گجرانوالہ ڈویژن میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین کا سہ ماہی اجتماع
28 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت گجرانوالہ ڈویژن میں سہ ماہی اجتماع منعقد کیا
گیا جس میں ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین شریک ہوئے۔
اس اجتماعِ پاک میں Modern Education Psychology اور Teacher
Master File سمیت دیگر
موضوعات پر مختلف سطح کے ذمہ داران نے حاضرین کی رہنمائی کی۔
ذمہ داران کی تفصیل:
٭رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری٭رکنِ شعبہ تعلیمی
امور سیّد انس عطاری٭ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار جواد عطاری٭نگرانِ شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی٭نگرانِ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی۔
بعدازاں اجتماع میں شریک ذمہ داران اور مدرسین
کی جانب سے مختلف سوالات کئے گئے جن کے انہیں تفصیلی جوابات دیئے گئے اور انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 29 دسمبر 2025ء کوماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تعلیمی امور
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے مدنی مشورے میں
شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے قول و فعل میں تضاد کے نقصانات بیان کئے اور ماہانہ تعلیمی تفتیش کے مدنی پھولوں کے بار ےمیں بتایا۔
صوبہ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور، گلشنِ راوی میں
17 دسمبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے برانچ
ناظمین نے شرکت کی۔
میٹنگ کی ابتدا میں رکنِ شعبہ مولانا رضوان
عطاری مدنی ناظمین سے مختلف نکات پر کلام کرتے ہوئے انہیں شعبے کےکاموں میں مزید
بہتری لانے اور خود سمیت اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کو بھی دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اسی طرح رکنِ شعبہ نے رمضان عطیات کے بارے میں
مشاورت کی جس میں انہوں نے سابقہ سالوں کی کارکردگی اور آئندہ سال کی پلاننگ کے
حوالے سےچند اہم امور پر ناظمین کی
رہنمائی کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ
داران کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 24 دسمبر 2025ء کو ملتان، پنجاب سے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں تعلیمی امور ذمہ دار مولانا محمد
آصف عطاری مدنی نے دینی کاموں میں مضبوطی لانے، ہر ماہ راہِ خدا عزوجل کے قافلوں میں سفر کرنے، اندازِ تفہیم میں نرمی لانے، تکمیلی امتحانات کے
عملی فوائد اور کراس چیکنگ کے متعلق مشاورت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شعبہ تعلیمی امور سیّد انس
عطاری نے ذمہ دار کے دیئے گئے کاموں کی اہمیت پر کلام کرتے ہوئے شفٹ تعلیمی ذمہ
داران کی جانب سےہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور ذمہ داران نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حیدرآباد، سندھ کے علاقے آفندی ٹاؤن میں موجود
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے کانفرنس روم میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ
اسلامی کے تحت11 دسمبر 2025ء کو برانچ و شفٹ ناظمین اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا ٹریننگ سیشن ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے ”Emotional Intelligence “ کے موضوع پر
بیان کیا اور وہاں موجود ذمہ داران کو تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کی ترغیب
دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے ناظمین کی کردار
سازی کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی اور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
حیدرآباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 11 دسمبر 2025ء کو ایک
ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد کے شفٹ و ڈویژن تعلیمی امور ذمہ
داران اور ٹرینرز نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ سیشن کے دوران نگرانِ شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز مولانا غلام الیاس عطاری
مدنی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ”Affective Personality “ کے موضوع پر
بیان کیا اور ذمہ داران کو اپنے تعلیمی
نظام میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے تعلیمی امور ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی کردار سازی کے متعلق چند اہم نکات بیان کئے جس پر تمام ذمہ دار ان نے شعبے کی ترقی کے لئے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں شفٹ و ڈویژن تعلیمی
امور ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن
11
دسمبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے کانفرنس روم میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں شفٹ تعلیمی امور ذمہ داران
اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ داران سمیت ٹرینرز نے بھی شرکت کی۔
اس ٹریننگ سیشن میں رکنِ شعبہ سیّد انس علی
عطاری نے تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے تعلیمی ذمہ
داران کی کردار سازی سے متعلق اہم نکات بیان کئے۔
علاوہ ازیں رکنِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں شفٹ تعلیمی امور اور ڈویژن تعلیمی امور کا ٹریننگ سیشن
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت 11 دسمبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے کانفرس روم
میں شفٹ تعلیمی امور اور ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ داران سمیت ٹرینرز کا ٹریننگ سیشن ہوا۔
12 دسمبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
آفندی ٹان، حیدرآبادمیں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے شفٹ و برانچ منیجرز
کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں حیدرآباد و کراچی ڈویژن کے شفٹ ناظمین،
برانچ ناظمین اور ڈویژن ذمہ داران شریک ہوئے۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے تعلیمی و
انتظامی امور سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شفٹ و برانچ منیجرز کو چند اہم نکات بتائے اور شعبے میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پنجاب، پاکستان کے علاقے گلشنِ راوی، لاہور میں
10 دسمبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت میں ایک مدنی مشورہ ہوا
جس میں شفٹ و برانچ ناظمین اور ڈویژن تعلیمی
امور ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا رضوان عطاری مدنی
نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اُن کی
رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص اپنے ماتحت
اسلامی بھائیوں کوبھی اس میں شمولیت
اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
اس مدنی مشورے میں شفٹ انچارج اکرام رضا اور
برانچ ناظم عدنان شفیق عطاری نے شعبے کے
متعلق پریزنٹیشن پیش کی جبکہ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں ناظمین نے مختلف
سوالات کئے جس کے انہیں تفصیلی جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن
لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
10 دسمبر 2025ء کو فیضانِ مدینہ حیدرآباد
برانچ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا
عابد حسین عطاری مدنی نے آن لائن سسٹمز
میں مزید بہتر لانے، ڈیٹا منیجمنٹ، ٹیکنیکل سپورٹ، سسٹم اسپیڈ اور روز مرہ کے آئی
ٹی ورک کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا۔اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے دیگر
اہم نکات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اٹلی ، یورپ سے آئی ہوئی شخصیت اصغر قادری کی فیضانِ
مدینہ حیدرآباد آمد
یورپین ملک
اٹلی سے آئی ہوئی دینی و سماجی شخصیت اصغر قادری صاحب کی 9 دسمبر 2025ء کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد آمد ہوئی جہاں انہوں نے شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کا وزٹ کیا۔
وزٹ کے دوران حیدرآباد ڈویژن کے نگران مولانا
عابد حسین عطاری مدنی نے اصغر قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والے دینی و فلاحی کاموں بالخصوص شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے
مختلف کورسز کا تعارف کروایا۔اس موقع پر اصغر قادری صاحب نے دعوتِ اسلامی کی خدمات
کو سراہا اور اپنی نیک دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami