3 نومبر 2025ء کو ساہیوال ڈویژن، پنجاب کے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی آگاہی مہم کے سلسلے میں  ایک سیشن منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے بیان کرتے ہوئے شعبے کا تعارف کروایا جبکہ نگرانِ تحصیل محمد شفیق عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے بارے میں بھی آگاہی دی اور حاضرین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں تمام اسلامی بھائیوں کے درمیان شعبے کے متعلق رسالہ تقسیم کیا گیا اور تمام اسلامی بھائیوں نے مل کر مختلف مقامات پر اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے نیو باکسز لگائے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)