فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت حیدرآباد ریجن میں
ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
کے تحت 6اور7نومبر 2021ء کو حیدرآباد میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش حیدرآباد ریجن کی تمام مدرسات ، ایڈمن اسٹاف
اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں مختلف اہم موضوعات پر مبلغات دعوت
اسلامی نے تربیت کی نیز نگران شوریٰ نے فیضان
آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف کو اپنا قیمتی
وقت عنایت فرماتے ہوئے بذریعہ آڈیوں لنگ سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیلی
تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے بھی اسٹاف کو وقت دیا اور ’’اسلامی معاشرے میں
عورت بطور استاد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کیا۔
ٹریننگ
ورکشاپ کے اختتام پر مدرسات کے درمیان shieldsاورcertificate تقسیم کرنے کا سلسلہ رہا اور اچھی کارکردگی
پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مجلس کی جانب سے مدرسات کو مختلف تحائف بھی پیش کئے گئے۔
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تمام اراکین کا آن لائن
ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 6
جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبہ تمام اراکین نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مدثر عطاری مدنی نے موجودہ مسائل کے حل کے لئے
مشاورت کی اور شعبے کی ترقی کے لئے مستقبل کے اہداف طے کئے گئے۔(رپورٹ:
: مبارک علی عطاری، پاک آفس ذمہ دار)
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی تمام اراکین اسلامی بہنوں کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام12 ذو القعدۃ ِ الحرام 1442بمطابق 23
جون 2021 ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز کی تمام اراکین اسلامی بہنوں کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ
شوریٰ و دیگر مبلغین نے مختلف موضوعات پر پردے میں موجود ذمہ داران اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی ۔
فیضان مدینہ گجرات میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران کے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیر اہتمام 23جون 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ گجرات میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز کی اراکین اور زون ذمہ داران اسلامی بہنوں نے پردے میں جبکہ اسلامی
بھائیوں نے براہ راست شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے
ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری، پاک آفس ذمہ
دار)
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مدثر مدنی کا فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ہند مشاورت کا مدنی مشورہ

فیضان مدینہ گجرات نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمدثر مدنی کا مدنی مشورہ

لاہورفیضان آن لائن اکیڈمی گرلز پاک و ہند کی تمام ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع
.jpeg)
ٹمبر مارکیٹ
میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی زیر تعمیر برانچ کا جائزہ

شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021 ء بروز بدھ نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مدثر مدنی نے لاہور میں پرانی سبزی منڈی کے قریب ٹمبر مارکیٹ میں واقع فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز کی زیر تعمیر برانچ کا جائزہ لیا اور تعمیرات کے حوالے سے ذمہ داران
کو مدنی پھول دیئے۔ اس جدول میں نگران
مجلس کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز لاہور ریجن کے ذمہ دار علی حسن مدنی بھی
تھے۔(رپورٹ:
مبارک علی عطاری۔رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)
مولانا مدثرعطاری مدنی کا فیضان مدینہ بہاولپور اور اشاعت الاسلام میں
واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز کا دورہ

شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 اپریل 2021 ء بروز بدھ فیضان
مدینہ ملتان میں نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی نے فیضان مدینہ بہاولپور اور اشاعت الاسلام میں
واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز کا دورہ کیا۔
انتظامی
امور کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ فرمایا جس میں خصوصی طور پر رمضان عطیات پر گفتگو کی۔ ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں مزید برانچز بنانے اور ہوم کلاسز کے نظام کو بڑھانے کے موضوع پر
گفتگو ہوئی ۔
اس جدول میں
نگران مجلس کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ہوم کلاسز کے پاک سطح کے ذمہ دار
عمران شاہد مدنی اور ملتان ریجن کے ذمہ دار غلام عباس مدنی بھی تھے۔(رپورٹ:مبارک علی عطاری)
فیضان مدینہ
ڈنگا اور فیضان مدینہ سرائے عالمگیر میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز کا
جدول

فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021 ء بروز منگل نگران
مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی
نے فیضان مدینہ ڈنگا اور فیضان مدینہ سرائے عالمگیر میں واقع فیضان آن لائن
اکیڈمی کی برانچز کا جدول کیا اس جدول کے دوران انتظامی امور کا جائزہ فرمایا اور
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی لیا جس
میں خصوصی طور پر رمضان عطیات پر گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: مبارک علی
عطاری۔ رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)
مدثر مدنی اور ریجن ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مدنی مشورہ

فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021 ء بروز منگل فیضان مدینہ
گجرات نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی اور ریجن ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے نگران یونس عطاری اور ریجن ذمہ
داران علی حسن مدنی یاسر حسین مدنی اور عارف مدنی نے شرکت کی۔
