19 مارچ 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مسجد کے تحت بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، عمان، بحرین کے امام صاحبان اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عمدہ جنس (کشمش اور کھجور کی رقم) کے مطابق اپنا صدقۂ فطر نیز زکوٰۃ ادا کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے لئے عطیات جمع کرنے، نمازیوں کو اعتکاف کروانے، اُن کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی امور پر تربیت کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ تمام امام صاحبان اپنی مسجد کے نمازیوں کو اعتکاف کرواکر سنت کی ادائیگی اور مسجد کی آباد کاری کے ساتھ ساتھ اعتکاف کرنے والوں کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی امور پر تربیت کریں۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مسجد کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں حیدرآباد کے امام صاحبان اور ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زکوٰۃ و فطرہ جمع کرنے اور عمدہ جنس (کشمش اور کھجور کی رقم) کے مطابق اپنا صدقۂ فطر ادا کرنے کا ذہن دیا۔

میٹنگ میں رکنِ شوریٰ نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ تمام امام صاحبان اپنی مسجد کے نمازیوں کو اعتکاف کرواکر سنت کی ادائیگی اور مسجد کی آباد کاری کے ساتھ ساتھ اعتکاف کرنے والوں کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی امور پر تربیت کریں۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مسجد کے تحت 19 مارچ 2025ء کو ساؤتھ کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے امام صاحبان سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عمدہ جنس (کشمش اور کھجور کی رقم) کے مطابق اپنا صدقۂ فطر نیز زکوٰۃ ادا کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے لئے عطیات جمع کرنے، نمازیوں کو اعتکاف کروانے، اُن کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی امور پر تربیت کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے مساجد میں ”احکامِ زکوٰۃ کورس“ کروانےاور احکامِ شریعت کی روشنی میں صدقۂ فطر ادا کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر نگرانِ ساؤتھ کوریا مولانا فراز عطاری مدنی، نگرانِ ہانگ کانگ مولانا عقیل جامی عطاری مدنی اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے ۔ (رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ  امام مساجد دعوت اسلامی کے تحت امریکہ،یورپ،یوکے،جرمنی،فرانس،اٹلی،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،ساوتھ کوریا،ہانگ کانگ، تھائی لینڈ،سری لنکا،عرب ممالک(عمان،بحرین،عرب شریف،کویت) سمیت افریقہ ریجن کے امام صاحبان و حفاظ کرام کےلئے آن لائن تربیتی سیشن منعقد کیے گیے جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نےحفاظ کرام اور امام صاحبان کی ماہ رمضان کی خصوصی عبادت و سنت تراویح پڑھانے اور سننے کے حوالےسے شرعی رہنمائی کی اور تراویح پڑھانے کی احتیاطوں پر تربیت بھی کی ۔

رکن شوری نے ماہ رمضان کی مقدس ساعتوں میں مسجد کو آباد کرنے،صاف ستھرا رکھنے اور نمازیوں کو علم دین اور بنیادی فرض علوم سکھانے کیلئے نمازوں کے بعد تربیتی سیشن منعقد کرنے اور کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد)

شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت26مئی2024ءبروز اتوار کو بعد نماز عشاء  سندھ کے شہر سکرنڈ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں احکام مسجد کورس کا تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ امام مساجد کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور امام صاحبان سمیت مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے وقف،چندہ،مسجد انتظامیہ کے افراد کی تربیت، مساجد میں ہونے والے مختلف ایونٹس کے انتظامات بالخصوص مسجد کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کروانے اور آداب مسجد پر عمل کرنے کیلئے اہم امور پر تربیت فرمائی جس پرشرکائے کورس نے عمل کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 

شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت27مئی2024ءبروز پیر کو بعد نماز ظہر سندھ کے شہر گھوٹکی کے علاقے سرحد میں قائم مسجد فیضان عطار میں احکام مسجد کورس کا تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ امام مساجد  کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور امام صاحبان سمیت مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے وقف،چندہ،مسجد انتظامیہ کے افراد کی تربیت، مساجد میں ہونے والے مختلف ایونٹس کے انتظامات بالخصوص مسجد کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کروانے اور آداب مسجد پر عمل کرنے کیلئے اہم امور پر تربیت فرمائی جس پرشرکائے کورس نے عمل کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 

شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت27مئی2024ءبروز پیر کو بعد نماز عشاء پنجاب کے شہر صادق آباد ضلع رحیم یار خان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ صادق آباد میں احکام مسجد کورس کا تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ امام مساجد  کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور امام صاحبان سمیت مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے وقف،چندہ،مسجد انتظامیہ کے افراد کی تربیت، مساجد میں ہونے والے مختلف ایونٹس کے انتظامات بالخصوص مسجد کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کروانے اور آداب مسجد پر عمل کرنے کیلئے اہم امور پر تربیت فرمائی جس پرشرکائے کورس نے عمل کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)

شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت 26مئی2024ءبروز اتوار کو بعد نماز ظہر تا عصر  مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو آدم سندھ میں احکام مسجد کورس کا تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ امام مساجد کے ٹاؤن،ڈسٹرکٹ ،ڈویژن ذمہ داران اورامام صاحبان سمیت مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے وقف،چندہ،مسجد انتظامیہ کے افراد کی تربیت، مساجد میں ہونے والے مختلف ایونٹس کے انتظامات بالخصوص مسجد کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کروانے اور آداب مسجد پر عمل کرنے کیلئے اہم امور پر تربیت فرمائی جس پرشرکائے کورس نے عمل کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے25مئی 2024ءبروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر تا عصر  مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں کواحکام مسجد کورس کے ذریعے تربیتی سیشن کا سلسلہ کیا ۔

رکن شوری نے شعبہ امام مساجد حیدرآباد سٹی کے ٹاؤن ،ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ داران سمیت امام صاحبان کو مسجد انتظامیہ کے افراد کی تربیت کرنے اور مساجد میں ہونے والے مختلف ایونٹس پر مسجد کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کروانے سمیت آداب مسجد پر تربیت فرمائی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے 23مئی2024ء کو بعد نماز ظہر تا عصر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ امام مساجد کراچی سٹی کے ٹاؤن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران  کی تربیت کا سلسلہ کیا ۔

رکن شوری نے مساجد کے جائزے لیتے ہوئے مساجد میں 12 دینی کاموں کی بہتری لانے، مسجد انتظامیہ کے مدنی مشورےکرنے اور شعبہ امام مساجد کے مختلف ایونٹس کی تیاری کے عنوان سے مدنی مشورہ فرمایااور ذمہ داران کے انفرادی و عملی جدول کو بہتر اور مضبوط کرنے،مساجد کی آبادکاری اور خودکفالت میں ترقی لانے کیلئے تربیت فرمائی جبکہ کراچی سٹی میں مختلف کاموں کی کارکردگی میں نمایاں اسلامی بھائیوں کو تحائف تقسیم فرمائے اوردعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)

شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر گجرات میں قائم جامعۃالمدینہ گجرات دروۃالحدیث میں  25اپریل2024بروز جمعرات بعد نماز ظہراحکام مسجد کورس کے متعلق تربیتی سیشن ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن،ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت امام صاحبان نے شرکت کی ۔

تربیتی سیشن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے حاضرین کے درمیان آداب مسجد،احکام مسجد،صفائی ستھرائی،صف بنانے،اور دیگر اہم شرعی احکامات کے متعلق تربیت فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا ۔( محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)

مدنی   مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں فیصل آباد سٹی سے ائمہ کرام اور اس شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دعائیوں سے نوازا اور ملاقات بھی کی۔(رپورٹ :عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)