اسلام آباد: اللہ کے گھر کی حاضری کی تڑپ رکھنے والے خوش نصیبوں کے لیے شعبہ حج و عمرہ (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں ایک روزہ حج تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد عازمین کو حج کے مناسک کی دُرست ادائیگی اور اس مبارک سفر کے آداب سے روشناس کروانا تھا۔

سیشن میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری نے عازمینِ حج سے رقت آمیز اور فکری گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حج محض ایک سفر نہیں بلکہ بندگی کا امتحان ہے۔ یہ سفرِ مبارک محض مشقت کا نام نہیں بلکہ یہ محبوب کی بارگاہ میں حاضری کا موقع ہے جہاں صبر کا ہر لمحہ اجر و ثواب کی ضمانت ہے۔

رکنِ شوریٰ کے بیان کے اہم نکات:

اخلاق کی اہمیت: دورانِ سفر ہجوم اور سختیوں کے باوجود اپنے اخلاق کو بہترین رکھنا ہی حج کی روح ہے۔

صبر کا دامن: انہوں نے عازمین کو ذہن دیا کہ حرمین شریفین میں پیش آنے والی چھوٹی موٹی تکلیفوں پر صبر کریں اور اسے اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کریں۔

برداشت کا جذبہ: لاکھوں کے مجمع میں دوسروں کو راستہ دینا اور ایثار سے کام لینا حج کے ثواب کو دوچند کر دیتا ہے۔

سیشن کے اختتام پر عازمینِ حج نے شعبہ حج و عمرہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی نشست سے ان کے اندر موجود بہت سی اُلجھنیں دور ہوئیں اور انہیں ذہنی و قلبی طور پر اس مقدس سفر کے لیے تیار ہونے میں مدد ملی۔

آخر میں دعا ہوئی اور صلوۃ و سلام پڑھا گیا۔


28 اپریل 2026ء، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11، اسلام آباد:

شعبہ رابطہ برائے تاجران اسلام آباد کے تحت 28 اپریل 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام آباد میں ایک اہم کورس بنام اجتماعی قربانی کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شرعی احکامِ قربانی سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس کورس میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی نوید چشتی عطاری مدنی نے خصوصی رہنمائی کرتے ہوئے شرکا کو قربانی کے شرعی اصول، مناسک اور طریقۂ کار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جس میں اجتماعی قربانی مجلس کے ذمہ داران اور دیگر کئی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

آخر میں مفتی نوید چشتی عطاری مدنی نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے جن سے شرکا کو مزید دینی رہنمائی حاصل ہوئی۔

اس پروگرام کا مقصد تاجروں اور شرکا میں دینی شعور بیدار کرنا اور انہیں اجتماعی قربانی کے شرعی طریقوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی قربانی کو درست اور باشرعی طریقے سے انجام دے سکیں۔ (رپورٹ: اطہر اشتیاق عطاری، شعبہ رابطہ برائے تاجران اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد G/11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز سینیٹر عبدالقادر صاحب کی حاضری ہوئی جہاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر سینیٹر عبدالقادر صاحب کی خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے ملاقات ہوئی اور رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں سینیٹر کو آگاہی دی۔

علاوہ ازیں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی نے ” نماز کی مسلمان کی زندگی میں اہمیت“ کے موضوع پر مدنی پھول بیان کئے اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون کے مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ میں واقع دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیورسٹی کی فیکلٹی مختلف ڈیپارٹمنٹس (ایجوکیشن ، بینکنگ اینڈ فنانس ، انگلش اورعربک) کے اسٹوڈنٹس ،ماڈل جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ اسلام آباد کے اساتذہ و طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔

ٹریننگ سیشن میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسٹوڈنٹس کو دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی افادیت سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دین اسلام کی ترقی و اشاعت میں تعلیم یافتہ (ایجوکیٹڈ) علماء کرام کیا کردار ادا کرسکتے ہیں اس موضوع کے متعلق کلام کیا جبکہ سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے ۔(کانٹینٹ:محمد شعیب احمد)


گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون مرکز میں واقع فیضانِ مدینہ میں سینٹر محمد عبد القادر کی تشریف آوری ہوئی جہاں نگران شوریٰ، نگران پاکستان اوراراکین شوریٰ سے ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں اہم امور پر مشاورت کی گئی جس پر سینٹر محمد عبد القادر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی گئی جس پر  سینٹر محمد عبد القادر نے دعوت قبول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری) 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے  نگران مولانا حاجی عمران عطاری اس وقت نیکی کی دعوت کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے پر ہیں جہاں آپ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کاموں میں مصروف ہیں وہیں شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی سلسلہ ہے ۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی پچھلے دنوں ایمبیسی آف ترکیہ اسلام آباد پاکستان میں تعینات مذہبی اتاشی ڈاکٹر عبد الرحمٰن کی فیضانِ مدینہ جی الیون مرکز آمد ہوئی ۔اس موقع پر نگران شوریٰ و نگران پاکستان و دیگر اراکین شوریٰ بھی موجود تھے۔

مولانا حاجی عمران عطاری نے مذہبی معاملات کو باہمی مشاورت سے شرعی تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے دینی و فلاحی کرنے پر کلام کیا جس پر ایمبیسی آف ترکیہ اسلام آباد پاکستان میں تعینات مذہبی اتاشی ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

نگران شوریٰ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جبکہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے بھی ترکیہ آنے کی دعوت دی ۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد G-11میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (Federation of Pakistan Chambers of Commerce & Industry)کے سابق نائب صدر کریم عزیز ملک کی اپنے وفد کے ہمراہ آمد ہوئی۔

معلومات کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں کریم عزیز ملک سمیت تمام وفد کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور اراکینِ شوریٰ سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق گفتگو ہوئی جبکہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے فیضانِ مدینہ آمد پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

G-11 اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول بالخصوص بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے دورودِ پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا معمول بنانے اور کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا جس کے بعددعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے خلفائے راشدین رحمہم اللہ المبین کی سیرت سے متعلق گفتگو کی اور حاضرین کو خلفائے راشدین رحمہم اللہ المبین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ پاکستان مشاور ت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔آخر میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے  دنوں سیکرٹری جنرل یو بی جی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ظفر بختاور نے وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ رکن شوریٰ نے دورانِ گفتگو انہیں دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ممالک میں جاری دینی خدمات سے آگاہ کیا۔بالخصوص تاجر و تجارت اور اقتصادیات کے تعلق سے بتایا۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں جاری دینی کا موں پر مشتمل تیار کردہ ڈاکیومنٹری دکھائی اور شخصیات کو ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے مختلف کتب و رسائل تحائف میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے ریماکس دیئے ۔

اس وفد میں ظفر بختاور بھائی کے علاوہ سابقہ سینئر وائس پریذیڈنٹ چیمبر آف کامرس مسٹر خالد محمود چوہدری ،مسٹر ناصر محمود چوہدری اور مسٹر بابر چوہدری (دونوں سابقہ ایکزیکٹیو ممبران اسلام آباد چیمبر آف کامرس)،ملک محسن خالد ، اظہر عباسی اور ضیاء الرحمن کاکا (ممبران اسلام آباد چیمبر آف کامرس) اور برگیڈئیر ریٹائر نظر ٹوانا شامل تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت اسلام آباد میں قائم تعلیمی شعبہ جات کا فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں میٹ اپ ہوا جس میں اسلام آباد/راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر کے ناظمین جامعات المدینہ و مدارس المدینہ بوائز/گرلز/شارٹ ٹائم ، آئمہ مساجد ، فیضانِ مدینہ، دارالمدینہ اور فیضانِ اسلامک اسکول سسٹم کے پرنسپلز و ایڈمن آفیسرز نے شرکت کی ۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ادارے میں نظم و ضبط نافذ کرنے اور ترقی کےلئے ناظم کا کردار کیا ہونا چاہیے اس پر مدنی پھول دیئے۔ دوسری جانب ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیاجس میں ایڈمن فیضانِ مدینہ جی الیون،ان کے شفٹ انچارجز،مدرسۃ المدینہ، جامعۃُ المدینہ اور فیضانِ آن لائن اکیڈمی بوائز آفسز کے ہیڈ نے شرکت کی اورایونٹ مجلس کے اراکین بھی شامل تھے۔

ٹریننگ سیشن میں شوریٰ آفس کے ہیڈ سید شاہد عطاری نے ”ڈویلپمنٹ مینجمنٹ“ کے موضوع پر پریزنٹیشن پیش کی جس میں انہوں نے مینجمنٹ کے اصول و ضوابط اور طریقوں پر رہنمائی کی ۔

بعدازاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے بھی مینجمنٹ کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سرٹیفیکیٹ پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک   دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد جی الیون میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے اوراقِ مقدسہ اسٹورز کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے سمجھایا ۔

٭دوسری جانب مدنی چینل کے مقبول عام سلسلے ذہنی آزمائش سیزن 15 کا تیسرا کواٹر فائنل ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں ہوا جس میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے اسٹال لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ داراور ڈسٹرکٹ ذمہ دار ٹوبہ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی اور اسٹال پر آنے والوں کو شعبے کا تعارف کروایا۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)