22 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
ڈیرہ
غازی خان میں ”تہجد اجتماع“ کا اہتمام، ذمہ داران اور مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت
Thu, 16 Oct , 2025
3 hours ago
شعبہ
اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں
”تہجد اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
اس
موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی غلام عباس عطاری نے دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ نمازِ
تہجد باجماعت ادا کی اور دعا کی نیز تلاوتِ قراٰن اور نمازِ فجر کے لئے
مسلمانوں کو جگانے کا سلسلہ بھی رہا۔
بعد
نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتےہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ
حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)