تاکہ تمام اسلامی بھائی اپنے کام میں
معیار کو برقرار رکھ سکیں۔
نگرانِ ایچ
آر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے شعبے کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ سیشن منعقد کیا جس میں انسانی
وسائل کی مؤثر مینجمنٹ، اسٹاف کی استعداد بڑھانے کے طریقے اور کارکردگی کے جائزے
شامل تھے۔
اسی طرح
نگرانِ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے شعبے کے مالیاتی امور اور بجٹ مینجمنٹ کے حوالے سے
تفصیلی گفتگو کی تاکہ مالی امور میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
بعدازاں شیڈول
مینجمنٹ سسٹم کے ذمہ داران نے اپنے شعبے کے مطابق ٹریننگ سیشنز کئے جن میں روزانہ
کے کاموں کی منصوبہ بندی، ریکارڈ مینجمنٹ اور شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے
عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔(رپورٹ: حافظ نسیم
عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور
کے سیلاب زدہ علاقےتھیم پارک ویو سوسائٹی کی مساجد میں نئے قراٰنِ پاک رکھے گئے
جبکہ سیلاب کے سبب شہید ہونے والے اوراقِ مقدسہ کو قرآن محل منتقل کیا گیا ۔
اس موقع پر سوسائٹی کی جامع مسجد کے امام محمد
عمران عطاری نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ اور FGRF دعوتِ اسلامی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارخیر اور خدمتِ قرآن
کا اہم ذریعہ ہیں۔
ڈسٹرکٹ
پاکپتن، ساہیوال میں ڈویژن کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ڈسٹرکٹ
پاکپتن، ساہیوال میں 8 نومبر 2025ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے
تحت ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلق
مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات
کے مطابق صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری نے شعبے
کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے ذمہ داران کوآئندہ کے اہداف دیئے نیز ٹیلی
تھون 2025ء کی کارکردگی وصول کی اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو
تحائف دیئے۔
علاوہ
ازیں صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ
لینے بالخصوص قافلوں میں سفر کرنے اور 63 دن کے تربیتی کورس کے لئے اسلامی بھائیوں
کو تیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گجرانوالہ،
پنجاب کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں 4 نومبر 2025ء کو ایک اہم مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبہ اوراقِ مقدسہ کی آگاہی مہم کے
حوالے سے کلام کیا گیا نیز قلعہ
دیدار سنگھ کے گودام میں موجود اوراقِ مقدسہ کے باکسز اور بڑے ڈرمز کا وزٹ کیا گیا۔
معلومات
کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی
ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے مختلف اداروں میں جاکر اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں
اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جبکہ اسلامی بھائیوں کو مکتبۃالمدینہ
کا رسالہ ”اوراقِ مقدسہ کے آداب و
مسائل“ تحفے میں پیش کیا گیا تاکہ ذمہ داران اوراقِ مقدسہ کے مسائل کے بارے
میں آگاہی حاصل کرسکیں۔
بعد
ازاں تحصیل نگران اسلامی بھائیوں کے ہمراہ
ایک اور مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کے امور اور اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے حوالے سے
مشاورت کی گئی جس میں قرآن محل بنانے کا بھی ذکر کیا گیا تاکہ اوراق مقدسہ کا تحفظ
مضبوط بنایا جا سکے۔(رپورٹ: حافظ
نسیم عطاری سوشل میڈیا شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مظفرگڑھ
ڈسٹرکٹ، ڈیرہ غازی خان، پنجاب میں 22
اکتوبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تنظیمی معاملات
کے سلسلے میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن
ذمہ دار محمد خالد عطاری اور تمام محافظینِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔ میٹنگ کا
مقصد سابقہ نکات پر تبادلہ ٔخیال کرنا تھا ۔
اس
موقع پر شعبے کےصوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے ٹیلی
تھون 2025ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں
کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف سے نوازا۔
دورانِ
میٹنگ باکسز کا بھی جائزہ لیا گیا نیز جن مقامات پر باکسز تبدیل کرنے کی ضرورت تھی
وہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ہدایات دی گئی تاکہ نئے اور پرانے باکسز لگائے جاسکے۔
علاوہ
ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات سے ملاقات کی اور ہاتھوں ہاتھ 80 نئے باکسز
وصول کئے تاکہ تنظیمی معاملات کو مزید احسن انداز میں کیا
جاسکے جبکہ میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کی رقم بھی جمع کروائی۔(رپورٹ: حافظ
نسیم عطاری سوشل میڈیا شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ
اوکاڑہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی
آگاہی مہم کے سلسلے میں سیشن
3
نومبر 2025ء کو ساہیوال ڈویژن، پنجاب کے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں
اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس
دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے بیان کرتے ہوئے شعبے کا تعارف
کروایا جبکہ نگرانِ تحصیل محمد شفیق عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے
بارے میں بھی آگاہی دی اور حاضرین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
پچھلے
دنوں خدمتِ خلق میں مصروفِ عمل دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت ساہیوال
ڈویژن کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
صوبائی
ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری نے اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے اہداف طے کئے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا ذہن دیا بالخصوص شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی۔
Dawateislami