6 جنوری 2025ء کو اصلاحِ معاشرہ کا درس دینے سالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت جنوبی لاہور کے علاقے شاہ کمال میں ”تہجد و سحری اجتماع“ کا انعقاد ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے تمام عاشقانِ رسول کے ہمراہ باجماعت نمازِ تہجد کے نوافل ادا کئے جس کے بعد مناجات کا سلسلہ بھی ہوا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی جبکہ عاشقانِ رسول نے سحری کی اور ماہِ رجب المرجب کا نفلی روزہ رکھا۔(رپورٹ: محمد عمیر عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شمالی لاہور، پنجاب کے علاقے چائنہ سکیم میں 3 جنوری 2025ء کو شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت”تہجد و سحری اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کے اسلامی بھائیوں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے نمازِ تہجد کے نوافل پڑھائے جس کے بعد مناجات کا سلسلہ ہوا اور رکنِ شوریٰ نے رقت انگیز دعا کروائی۔بعدازاں عاشقانِ رسول نےسحری کی اور بعض اسلامی بھائیوں نے ماہِ رجب المرجب کا نفلی روزہ بھی رکھا۔(رپورٹ:عمیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت پاکستان کی تحصیل فتح جنگ میں 11 نومبر 2024ء کو سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کے دوران ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سحری کی نیز نمازِ تہجد ادا کرنے کے بعد مناجات پڑھے گئے اور اسلامی بھائیوں نے باجماعت نمازِ فجر ادا پڑھ کر اختتامی دعا میں شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ اصلاحِ اعمال، راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار محمد شاہد عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی، تحصیل ذمہ دار نواز عطاری اور تحصیل مشاورت فتح جنگ کے نگران عبد الکریم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سلیم سلیمی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 30 ستمبر 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ اصلاحِ اعمال اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، صوبائی نگران  و ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

ابتداءً میٹنگ میں موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اگست 2024ء تک شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور درپیش تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دیگر مدنی پھولوں سے بھی نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ روز پاکستان کے شہر  وزیر آباد میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ شعبہ اصلاحِ اعمال قاری بلال رضا عطاری نے ”ریاکاری“ کے موضوع پر بیان کیا۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود طلبۂ کرام اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں سنتیں سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال تحت گزشتہ روز پاکستان کے ضلع لیہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ ڈیرہ غازی ڈویژن حاجی محمد اقبال عطاری نے ”خاموشی کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا۔

اس کے علاوہ حاجی محمد اقبال عطاری نےحاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی مذاکرے میں ماہ ذوالقعدۃ شریف میں جمعرات. جمعہ. ہفتہ تین روزے رکھنے کے فضائل اور ترغیب ارشاد فرمائی اسی سلسلے میں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان سحری اجتماع ہواجس میں لاہور ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری سمیت کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔سحری اجتماع کا آغاز نماز تہجد سے ہوا اس کے بعد امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اور نفل روزوں کے فضائل پانے کے لئے عاشقان رسول نے نفل روزہ رکھا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبے اصلاح اعمال کے تحت  ڈیرہ غازی خان پاکستان میں 9 مئی2024ءبروز جمعرات تہجد اجتماع ہوا جس میں جامعات المدینہ کے طلبۂ کرام سمیت عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاح اعمال کے ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے نمازِ تہجد کی جماعت کروائی اور دعائے تہجد کروائی جس کے بعد مناجات و تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ لگایا گیا ۔

یاد رہے:تہجد اجتماع نماز نفل، شجرے کے اوراد، تلاوت قرآن، فجر کےلئے جگانا ،مناجات اور بعد فجر تفسیر قرآن کا حلقہ جیسے اہم دینی کاموں پر مشتمل ہوتا ہے (کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


فیضان مدینہ  فیصل آباد میں 3 مارچ 2024ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگران مجلس اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے ذمہ داران کی تقرری کی نیز رمضان ڈونیشن اور ای رسید کے حوالے سے تربیت کی۔ علاوہ ازیں ماہ رمضان کو ماہ نیک اعمال بنانے کے سلسلے میں پلاننگ دی اور دیگر قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے آن لائن مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کے نگرانِ مجلس،صوبائی وڈویژن ذمہ داران، نگرانِ مجلس اوورسیز،ریجن اور ملک سطح کے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے میں جاری دینی کاموں کے حوالےسے معلومات حاصل کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی   مرکز فیضان ِمدینہ مظفر گڑھ میں 15 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سحری اجتماع ہوا جس میں مقامی ذمہ داران و عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈویژن ذمّہ دار غلام عباس عطاری نے ” نفل روزوں کے فضائل“ کے موضوع پر بیان گیا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے سحری کی اور رجب المرجب کا نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ لیہ میں  قائم جمن شاہ نجی اسکول میں میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول میں زیرِ تعلیم ا سٹوڈنٹس و اساتذہ شریک ہوئے۔

قاری بلال رضا عطاری نگران مجلس اصلاح اعمال نے” نماز کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو رسالہ 72 نیک اعمال میں موجود سوالات کے متعلق سمجھایا نیز ان کو اس پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ جائزہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)