21 جنوری 2026ء بروز بدھ سے  پاکستان بھر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات باضابطہ طور پر شروع ہو گئے ہیں۔

امتحانات میں 1 لاکھ 90 ہزار 20 (1, 90, 020) سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں جن میں مختلف دینی کورسز مثلاً تجوید و قراءت، درسِ نظامی، تخصصات، ناظرہ قراٰن، حفظِ قراٰن، امامت کورس اور فیضانِ شریعت شارٹ کورسز شامل ہیں نیز بورڈ کی انتظامیہ نے ملک بھر میں 884 امتحانی مراکز اور 4 ہزار 463 (4, 463) سے زائد امتحانی عملہ کے ساتھ شفاف و منظم امتحانی نظام کو یقینی بنایا ہے۔

ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق اس بار جدید حاضری کا نظام (ڈیجیٹل/الیکٹرانک) بھی متعارف کروایا گیا ہے جس سے امتحانات میں وقت کی پابندی، درست حاضری اور احسن نظم و ضبط قائم ہوا ہے۔

طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین نے اس منظم امتحانی عمل و جدید حاضری کے ذریعے کنزالمدارس بورڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ (رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)