جامع مسجد گلزارِ مدینہ اسلام آباد میں ایصالِ ثواب کے سلسلے
میں ”اجتماعِ ذکر و نعت“
دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
اسلام آباد، سیکٹر E-13 کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں نابینا
اسلامی بھائیوں حافظ مزمل مصطفیٰ اور حافظ عبد اللہ کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ”اجتماعِ
ذکر و نعت“ منعقد ہوا۔
اجتماع کے دوران تلاوتِ قراٰن، نعت خوانی اور
بیان کا سلسلہ ہوا جس کے بعد صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے فاتحہ خوانی کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام اہلِ خانہ سے
تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورمرحومہ کے لئے صدقہ و خیرات کرنے نیز
نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں حافظ مزمل مصطفیٰ نے دعا کروائی اور
صلوٰۃ و سلام پڑھا۔اس موقع پر دیگر نابینا اسلامی بھائی محمد جاوید اور آصف قادری بھی
موجود تھے۔ (رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami