20 جمادی الاخر, 1447 ہجری
10 دسمبر 2025ء کو فیضانِ مدینہ حیدرآباد
برانچ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا
عابد حسین عطاری مدنی نے آن لائن سسٹمز
میں مزید بہتر لانے، ڈیٹا منیجمنٹ، ٹیکنیکل سپورٹ، سسٹم اسپیڈ اور روز مرہ کے آئی
ٹی ورک کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا۔اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے دیگر
اہم نکات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami