شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 اپریل 2021 ء بروز بدھ فیضان مدینہ ملتان میں نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی  نے فیضان مدینہ بہاولپور اور اشاعت الاسلام میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز کا دورہ کیا۔

انتظامی امور کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں خصوصی طور پر رمضان عطیات پر گفتگو کی۔ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مزید برانچز بنانے اور ہوم کلاسز کے نظام کو بڑھانے کے موضوع پر گفتگو ہوئی ۔

اس جدول میں نگران مجلس کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ہوم کلاسز کے پاک سطح کے ذمہ دار عمران شاہد مدنی اور ملتان ریجن کے ذمہ دار غلام عباس مدنی بھی تھے۔(رپورٹ:مبارک علی عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021 ء بروز منگل نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی  نے فیضان مدینہ ڈنگا اور فیضان مدینہ سرائے عالمگیر میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز کا جدول کیا اس جدول کے دوران انتظامی امور کا جائزہ فرمایا اور اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی لیا جس میں خصوصی طور پر رمضان عطیات پر گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری۔ رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)


فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021 ء بروز منگل فیضان مدینہ گجرات نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی  اور ریجن ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے نگران یونس عطاری اور ریجن ذمہ داران علی حسن مدنی یاسر حسین مدنی اور عارف مدنی نے شرکت کی۔

مشورے میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں جدت لانے کے لیے اسکائپ کی جگہ ٹیمز سافٹ ویئر پر کلاسز کا نظام منتقل کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نئے نظام پر منتقل ہونے میں جن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ان کے حل کے لیے گفتگو ہوئی ۔(رپورٹ:مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  13 اپریل 2021 ء بروزمنگل فیضان مدینہ گجرات میں نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی 2026 تک کی پلاننگ پر مدنی مشورہ فرمایا جس میں شعبے کے اراکین مجلس اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شعبے کی ترقی کے لیے 2026 تک کے اہداف طے ہوئے ۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  13 اپریل 2021 ء بروزمنگل فیضان مدینہ گجرات میں نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی 2026 تک کی پلاننگ پر مدنی مشورہ فرمایا جس میں شعبے کے اراکین مجلس اسلامی بھائیوں و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ شعبے کی ترقی کے لئے 2026 تک کے اہداف طے ہوئے۔ (رپورٹ: مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  14 اپریل 2021 ء بروز بدھ فیضان مدینہ گجرات میں نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی نے مجلس تعلیمی امور جامعۃ المدینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں رکن مجلس علی ہاشمی مدنی، عمران شاہد مدنی، مبارک علی عطاری اور رکن مجلس تعلیمی امور اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں جامعۃ المدینہ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے کلام ہوا جامعۃ المدینہ کی مدرسات کی تربیت کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ اس سال فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت 6 اسلامی بہنیں دورہ حدیث کر رہی ہیں ان کے نظام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)


فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ گجرات  9 اپریل 2021 ء بروز جمعۃ المبارک نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذیلی شعبہ پروڈکشن ہاؤس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں پروڈکشن ہاؤس کے پاکستان سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبے کی موجودہ کارکردگی بیان کی گئی اور اس شعبے کی ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف طے ہوئے ۔ (رپورٹ: مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری نےرکن مجلس ایچ آر دعوت اسلامی قاری محمد عرفان عطاری سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ فرمایا۔

رکن مجلس ایج آر نے نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کو ایچ آر ڈپارٹمنٹ کا وزٹ کرواتے ہوئے پیرول سوفٹ ویئر مجلس سمیت دیگر مجالس کے بارے میں آگاہی دی نیز مشورے میں ESS ایپ کے فیچرز میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔