دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور 12 جنوری 2026ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت لاہور ڈویژن
کے اسٹاف کا سہ ماہی اجتماع ہوا جس میں مدرسین، برانچ و شفٹ ناظمین اور شفٹ تعلیمی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی اسکلز بڑھانے، اپنی
تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے ایم -فل اور پی
ایچ ڈی کرنے، دینی کاموں میں حصہ لینے اور اپنے جسم کو تندرست رکھنے کے حوالے
سے مدنی پھول بیان کئے۔
اس کے علاوہ رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی
نے ” عصر حاضر میں عقائد میں تدریس کے تقاضے “، ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا فہد عطاری مدنی
نے ”آن لائن تدریس میں بچوں کی نفسیات“، رکنِ شعبہ سیّد انس علی عطاری نے ” Modern Educational
psychology “، ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار فیصل ایاز صدیقی
عطاری نے ” Teachers Master File“ اور رکنِ شعبہ مولانا رضوان افضل عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے۔
آخر میں نگرانِ شعبہ جات مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی
مختلف امور پر رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
15 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ڈویژن تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن
لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر
اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔
رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے مدنی مشورے کے
دوران بدگمانی سے بچنے کے متعلق بیان کیا اور ماہانہ تعلیمی تفتیشی نکات پر گفتگو کی جس پر تمام ذمہ داران نے مزید
بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیصل آباد و سرگودھا ڈویژن کے مدرسین و شفٹ تعلیمی
ذمہ داران کا سہ ماہی اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں سہ ماہی اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں فیصل آباد و سرگودھا ڈویژن کے مدرسین، شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور ناظمین نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کے شعبہ تفتیش ذمہ دار سیّد انس علی
عطاری نے ”Modern Educational
Psychology “ (جدید تعلیمی نفسیات) کے موضوع پر اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا
محمد عباد رضا عطاری مدنی نے ”Teachers Master file“ کے موضوع پر مدرسین و شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی
رہنمائی کی ۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا سیّد
غلام الیاس عطاری مدنی نے مختلف نکات پر حاضرین کی تربیت کی نیز اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی
دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد G-11میں
موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی و اسلام آباد
ڈویژن کے اسٹاف کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا ۔
اس پروگرام میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے اسٹاف کے درمیان مختلف موضوعات پر کلام کرتے
ہوئے اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11
اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت راولپنڈی و اسلام آباد ڈویژن کے اسٹاف
کا سیشن منعقد کیا گیا ۔
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
G-11 اسلام آباد میں راولپنڈی و اسلام آباد ڈویژن کے مدرسین کے لئے
ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔
دورانِ سیشن شعبے کے ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار محمد جواد عطاری نے مدرسین کی رہنمائی کرتے
ہوئے مدرسین کی ماسٹر فائل اور اچھی نیتوں
کے فوائد کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت گزشتہ روز راولپنڈی و اسلام آباد ڈویژن کے مدرسین کا
ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا ۔
اس ٹریننگ سیشن کے دوران رکنِ شعبہ تعلیمی امور سیّد
انس عطاری نے مدرسین کے درمیان بیان کرتے ہوئے جدید تعلیمی نفسیات کے تعلق سے پریزنٹیشن پیش کی اور انہیں تعلیمی
معاملات میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11
اسلام آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پچھلے دنوں ایک ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا جس میں راولپنڈی و اسلام
آباد ڈویژن کے مدرسین نے شرکت کی۔
ٹریننگ پروگرام کے دوران صوبائی ذمہ دار مولانا
عبد الوحید اعظم عطاری مدنی نے نمازوں کی حفاظت کے حوالے سے بیان کیا اور وہاں
موجود مدرسین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے شعبے کے متعلق کلام کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت 31 دسمبر 2025ء کو حیدرآباد، سندھ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
حیدرآباد و سکھر ڈویژن کے شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین اور تعلیمی امور ذمہ داران
شریک ہوئے۔
اس ماہانہ مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا
عابد حسین عطاری مدنی نے رمضانُ عطیات 2026ء کی پلاننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
1 جنوری 2026ء کو لاہور، پنجاب میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں جاری 3 سالہ قرأتِ سبعہ کورس اور 2 سالہ تجوید و قرأت کورس کے طلبۂ کرام کے
لئے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن ہوا۔
رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے اس سیشن میں طلبۂ
کرام کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے بالخصوص انگلش لینگویج
کورس کرنے اور اپنی تعلیمی و پیشہ ورانہ اسکلز کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں رکنِ شعبہ نے طلبۂ کرام کو شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تعارف کروایا اور شعبے کو جوائن کرنے کے حوالے سے
انہیں بریفنگ بھی دی۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
31 دسمبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوچارلی برانچ شفٹ قادری کے مکمل اسٹاف ، ناظم عبد
المعیز عطاری اور صدر کلفٹن برانچ ناظم محمد آفتاب عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار
مولانا تبریز حسین عطاری مدنی نے تمام اسٹاف کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور
صلاحیتوں کا مثبت استعمال کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح صوبائی ذمہ دار نے دینی کاموں میں بہتری
لانے کے حوالے سے اسٹاف کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: محمد راشد عطاری شفٹ منیجر شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گجرانوالہ ڈویژن میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین کا سہ ماہی اجتماع
28 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت گجرانوالہ ڈویژن میں سہ ماہی اجتماع منعقد کیا
گیا جس میں ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین شریک ہوئے۔
اس اجتماعِ پاک میں Modern Education Psychology اور Teacher
Master File سمیت دیگر
موضوعات پر مختلف سطح کے ذمہ داران نے حاضرین کی رہنمائی کی۔
ذمہ داران کی تفصیل:
٭رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری٭رکنِ شعبہ تعلیمی
امور سیّد انس عطاری٭ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار جواد عطاری٭نگرانِ شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی٭نگرانِ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی۔
بعدازاں اجتماع میں شریک ذمہ داران اور مدرسین
کی جانب سے مختلف سوالات کئے گئے جن کے انہیں تفصیلی جوابات دیئے گئے اور انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami