18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان
کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیاجس میں ایڈمن فیضانِ مدینہ جی
الیون،ان کے شفٹ انچارجز،مدرسۃ المدینہ،
جامعۃُ المدینہ اور فیضانِ آن لائن اکیڈمی بوائز آفسز کے ہیڈ
نے شرکت کی اورایونٹ مجلس کے اراکین بھی شامل تھے۔
ٹریننگ
سیشن میں شوریٰ آفس کے ہیڈ سید شاہد عطاری نے ”ڈویلپمنٹ مینجمنٹ“ کے موضوع پر پریزنٹیشن
پیش کی جس میں انہوں نے مینجمنٹ کے اصول و ضوابط اور طریقوں پر رہنمائی کی ۔
بعدازاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے بھی مینجمنٹ کے
حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں سرٹیفیکیٹ پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)